محبتوں بھری ایک شام

ساجد

محفلین
سب حیران تھے اور خوش بھی ۔ کیوں نہ ہوتے ، جب آج کے نفسا نفسی کے دور میں پیار اور خلوص کی ڈھیر ساری دولت مل جائے ۔ پہلی بار ،لنے والے خود کو صدیوں کے شناسا محسوس کریں تو محبت اور اپنائیت کے حقیقی معانی سمجھ میں آتے ہیں اور آج شام کو کازمو پولیٹن کلب ، باغِ جناح لاہور میں ہم ان معانی سے یوں آشنا ہوئے کہ اس کیفیت کو صرف محسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔
تفصیل ابھی آنے کو ہے۔
فی الحال ان تصاویر سے آغاز کرتے ہیں۔
صرف چند منٹ توقف فرمائیں لوڈنگ ہو رہی ہے۔
 

ظفری

لائبریرین
واقعی ساجد بھائی ۔۔۔۔ صحیح فرما رہے ہیں آپ ۔۔۔ یہ درد تو وطن سے دور رہنے والے اور بھی زیادہ جانتے ہیں ۔ پیار و محبت کے چند لمحات اپنوں کیساتھ واقعی ایک بہت بڑی نعمتِ خداوندی ہے ۔ آپ تو خود پردیس میں رہے ہیں ۔ آپ یقیناً میری بات کو سمجھ رہے ہوں گے ۔
تفصیلات اور تصاویر کا انتظار رہے گا ۔ :)
 

ساجد

محفلین
اشتیاق علی صاحب اظہار خیال کرتے ہوئے​
DSC03267.JPG
 

ساجد

محفلین
DSC03266.JPG
صابر سبحانی ۔ شعبان نظامی ۔ حبیب چوہان​
--------------​
اس تصویر میں نبیل بھائی کے لئے ایک سرپرائز ہے۔ انہیں آج تو ہماری زبردست اور لاجواب اینٹلیجنس کا قائل ہونا پڑے گا​
 

ساجد

محفلین
DSC03270.JPG
صابر سبحانی صاحب جو فیصل بنک کے مینجر ہیں اور چند ساعتوں میں محفلین کی محبتوں کے یوں اسیر ہوئے کہ برسوں پرانے دوست محسوس ہوئے​
 

ساجد

محفلین
DSC03273.JPG
شاکر القادری صاحب ۔ فرخ منظور ۔ اشتیاق علی ۔ مخموری آنکھوں کے ساتھ پردیسی بھائی ۔ صابر سبحانی ۔ اور ساجد​
 

ساجد

محفلین
DSC03275.JPG
اشتیاق علی قادری ۔ پردیسی بھائی ۔ صابر سبحانی اور دست و بازو میرے​
---------------------------------------------​
شاکر القادری صاحب نے اشتیاق علی قادری صاحب کی خدمات کے اعتراف میں انہیں اردو محفل کی جانب کچھ ہدیہ کیا جو صابر سبحانی صاحب کے دست مبارک سے انہیں پیش کیا گیا ۔​
 

ساجد

محفلین
مزید بہت ساری تصاویر میری اور پردیسی بھائی کی جانب سے تھوڑی دیر میں پیش کی جانے والی ہیں۔ اس کے بعد تفصیلی روداد بھی پیش کی جائے گی۔
 

اشتیاق علی

لائبریرین
استاد محترم جناب شاکرالقادری صاحب کا تہہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے مجھے اس عظیم پروجیکٹ میں اپنے ساتھ شامل کیا ۔ جسے ہم نے بہت سے مسائل کے ہوتے ہوئے بھی مکمل کیا ۔
اردو محفل اور تمام محفلین اراکین جنہوں نے اس تقریب کا انعقاد کیا اور اس میں شامل ہوئے، ان کے لیے شکریہ کا لفظ بہت چھوٹا محسوس ہوتا ہے۔ خصوصا ساجد بھائی کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے شدید پریشانی کے باوجود اس تقریب میں شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگائے۔ اور اپنے مخصوص فیصل آبادی انداز گفتگو سے بھی ہمیں محظوظ کرتے رہے۔ عاطف بٹ بھائی کا منفرد انداز بیان اور دوران گفتگو ہلکی سی مسکراہٹ قابل دید تھی۔ عاطف بھائی کے دوست جناب حبیب چوہان صاحب کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے پہلی ہی ملاقات میں یہ احساس دلایا جیسے ہم صدیوں پرانے دوست ہیں۔ شعبان نظامی ، حسن نظامی ، پردیسی ، اور فرخ منظور بھائی آپ تمام احباب کا بھی بہت شکریہ۔
 
Top