سیما علی

کوائف نامے کے مراسلے حالیہ سرگرمی مراسلے تعارف

  • اے اپنے بندوں سے جلدی راضی ہوجانے والے!!!
    اے و ہ ذات جس کا نام ہی دوا ہے اور اے وہ ذات جس کا ذکر ہر بیماری کی شفاء ہے اور جس کی اطاعت سب سے بے نیاز کر دیتی ہے۔ اس پر رحم کر جس کی واحد پونجی تیرا آسرا ہے اور جس کا سامانِ دفاع گریہ و زاری و دعا ہے !!!!!
    جاں فِدا تجھ پہ نانائے حَسَنَین! قلب ہے غمزدہ اور بے چَین
    دل پہ صدمہ بڑھا جا رہا ہے ہائے! تڑپا کے رَمَضاں چلا ہے

    کچھ نہ حُسنِ عمل کر سکا ہوں نَذْر چند اشک میں کر رہا ہوں
    بس یِہی ہے مِرا کُل اَثاثہ اَلوَداع اَلوَداع آہ! رَمَضاں!!!
    اے اپنے بندوں سے جلد راضی ہو جانے والے! اپنے اس بندے کو بخش دے جس کے پاس دعا کے سوا کچھ نہیں!!!!!!!!!
    یاسر شاہ
    یاسر شاہ
    آمین۔یا اللہ سائیں ہم سب کو ہدایت عطا کر دے کہ تیری سب نعمتوں میں سب سے بڑی نعمت یہی ہے۔آمین
    سیما علی
    سیما علی
    آمین الہی آمین
    عبدالقدیر 786
    عبدالقدیر 786
    آمین الہی آمین
    مُسلمِ اوّل شہِ مرداں علی
    عشق را سرمایۂ ایماں علی

    پہلے مسلمان علی ع ہیں، مردوں کے سردار علی ہیں۔ عشق کیلیے ایمان کا سرمایہ علی ہیں۔

    از ولائے دودمانش زندہ ام
    در جہاں مثلِ گہر تابندہ ام

    میں انکے خاندان کی محبت سے زندہ ہوں، اور دنیا میں موتیوں کی مانند چمک رہا ہوں۔
    فاخر
    فاخر
    کسے را میسر نہ شد ایں سعادت
    بہ کعبہ ولادت بہ مسجد شہادت
    سیما علی
    سیما علی
    حیدریم ، قلندرم ، مستم
    بندہ علی ع مرتضیٰ ہستم
    پیشوائے تمام رندانم
    کہ سگ کوئے یزدانم
    زیرِ پاش اینجا شکوہِ خیبر است
    دستِ اُو آنجا قسیمِ کوثر است

    اس جگہ یعنی اس دنیا میں خیبر کی شان و شکوت و شکوہ انکے پاؤں کے نیچے ہے اور اُس جہاں میں انکا ہاتھ آبِ کوثر تقسیم کرنے والا ہے۔

    ذاتِ اُو دروازہٴ شہرِ علوم
    زیرِ فرمانش حجاز و چین و روم

    انکی ذات شہر علوم کا دروازہ ہے اور انکے فرمان کے زیر تابع حجاز و چین و روم یعنی ساری دنیا ہے۔

    (علامہ اقبال، اسرارِ خودی، در شرحِ اسرارِ اسمائے علی مرتضیٰ علیہ السلام)
    فرمانِ امام حسن علیہ السلام*
    ‏ جس کے دل میں سوائے رضائے الہی کے اور کوئی بات نہ آنے پائے میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں وہ جو اللہ تبارک تعالی سے دعا مانگے گا قبول ہوگی۔
    ‏*📕حوالہ: اقوالِ معصومینؑ صفحہ ٧٢*
    ‏*❤️ ولادتِ امام حسن علیہ السلام مبارک ہو*🌷🌷🌷🌷
    سورہ رحمن کے منظوم ترجمہ :
    یہ سحر کا حسن یہ سیارگاں اور یہ فضا
    یہ معطر باغ، یہ سبزہ، یہ کلیاں دلربا
    یہ بیاباں، یہ کھلے میدان یہ ٹھنڈی ہوا
    سوچ تو کیا کیا، کیا ہے تجھ کو قدرت نے عطا
    کب تک آخر اپنے رب کی نعمتیں جھٹلائے گا
    لوگ کہتے ہیں سایہ تیرے پیکر کا نہ تھا
    میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ہے سایہ تیرا

    تو بشر بھی ہے مگر فخرِ بشر بھی تو ہے
    مجھ کو تو یاد ہے بس اتنا سراپا تیرا

    میں تجھے عالمِ اشیاء میں بھی پا لیتا ہوں
    لوگ کہتے ہیں کہ ہے عالمِ بالا تیرا
    جس دیس سے قاتل غنڈوں کو*
    *اشراف چھڑا کر لے جائیں*
    💣
    *جس دیس کی کورٹ کچہری میں*
    *انصاف ٹکوں پر بکتا ہو*
    💣
    *جس دیس کا منشی قاضی بھی*
    *مجرم سے پوچھ کے لکھتا ہو*
    بارش ہر جگہ برستی ہے لیکن اسکا اثر صرف زرخیز زمین قبول کرتی ہے۔۔ تو اس رحمتوں کی بارش کے ماہ میں ہم پر منحصر ہے ہم زرخیز زمین بنتے ہیں یا پتھر۔۔۔ اے مالکِ برحق !!!اس ماہ کامقصد تقوی قرار دیا گیا۔تو اُسکی بارگاہ میں دعا ہے کہ ہمیں اس مہینے کا اصل مقصد حاصل کرنے والا بنا دے آمین!!!!!!
    اللہ رب العزت کا یہ فرمان بھی جوش پیدا کردیتا ہےکہ؀
    “بندے کا ہر عمل اپنے لیےہے مگر روزہ میرے لیے ہے اور اسکی جزا بھی میں خود دوں گا”
    کہنے لگے کہ ہم کو تباہی کا غم نہیں
    مَیں نے کہا کہ وجہِ تباہی یہی تو ہے

    ہم لوگ ہیں عذابِ الٰہی سے بے خبر
    اے بے خبر عذابِ الٰہی یہی تو ہے
    رئیس امروہی
    اک فقر سِکھاتا ہے صیّاد کو نخچیری
    اک فقر سے کھُلتے ہیں اسرار جہاں گیری
    اک فقر سے قوموں میں مسکینی و دِلگیری
    اک فقر سے مٹّی میں خاصیّتِ اِکسیری
    اک فقر ہے شبیّری، اس فقر میں ہے مِیری
    میراثِ مسلمانی، سرمایۂ شبیّری!
    ہوا کے دوش پہ رکھے ہوئے چراغ ہیں ہم
    ‏جو بجھ گئے تو ہوا سے شکایتیں کیسی
    عبید اللہ علیم
    جس کے دانتوں میں مری قوم کے ریشے ہیں ابھی
    وہی سفاک مرے دیس کا ہمدم کیوں ہو 🇵🇰 🇵🇰
    (احمد ندیم قاسمی)
    🇵🇰 🇵🇰 🇵🇰
    جاسمن
    جاسمن
    آہ! کس قدر سفاک سچ ہے۔
    صابرہ امین
    صابرہ امین
    بہت اچھے۔ ۔ آج کل کے تناظر میں حسب حال ۔ ۔
    سیما علی
    سیما علی
    قاسمی صاحب کے اشعار اس دور کے عکاس ہیں 🌟🌟🌟🌟🌟
    یا منتقم ظہورِ امامِ زماںؑ دکھا
    ‏آنکھیں ہیں منتظر رُخ آرامِ جاں دکھا
    ‏دنیا میں ایکبار پھر امن و اماں دکھا
    ‏پھر برقِ ذوالفقار کو آتش فشاں دکھا

    ‏دشمن رہے نہ ایک شہؑ مشرقین کا
    ‏اس دن غلام سوگ اتاریں حسینؑ کا
    ‏⁧‫میر_انیس‬⁩ ✍🏻

    ‏⁧‫جشنِ_ولادت_امام_العصرؑ‬⁩
    ‏⁧‫ولادت_امام_مہدیؑ‬⁩ مبارک
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top