ساگر

محفلین
سُن قہقہے ہزار محبت کے باب میں
انجامِ کار لاکھوں کو روتے ہوئے بھی دیکھ
واااااہ واااااہ واااااہ لاجواب
 
رانا

محفلین
آپ نے آج اس لڑی کو زندہ کیا تو مجھے احساس ہوا کہ میں نے تو یہاں احباب کا شکریہ تک ادا نہیں کیا ہوا۔
اصل میں آپ انتظار کررہے تھے کہ کسی اصلی والے جہاندیدہ استاد سے داد ملے تو باقیوں کا بھی شکریہ ادا کردیا جائے لیکن آپ کی قسمت کہ مراسلہ نمبر 18 آپ کی نظروں سے اوجھل رہ گیا لہٰذا نتیجہ ظاہر کہ انتظار طویل سے طویل ہوتا چلا گیا۔:) استادوں کی ایسی قدردانی ہوگی تو کون آئے گا یہاں۔:p
 
فاتح

لائبریرین

بالکل بالکل! اب آپ جیسے آنجہانی، اوہ میرا مطلب ہے جہاندیدہ استاد (ویسے اتنا جہان دیکھ لینے کے بعد اور اتنی استادی کر چکنے کے بعد تو آنجہانی ہونا ہی بنتا ہے ;) ) تو سب جانتے ہیں۔
اس قدر نا شناسی پر بندہ تہہ دل سے معذرت خواہ ہے۔
 
ہاہاہا۔:p تہہ دل کی معذرت عموما میں قبول نہیں کرتا کہ آجکل دل کی تہہ میں قورمہ کڑاہی وغیرہ کی چکنائی کی تہہ زیادہ پائی جاتی ہے لیکن اب آپ سے کیا بے مروتی۔۔ تو معذرت قبول کی جاتی ہے۔:)
 
Top