چھ کلمے

شمشاد خان

محفلین
بر صغیر، خاص کر پاکستان، ہندوستان اور بنگلہ دیش میں مندرجہ ذیل چھ کلموں پر زور دیا جاتا ہے :

پہلا کلمہ طیب
دوسرا کلمہ شہادت
تیسرا کلمہ تمجید
چوتھا کلمہ توحید
پانچواں کلمہ استغفار
چھٹا کلمہ رد کُفر

گزشتہ دنوں میں نے کہیں پڑھا تھا کہ حدیث میں پہلے دو کلموں کا ذکر ہے جبکہ تیسرے کلمے کا دو الگ الگ جگہوں پر حدیث میں ذکر ہے، یعنی کہ کچھ حصہ ایک حدیث میں ہے اور کچھ حصہ ایک دوسری حدیث میں ہے۔
جبکہ چوتھے، پانچویں اور چھٹے کلے کا حدیث میں کہیں ذکر نہیں ہے۔

اگرچہ چوتھے کلمے میں توحید کا ہی ذکر ہے اور پانچویں اور چھٹے کلمے میں استغفار، دعا اور کُفر کا رد ہے، لیکن احادیث میں اس ترتیب سے ان کلموں کا ذکر کہیں نہیں ہے۔

یہاں سعودی عرب میں بھی ان کا کہیں ذکر نہیں سُنا۔

اہل علم سے درخواست ہے کہ قرآن و سنت کے حوالوں سے کچھ روشنی ڈالیں۔
 
Top