عرفان سعید

محفلین
میری ایک کولیگ کل رات سات بجے وفات پاگئیں۔رمضان سے پہلے ایک پیشہ ورانہ میٹنگ میں آخری بار ملے۔بہت تازم دم اور ہمیشہ کی طرح متحرک تھیں۔آہ!
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو ٹھنڈا،ہوادار،کشادہ اور روشن کرے۔اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔آج ان کے اپنی قبر میں جانے سے پہلے ہی ان کے شاندار استقبال کی تیاریاں فرشتے کر رہے ہوں۔
لواحقین کو صبر جمیل دے۔ان کا والی وارث ہو۔ان کے نصیب اچھے کرے اور ان سب کو مرحومہ کے لئے صدقئہ جاریہ بنا دے۔آمین!
ثم آمین!
انا للہ و انا الیہ راجعون
 
شکرگزاری سے نعمتیں محفوظ اوردسترخوان کشادہ ہو جاتا ہے، سجدوں سے اللہ کریم کا قرب نصیب ملتا ہے، صدقے سے بلائیں ٹل جاتی ہیں، توبہ سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں، شکرگزاری ایک عظیم نعمت ہے ، یہ نعمت جس انسان کو میسر آجائے تو وہ روح زمین پرفتنہ اور فساد سے محفوظ کر دیا جاتا ہے، اسے سجدوں کی لذت عطا کردی جاتی ہے، اس کی زندگی امن و سلامتی والی ہوجاتی ہے ۔
 
عورت کائنات کی بڑی دلچسپ پہیلی ہے ۔سالہاسال کی محنت سے اپنی ذات کی تعمیر کرتی ہے ، محبت سے ایک ایک ٹانکا بھرکر رنگ برنگے دھاگے لگا کر اپنے اخلاق و کردار کی تشکیل کرتی ہے اور جب مکمل ہوجاتی ہے تو ایک غلطی کر جاتی ہے ، گرہ لگانا بھول جاتی ہے یا شاید جان بوجھ کر دھاگے کا سرا کھلا چھوڑ دیتی ہے اور پھر ایک دن وہ سرا کسی من چاہے کو تھمادیتی ہے ، اب وہ چاہے تو اسے خود کہ ساتھ باندھ کر فنا ہونے سے بچالے یا اسکے وجود کو تارتار کر دے ۔
 
اف یہ کاپی پیسٹ!!
 
بھیا ہم نے کاپی پیسٹ نہیں کیا کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ٹائپ کیا ہے ، البتہ تحریر انٹرنیٹ کی ایک سائٹ کی ہے ،موضوع ہمیں پسند آیا تو محفل پر شیئر کردی ۔
بھائی جان میں سمجھ گیا تھا کہ یہ آپ کی ذاتی رائے نہیں ہے، 99 فیصد یہ کسی خاتون کی رائے ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
1980
سنجے گاندھی فضائی حادثہ میں ہلاک
1757ء معرکۂ پلاسی۔ 3 ہزار انگریزی سپاہیوں نے نواب سراج الدولہ کے 50 ہزار سپاہیوں کو شکست دی ۔
1868ء ٹائپ رائٹر کے موجد کرسٹوفر لیتھم شولر نے اس ایجاد کو اپنے نام کروایا
 
کبھی بھی اپنے الفاظ کواپنے مزاج کے تابع نا ہونے دیں ،مزاج تو بعد میں بہتر ہو جائے گا لیکن لفظوں کی کڑواہٹ جو آپ دوسروں پر انڈیل چکے ہیں اس کا ازالہ نہیں کرسکیں گے ۔ہر وقت کی تلخ مزاجی شخصیت پر بدنما دھبے جیسی ہے جو دور سے ہی دھبے کی وجہ سے نمایاں ہوجاتی ہے ۔انسان اکثر اوقات اپنی بدتمیزی اور تلخ مزاجی کی وجہ سے ہجوم میں بھی تنہا رہتا ہے۔ نرم اور میٹھا لہجہ اور با ادب رویہ آپ کو لوگوں میں ممتاز حیثیت دلواسکتا ہے ۔
 
ام اویس

محفلین
عجیب سا موسم ہے یعنی الیکشن کا موسم ، رنگ برنگی باتیں ، ایک دوسرے پر الزامات ،پارٹی بدلنا اور سابقہ پارٹی کی برائیاں کرنا
سمجھ میں نہیں آتا ووٹ کس کو دیا جائے اور کیوں دیا جائے
 
Top