نتائج تلاش

  1. شمشاد خان

    تری ہی شکل کے بت ہیں کئی تراشے ہوئے - عامر امیر

    تری ہی شکل کے بت ہیں کئی تراشے ہوئے نہ پوچھ کعبۂ دل میں بھی کیا تماشے ہوئے ہماری لاش کو میدان عشق میں پہچان بجھی ہوئی سی ہیں آنکھیں تو دل خراشے ہوئے بوقت وصل کوئی بات بھی نہ کی ہم نے زباں تھی سوکھی ہوئی ہونٹ ارتعاشے ہوئے وہ کیسے بات کو تولیں گے اور بولیں گے جو پل میں تولے ہوئے اور پل...
  2. شمشاد خان

    حسن تیرا غرور میرا تھا - عامر امیر

    حسن تیرا غرور میرا تھا سچ تو یہ ہے قصور میرا تھا رات یوں تیرے خواب سے گزرا کہ بدن چور چور میرا تھا آئنے میں جمال تھا تیرا تیرے چہرے پہ نور میرا تھا آنکھ کی ہر زبان پر کل تک بولنے میں عبور میرا تھا اس کی باتوں میں نام میرا نہ تھا ذکر بین السطور میرا تھا ایک ہی وقت میں جنون و خرد...
  3. شمشاد خان

    تصویر تیری یوں ہی رہے کاش جیب میں - عامر امیر

    تصویر تیری یوں ہی رہے کاش جیب میں گویا کہ حسن وادیٔ کیلاش جیب میں رستے میں مجھ کو مل گیا یوں ہی گرا پڑا میں نے اٹھا کے رکھ لیا آکاش جیب میں پندرہ منٹ سے ڈھونڈ رہا ہے نہ جانے کیا ڈالے ہوئے ہے ہاتھ کو قلاش جیب میں آ جا کہ یار پان کے کھوکھے پہ جمع ہیں سگریٹ چھپا کے ہاتھ میں اور تاش جیب...
  4. شمشاد خان

    یہ لال ڈبیا میں جو پڑی ہے وہ منہ دکھائی پڑی رہے گی - عامر امیر

    یہ لال ڈبیا میں جو پڑی ہے وہ منہ دکھائی پڑی رہے گی جو میں بھی روٹھا تو صبح تک تو سجی سجائی پڑی رہے گی نہ تو نے پہنے جو اپنے ہاتھوں میں میری ان انگلیوں کے کنگن تو سوچ لے کتنی سونی سونی تری کلائی پڑی رہے گی ہمارے گھر سے یوں بھاگ جانے پہ کیا بنے گا میں سوچتا ہوں محلے بھر میں کئی مہینوں تلک...
  5. شمشاد خان

    یہ میرا عکس جو ٹھہرا تری نگاہ میں ہے - عامر امیر

    یہ میرا عکس جو ٹھہرا تری نگاہ میں ہے نہیں ہے پیار تو پھر کیا تری صلاح میں ہے نہیں ہے وقت کی جرأت کہ چھو سکے اس کو یہ تیرا حسن کہ جب تک مری پناہ میں ہے نظر جو تجھ پہ رکے تو ذرا نہیں سنتی کہاں ثواب میں ہے یہ کہاں گناہ میں ہے زباں سنبھال کے اب نام لے رقیب اس کا جو تیرا پیار تھا وہ اب مرے...
  6. شمشاد خان

    وہ بھی اب یاد کریں کس کو منانے نکلے - عامر امیر

    وہ بھی اب یاد کریں کس کو منانے نکلے ہم بھی یوں ہی تو نہ مانے تھے سیانے نکلے میں نے محسوس کیا جب بھی کہ گھر سے نکلا اور بھی لوگ کئی کر کے بہانے نکلے آج کی بات پہ میں ہنستا رہا ہنستا رہا چوٹ تازہ جو لگی درد پرانے نکلے ایک شطرنج نما زندگی کے خانوں میں ایسے ہم شاہ جو پیادوں کے نشانے نکلے...
  7. شمشاد خان

    وہ روٹھی روٹھی یہ کہہ رہی تھی قریب آؤ مجھے مناؤ - عامر امیر

    وہ روٹھی روٹھی یہ کہہ رہی تھی قریب آؤ مجھے مناؤ ہو مرد تو آگے بڑھ کے مجھ کو گلے لگاؤ مجھے مناؤ میں کل سے ناراض ہوں قسم سے اور ایک کونے میں جا پڑی ہوں ہاں میں غلط ہوں دکھاؤ پھر بھی تمہی جھکاؤ مجھے مناؤ تمہارے نخروں سے اپنی ان بن تو بڑھتی جائے گی سن رہے ہو تم ایک سوری سے ختم کر سکتے ہو تناؤ...
  8. شمشاد خان

    ضرور اس کی نظر مجھ پہ ہی گڑی ہوئی ہے - عامر امیر

    ضرور اس کی نظر مجھ پہ ہی گڑی ہوئی ہے میں جم سے آ رہا ہوں آستیں چڑھی ہوئی ہے مجھے ذرا سا برا کہہ دیا تو اس سے کیا وہ اتنی بات پہ ماں باپ سے لڑی ہوئی ہے اسے ضرورت پردہ ذرا زیادہ ہے یہ وہ بھی جانتی ہے جب سے وہ بڑی ہوئی ہے وہ میری دی ہوئی نتھنی پہن کے گھومتی ہے تبھی وہ ان دنوں کچھ اور نک چڑھی...
  9. شمشاد خان

    پیٹرول میں خاطر خواہ کمی کا اعلان

    موجودہ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات میں تاریخی کمی کیجائے گی۔ Petrol prices to drop from May 1, says Hafeez Sheikh
  10. شمشاد خان

    سفر میں ایسے کئی مرحلے بھی آتے ہیں - عابد ادیب

    سفر میں ایسے کئی مرحلے بھی آتے ہیں ہر ایک موڑ پہ کچھ لوگ چھوٹ جاتے ہیں یہ جان کر بھی کہ پتھر ہر ایک ہاتھ میں ہے جیالے لوگ ہیں شیشوں کے گھر بناتے ہیں جو رہنے والے ہیں لوگ ان کو گھر نہیں دیتے جو رہنے والا نہیں اس کے گھر بناتے ہیں جنہیں یہ فکر نہیں سر رہے رہے نہ رہے وہ سچ ہی کہتے ہیں جب بولنے پہ...
  11. شمشاد خان

    اب تم کو ہی ساون کا سندیسہ نہیں بننا - عامر سہیل

    اب تم کو ہی ساون کا سندیسہ نہیں بننا مجھ کو بھی کسی اور کا رستہ نہیں بننا کہتی ہے کہ آنکھوں سے سمندر کو نکالو ہنستی ہے کہ تم سے تو کنارہ نہیں بننا محتاط ہے اتنی کہ کبھی خط نہیں لکھتی کہتی ہے مجھے اوروں کے جیسا نہیں بننا تصویر بناؤں تو بگڑ جاتی ہے مجھ سے ایسا نہیں بننا مجھے ویسا نہیں بننا اس...
  12. شمشاد خان

    چھ کلمے

    بر صغیر، خاص کر پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں مندرجہ ذیل چھ کلموں پر زور دیا جاتا ہے : پہلا کلمہ طیب دوسرا کلمہ شہادت تیسرا کلمہ تمجید چوتھا کلمہ توحید پانچواں کلمہ استغفار چھٹا کلمہ رد کُفر گزشتہ دنوں میں نے کہیں پڑھا تھا کہ حدیث میں پہلے دو کلموں کا ذکر ہے جبکہ تیسرے کلمے کا دو الگ الگ...
  13. شمشاد خان

    آخرت میں حساب کتاب کیسے ہو گا؟

    ایک شاگرد نے اپنے استاد سے پوچھا: استاد جی! یہ آخرت میں حساب کتاب کیسے ہوگا؟ استاد نے ذرا سا توقف کیا، پھر اپنی جگہ سے اُٹھے اور سارے شاگردوں میں کچھ پیسے بانٹے۔ انہوں نے پہلے لڑکے کو سو درہم، دوسرے کو پچھتر، تیسرے کو ساٹھ، چوتھے کو پچاس، پانچویں کو پچیس، چھٹے کو دس، ساتویں کو پانچ، اور جس...
  14. شمشاد خان

    افطاری سے متعلق

  15. شمشاد خان

    جزاک اللہ خیر

    اکثر لوگ پوچھتے ہیں "جزاك اللہ" کے کیا معنی ہیں اور جواب میں کیا کہنا ہے ...؟ تو جزاك اللہ ہم شکریہ / تھینک یو کی جگہ استعمال کرتے ہیں اس کے معنی ہیں : "اللہ آپکو اجر عطا فرمائے" صرف جزاك اللہ کہنے کی بجائے "جزاک اللہ خیرا" پورا کہنا چاہیے۔ جسکے معنی ہیں اللہ اَپ کو بہتر اجر عطا فرمائے۔...
  16. شمشاد خان

    ہمارے اعمال

    خطیب صاحب نے نماز جمعہ کا سلام پھیرا ہی تھا کہ ایک مقتدی نے بلند آواز سے مولانا صاحب سے گزارش کی کہ بارش کےلئے بھی دعا فرمائیں۔ مولانا صاحب نے نظر بھر کے نمازیوں کو دیکھا اور کہا کہ اس سے پہلے ایک ضروری اعلان ہے۔ اس کے ساتھ ہی جیب سے ایک لفافہ نکالا اور بولے کہ کسی شخص کے تین ہزار روپے گرے ہوں...
  17. شمشاد خان

    موٹاپے کے فائدے

    موٹے لوگوں کے لیے نایاب تحریر عام خیال پایا جاتا ہے کہ دبازت یعنی موٹاپا ایک بیماری ہے۔ یہ بیانیہ کلیتاً جھوٹ، مکاری اور دروغ گوئی پر منحصر ہے۔ سوکھے سڑے لوگوں نے اپنی کمزوریاں چھپانے کے لیے دبیز لوگوں کو بدنما لکھ کر ایک بھیانک سیاسی چال چلی ہے۔ دبازت یعنی موٹاپے کے خلاف لکھنے والوں کی تاریخ...
  18. شمشاد خان

    یہ تم سے کس نے کہا ہے کہ داستاں نہ کہو - عباس علوی

    یہ تم سے کس نے کہا ہے کہ داستاں نہ کہو مگر خدا کے لیے اتنا سچ یہاں نہ کہو یہ کیسی چھت ہے کہ شبنم ٹپک رہی ہے یہاں یہ آسمان ہے تم اس کو سائباں نہ کہو رہ حیات میں ناکامیاں ضروری ہیں یہ تجربہ ہے اسے سعیٔ رائیگاں نہ کہو مری جبین بتائے گی عظمتیں اس کی اسے خدا کے لیے سنگ آستاں نہ کہو یہاں مقیم ہیں...
  19. شمشاد خان

    دستخط کی تدوین

    غالباً پہلے بھی پوچھ چکا ہوں لیکن وہ ربط نہیں مل رہا۔ ۱) دستخط کیسے مدون کرتے ہیں؟ ۲) کسی رکن کو جواب میں ٹیگ کیسے کرتے ہیں؟
  20. شمشاد خان

    بشیر بدر آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا

    آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھا کشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا بے وقت اگر جاؤں گا سب چونک پڑیں گے اک عمر ہوئی دن میں کبھی گھر نہیں دیکھا جس دن سے چلا ہوں مری منزل پہ نظر ہے آنکھوں نے کبھی میل کا پتھر نہیں دیکھا یہ پھول مجھے کوئی وراثت میں ملے ہیں تم نے مرا کانٹوں بھرا بستر نہیں...
Top