محبتوں بھری ایک شام

ساجد

محفلین
DSC03277.JPG
 

پردیسی

محفلین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم سید شاکرالقادری صاحب اور اشتیاق علی صاحب کے اعزاز میں لاہور میں تقریب پزیرائی کا انعقاد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عوام کو صحیح سمت دکھانے کے لئے ایک اچھے لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ایسے ہی کسی بھی تحریک ، انجمن یا کہ کسی محفل کو رواں دواں اور متحرک رکھنے کے لئے ایک اچھے ، باصلاحیت ، چاق و چوبند لیڈر کا ہونا بھی بے حد ضروری ہوتا ہے ۔عاطف بٹ میں یہ تمام خوبیاں موجود ہیں ۔ بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر لاہور میں عاطف بٹ نہ ہوتا تو محفل کی سرگرمیاں لاہور میں ایسے ہی سونی ہوتیں جیسا کہ آج سے چھ ماہ پہلے تک تھیں۔میں عاطف بٹ کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس کی محنت اور کاوشوں سے کم از کم لاہور میں اردو محفل اب کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔
میں اس کے ساتھ ساتھ ساجد بھائی کی خدمات کا معترف ہوں کہ وہ اپنی انتہائی خرابی صحت کے باوجود اردو محفل کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد میں عاطف بٹ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔۔کبھی کبھی میں خود سے سوچتا ہوں کہ ان دونوں کو کیا ملتا ہے جو یہ یوں اپنا قیمتی وقت، پیسہ خرچ کئے جاتے ہیں ۔پھر سوچتا ہوں ، شاید کہ پیار اور جذباتیت کی انتہا ہے جو کہ انہیں اردو محفل سے ہے ۔

ابھی کل ہی کی بات ہے کہ ساجد بھائی اور عاطف بھائی بارش میں بھیگتے ہوئے میرے والد صاحب کی تعزیت کے لئے میرے گھر پہنچے تھے ۔تعزیت کے بات بہت سی باتیں ہوئیں اور باتوں باتوں میں ہی عاطف بٹ نے محترم سید شاکرالقادری صاحب کا تذکرہ کر دیا کہ وہ آج کل لاہور میں موجود ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ لاہور میں بھی ان کے اور اشتیاق علی کے اعزاز میں ایک تقریب پزیرائی کا اہتمام کر دیا جائے ۔
میں نے اور ساجد بھائی نے کہا کہ اس سے اچھی اور کیا بات ہو سکتی ہے ۔ بحرحال عاطف بٹ نے اسی وقت محترم سید شاکرالقادری صاحب کو فون کیا اور ان سے ملنے کا کہہ کر مجھ سے رخصت ہو لئے ۔

آج جمعہ کی سہہ پہر کو عاطف بٹ صاحب کا فون آیا اور کہنے لگے کہ شام پانچ بجے کازمو پولیٹن کلب باغِ جناح میں محترم سید شاکرالقادری صاحب اور اشتیاق علی کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کے انعقاد کے انتظامات کو مکمل شکل دے دی گئی ہے بس آپ نے پہنچنا ہے ۔
میں اور میرا ایک دوست نیر احمد شکوہ تقریباً ساڑھے چار بجے گھر سے نکلے سڑکوں پر ٹریفک کے بے پناہ رش کی بدولت ہم کازمو کلب میں پندرہ منٹ لیٹ پہنچے ۔میں اپنے تئیں پیشمان سا ہو کر اندر داخل ہوا چاہتا تھا کہ کیا دیکھتا ہوں ، چہار سو ہو کا عالم ہے ۔اردو محفل کا نہ کوئی بندہ نہ بندے کی ذات ۔

ایسے میں عاطف بٹ کا فون آ جاتا ہے ، پوچھتے ہیں کہاں ہیں آپ ، میں کہتا ہوں سرکار آپ کے قدموں میں ۔۔۔ کہنے لگے میں بس راستے میں ہوں ، وہاں میرے دوست حبیب چوہان صاحب ہوں گے ان سے مل لیں ۔
میں ہوں کہہ کر حبیب چوہان صاحب کو ڈھونڈتا ہوں ۔چوکیدار سے پتہ کرنے پر حبیب چوہان صاحب ٹہلتے ہوئے مل جاتے ہیں ۔ خیر سلام دعا ہوئی ، بڑی محبت سے پیش آئے ، پیار سے ہاتھ پکڑ کر کلب کے اندر لے گئے اور نرم گرم صوفے پر جا بٹھایا۔

حبیب چوہان صاحب کا تعارف پوچھنے پر پتہ چلا موصوف صحافت سے تعلق رکھتے ہیں اور لاہور میں اپنا چینل کے سائے تلے کام کر رہے ہیں ۔باتوں باتوں میں میں کلب کے ماحول کا جائزہ بھی لے رہا تھا۔اچھی اور پرسکون جگہ تھی ۔۔۔شرارت سوجھی ، چوہان صاحب سے پوچھا کہ چوہان صاحب یہاں کوئی پینے پلانے کو بھی کچھ ملے گا کہ نہیں ، کہنے لگے کیا مطلب ، میں نے کہا کہ اس کلب میں کوئی شراب وراب کا انتظام بھی ہے کہ نہیں ۔۔چوہان صاحب مجھے حیرت سے دیکھا کئے۔ابھی وہ محو حیرت ہی تھے کہ میں پوچھ بیٹھا کہ اچھا علیحدہ کمروں ومروں کا تو انتظام ہو گا نا یہاں ۔۔۔
اب چوہان صاحب شاید چڑ کر بولے بھائی یہ وہ والا کلب نہیں ہے ۔ یہ پاکستانی کلب ہے ۔یہاں یہ سب نہیں ہوتا ۔۔اتنا کہتے ہی چوہان صاحب اٹھ کر باہر کو چل دئے

تھوڑی دیر بعد کیا دیکھتا ہوں کہ باہر سے حبیب چوہان صاحب کے ساتھ محترم سید شاکرالقادری صاحب ،اشتیاق علی صاحب،فرخ منظور صاحب اور شعبان نظامی صاحب کی آمد ہوتی ہے ۔ٹی وی لاؤنج میں سب سے تعارف حاصل ہوتا ہے ۔جس میں شاید محبت اور انسیت کا عنصر شامل ہونے کی وجہ سے ہم میں سے کسی کو ایک دوسرے سے اجنبیت محسوس نہیں ہوئی ۔
کچھ دیر بعد ہم اٹھ کر کانفرنس روم میں چل دیتے ہیں جہاں ہمارے بیٹھتے ہی ساجد بھائی کی آمد ہوتی ہے ۔بعد آزاں حسن نظامی صاحب( پسر شاکرالقادری) ، احمد صابر سبہانی ، آصف بٹ ( صحافی ۔ اپنا چینل ) کی آمد بھی ہوتی ہے۔

تھوڑا سا تصویری سیشن ہوتا ہے ۔۔۔۔

عاطف بٹ صاحب اٹھ کر تقریب کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے پہلے اردو محفل کا تفصیلی تعارف پیش کرنے کے ساتھ ساتھ محترم سید شاکرالقادری اور اشتیاق علی کے بارے تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے القلم تاج نستعلیق فونٹ کے بارے میں ان کی خدمات کا ذکر بڑے خوبصورت انداز میں کرتے ہیں ۔

بعد ازاں عاطف بٹ صاحب میری طرف گھور کر دیکھتے ہیں اور ساتھ ہی مسکراتے ہوئے مجھے اردو محفل پر اور اردو بلاگر پر روشنی ڈالنے کا کہہ کر مجھ ناچیز کو بولنے کی دعوت دیتے ہیں ۔ہم نے بھی جو الٹا سیدھا منہہ میں آیا کہہ ڈالا۔

اشتیاق علی صاحب کو دعوت خطاب دی گئی جنہوں نے محترم سید شاکرالقادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کو اپنی شاگردی میں قبول کیا اور ان سے اس عظیم کام میں مدد لی۔انہوں نے کہا کہ القلم تاج نستعلیق فونٹ بنانے سے پہلے میں اس بارے کچھ بھی نہیں جانتا تھا یہ صرف محترم سید شاکرالقادری کی مہربانی سے ہی ممکن ہوسکا ہے۔

آخر میں محترم سید شاکرالقادری صاحب کو دعوت خطاب دی گئی ۔محترم سید شاکرالقادری صاحب نے ابتدا سے لے کر القلم تاج نستعلیق فونٹ بنانے تک کے مرحلے پر تفصیلاً روشنی ڈالی ۔تمام حاضرین نے ان کی کاوشوں پر خوب دل کھول کر داد دی اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

آخری مرحلے میں اردو محفل کی جانب سے محترم سید شاکرالقادری صاحب کے شاگرد اشتیاق علی کو ایک ہدیہ دیا گیا جو کہ رقم کی صورت میں تھا جس کی مالیت میرے علم میں نہیں ، مگر میرے اندازے کے مطابق دس یا بیس ہزار کے لگ بھگ ہو سکتی ہے ۔اس ہدیہ کو پیش کرنے کے لئے نبیل نقوی کے دوست احمد صابر سبحانی صاحب سے درخواست کی گئی تاکہ نبیل نقوی کی کمی دور کی جاسکے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محترم سید شاکرالقادری صاحب
اچھے اور انتہائی نفیس انسان ۔۔۔۔ مل کر خوشی محسوس ہوئی ۔۔میرے خیال میں ان کی محنت اور کاوشوں کی جتنی پزیرائی انہیں ملنی چاہئے شاید ہم لوگ ان کو دے نہ سکیں ۔اللہ انہیں اس کام کا اجر دے

اشتیاق علی قادری
اچھا اور محنتی انسان ۔۔۔ شاید اس بندے میں کوئی چیز ، کوئی لگن ہے جسے محترم سید شاکرالقادری صاحب نے محسوس کر لیا۔

حسن نظامی ( پسر شاکرالقادری ) ۔
اپنے والد محترم کی طرح نفیس انسان ۔۔۔۔ادب کرنے والا ، اپنے والد محترم کی تعریف پر اس کی آنکھوں کی خوبصورت چمک مجھے اس کی فرمانبرداری کا پتہ دیتی ہے


فرخ منظور
ایک اچھا اور سلجھا ہوا انسان جو انسانوں کو پرکھ کر اس پر بھروسہ کرنا پسند کرتا ہے ۔۔۔

احمد صابر سبحانی
ایک اچھے انسان ، عاطف بٹ صاحب کے دوست ، فیصل بنک کے منیجر اور اردو محفل کے ایڈمن نبیل نقوی کے ہمسائے اور دوست


حبیب چوہان
اچھا انسان ، سینئر صحافی ۔۔۔ عاطف بٹ صاحب کا دوست ۔اتنے بہتریں انتظامات پر ہم سب ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔۔۔۔۔۔


آصف بٹ
سینئر صحافی ۔۔ اپنا ٹی وی کے لاہور کے نمائنگان میں شامل

ہم سب کی محترم سید شاکرالقادری صاحب ، اشتیاق علی قادری صاحب ، فرخ منظور صاحب ، حسن نظامی صاحب ، شعبان نظامی صاحب سے تمام موضوعات پر تفصیلی اور ( کھلی ڈلی ) گفتگو ہوئی ۔جس پر ہم سب نے خوب انجوائے کیا۔اگر یہ تفصیل کوئی اور بیان کر دے گا تو میں اس کا مشکور ہوں گا اور اپنے منہہ میاں مٹھو ہونے سے بھی بچا رہوں گا

کچھ تصاویر میں شامل کر رہا ہوں ۔۔تصاویر زیادہ ہونے کی وجہ سے نیچے ڈاؤنلوڈ لنک مہیا کر رہا ہوں جس سے آپ تمام تصاویر ڈاؤنلوڈ کر سکیں گے

یہاں سے تمام تصاویر ڈاؤنلوڈ کریں

sh-ish-meh-001-1.jpg


sh-ish-meh-001-82.jpg


sh-ish-meh-001-79.jpg


sh-ish-meh-001-42.jpg


sh-ish-meh-001-86.jpg
 

پردیسی

محفلین
معافی چاہتا ہوں شعبان نظامی کے بارے لکھنا بھول گیا تھا اس لئے علیحدہ سے لکھ دیا تاکہ اس اچھے انسان سے نا انصافی نہ ہو

شعبان نظامی
آنکھوں میں شرارت لئے سب کے چہرے پڑھنے والا ایک اچھا انسان
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت خوبصورت اور یادگار شام رہی ۔ تمام دوستوں کا بہت شکریہ خصوصاً عاطف بٹ صاحب، اور حبیب چوہان صاحب جنہوں نے اتنے مختصر وقت میں تقریب کا انتظام کیا اور وقت مقررہ گزر جانے کے باوجود کلب کے ڈائننگ ہال کو قبضے سے نہ جانے دیا۔ :)
 

تلمیذ

لائبریرین
مزید بہت ساری تصاویر میری اور پردیسی بھائی کی جانب سے تھوڑی دیر میں پیش کی جانے والی ہیں۔ اس کے بعد تفصیلی روداد بھی پیش کی جائے گی۔
بہت خوب، لگتا ہے ساجد صاحب، آپ گذشتہ غیر حاضری کی کسر نکالنے کے موڈ میں ہیں۔ ہم منتظر ہیں صاحب!
 

تلمیذ

لائبریرین
۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
محترم سید شاکرالقادری صاحب اور اشتیاق علی صاحب کے اعزاز میں لاہور میں تقریب پزیرائی کا انعقاد
بہت عمدہ رپورٹ تحریر کی ہے ہے آپ نے۔ ایسا محسوس ہوا کہ ہم خود اس محفل میں شریک ہیں۔ جزاک اللہ!
 

عاطف بٹ

محفلین
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ عوام کو صحیح سمت دکھانے کے لئے ایک اچھے لیڈر کی ضرورت ہوتی ہے ایسے ہی کسی بھی تحریک ، انجمن یا کہ کسی محفل کو رواں دواں اور متحرک رکھنے کے لئے ایک اچھے ، باصلاحیت ، چاق و چوبند لیڈر کا ہونا بھی بے حد ضروری ہوتا ہے ۔عاطف بٹ میں یہ تمام خوبیاں موجود ہیں ۔ بلکہ میں تو یہ کہتا ہوں کہ اگر لاہور میں عاطف بٹ نہ ہوتا تو محفل کی سرگرمیاں لاہور میں ایسے ہی سونی ہوتیں جیسا کہ آج سے چھ ماہ پہلے تک تھیں۔میں عاطف بٹ کو سلام اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس کی محنت اور کاوشوں سے کم از کم لاہور میں اردو محفل اب کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے۔
میں اس کے ساتھ ساتھ ساجد بھائی کی خدمات کا معترف ہوں کہ وہ اپنی انتہائی خرابی صحت کے باوجود اردو محفل کے لئے انتھک محنت اور جدوجہد میں عاطف بٹ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔۔کبھی کبھی میں خود سے سوچتا ہوں کہ ان دونوں کو کیا ملتا ہے جو یہ یوں اپنا قیمتی وقت، پیسہ خرچ کئے جاتے ہیں ۔پھر سوچتا ہوں ، شاید کہ پیار اور جذباتیت کی انتہا ہے جو کہ انہیں اردو محفل سے ہے ۔
نجیب بھائی، آپ کی محبت کے لئے تہہ دل سے ممنون ہوں۔ میرا تو بس نام ہی ہے، اصل میں تو آپ لوگوں کا تعاون اور محبت ہے جس کی وجہ سے ایسی تقریبات کا کامیاب انعقاد ممکن ہوپاتا ہے ورنہ میری اکیلے کی کیا حیثیت ہے۔
میں تقریب میں شریک ہونے والے تمام احباب کا بےحد شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت دے کر اس تقریب کو کامیاب بنایا۔ تقریب کے انتظامات میں آپ لوگوں کو جہاں کہیں کوئی کمی یا خامی دکھائی دی اس کا سبب میری نالائقی تھی اور میں اس پر معذرت خواہ ہوں۔
 

عاطف بٹ

محفلین
میں کیا پاہ جی کدی ہس وی لیا کرو :tongue:
بیٹا، میرے چہرے سے جو نحوست ٹپک رہی ہے اس کی وجہ وہ تھکن اور نیند تھی جو گزشتہ رات محض تین گھنٹے سونے کے بعد مسلسل بارہ گھنٹے کام اور موٹر سائیکل پر تقریباً سوا سو کلومیٹر سفر کرنے کے بعد کسی بھی چاند چہرے کو گہنا سکتی ہے۔ :p
 
Top