• کمال کی بات ہے اردو محفل پر گیمز بھی موجود ہیں لیکن مجھے آج تک معلوم ہی نہیں ہوا۔۔۔ نا ہی کسی نے بتایا ۔۔۔ ہے نا حیرت انگیز۔۔۔
    بارش کے بعد ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا۔ اور ساتھ کبھی کبھی پھر رِم جِھم ۔۔۔۔۔ سہانا موسم ۔۔۔۔ دل کرتا ہے کھلا میدان ہو اور چلتا رہوں۔۔۔ لیکن۔۔۔۔ :)
    یوسف سلطان
    یوسف سلطان
    ہیں ۔۔لیکن کیا تجمل بھائی ؟
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    لیکن یہ کہ بندہ کام چھوڑ کر کیسے جائے ۔۔ :)
    یوسف سلطان
    یوسف سلطان
    اوو !
    صحیح کہا اور اکثر ایسا ہوتا ہے جب کام سے چھٹی ہوتی ہے تو بارش بھی حتم ہو جاتی ہے ۔ :)
    لینکس میں لاٹیکس استعمال کرنے والوں کے لیے اہم سافٹ وئیر ۔ Texmaker
    ابن سعید
    ابن سعید
    یہ صرف لینکس نہیں بلکہ دیگر آپریٹنگ سسٹمز کے لیے بھی دستیاب ہے۔ اس کا کراس پلیٹ فارم ہونا اسی کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے۔ ویسے لینکس کے لیے ایک عدد لائٹ ویٹ اور کافی سادہ سا لاٹیک ایڈیٹر گُمّی کے نام سے کچھ عرصہ قبل وجود میں آیا تھا۔ :) :) :) https://github.com/alexandervdm/gummi
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    بہترین ہے یہ بھی۔ اس کا انٹرفیس بھی تقریباََ ویسا ہی ہے جیسا کہ ٹیکس میکر کا ہے۔ شکریہ :)
    یہ ابھی ابھی پورٹل کے صفحہ کو کیا ہوا؟ کھولیں تو چاچا جی سرور صاحب کا ایرر آجاتا ہے :) محمد وارث
    کمپیوٹر پر واٹس ایپ استعمال کرنے کا اپنا ہی مزہ ہے۔ مگر لائن مزہ نہیں دے رہی۔ :(
    زیک
    زیک
    لوگ آجکل سب کام فون پر کر رہے ہیں اور آپ فون کی ایپ کمپیوٹر پر چلا رہے ہیں۔
    arifkarim
    arifkarim
    مکمل فنکشنیلٹی کیلئے بہرحال کمپیوٹر پر جانا پڑتا ہے
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    زیک ۔ مجھے فون سے زیادہ کام کمپیوٹر پر کرنا ہوتا ہے اس لیے کوشش کررہا ہوں کہ فون کی کال بھی کمپیوٹر پر ہی سن لیا کروں :)
    arifkarim ۔ آپ کی بات سے متفق ہوں۔
    اسلام میں ڈاکٹر کا کیا مقام ہے۔ جیسے استاد کا ایک مقام ہے۔ فوجی یا مجاہد کا ایک مقام ہے ایسے ہی ڈاکٹر کا کیا مقام ہے؟
    arifkarim
    arifkarim
    اسلام میں سائنسدان کا کیا مقام ہے؟ انجینئر، کمپیوٹر ایکسپرٹ کا کیا مقام ہے، وغیرہ؟
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    سائنسدان، انجیئنر، کمپیوٹر ایکسپرٹس کے نام بعد میں آئے ہیں۔ جبکہ طبیب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی موجود تھے۔
    سید عمران
    سید عمران
    ڈاکٹری، انجینئری و دیگر فنون دنیاوی مال کمانے کے پیشے ہیں ۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بھی ڈاکٹر یعنی طبیب تھے لیکن چوں کہ یہ دنیاوی پیشے ہیں اس لیے ان کی کوئی نمایاں فضیلت نہیں۔ نمایاں فضیلت دین کی ترویج و اشاعت والوں کو دی گئی ہے جو دنیاوی مال کے لالچ سے بالاتر ہوکر دین کی خدمات انجام دیں جیسے معلم دین و مجاہد وغیرہ ۔
    آپ کو قادیانیوں سے کیا تکلیف ہے؟
    arifkarim
    arifkarim
    اگر ایسا ہے تو پھر آپ اس کیفیت نامے کو حذف کر سکتے ہیں۔
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    اگر کی بات ہی نہیں واقعی ایسا ہے۔
    لیکن بات کہنے سے پہلے سوچا جاتا ہے کہنے کے بعد نہیں۔ اس لیے یونہی رہے۔ :)
    arifkarim
    arifkarim
    چلیں جیسے آپکی مرضی۔ آپکا پروفائل ہے آپ جانیں :)
    اللہ حافظ۔ زندگی رہی تو پھر ملتے ہیں :)
    arifkarim
    arifkarim
    قیصرانی واپس آئے تو آپ چل دئے۔ یہ کیا باریاں لگی ہوئی ہیں؟
    تجمل حسین
    تجمل حسین
    میں تو صرف ایک رات کے لیے گیا تھا۔ یار اب بندے نے کم از کم رات کو سونا تو ہوتا ہے چوبیس گھنٹے جاگتا ہی رہے۔ :)
    عشق قاتل سے بھی، مقتول سے ہمدردی بھی۔ یہ بتا کس سے جزا مانگے گا۔ سجدہ خالق کو بھی، ابلیس سے یارانہ بھی۔ حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
    اردو محفل کے دوستوں کے ساتھ ملاقات سے واپسی کے بعد آپ دوستوں کی خدمت میں حاضری دے رہا ہوں۔
    تمام اہل اسلام کو اپنے اپنے خطے کے مطابق عید کا دوسرا اور تیسرا دن مبارک ہو۔کچھ دیر بعد اردو محفل کے ہم چار دوست ملاقات کررہے ہیں۔ان شاءاللہ
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
  • لوڈ ہو رہا ہے…
Top