فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

فصیل عظیم آپ کی بھاوج ہے یہ غزل
آپی کہیں کہ بٹیا کہیں آپ جو کہیں !!!
لیکن یہ لفظِ یار ہے مردانہ صنف کا !!!
سو اس لیے دعا کی طلب ہے دعا طلب
اللہ تمہیں اور انہیں ساتھ ہی رکھے
تاعمر کرو تم بھی انہیں خوب محبت
 
حضرتِ محمود! دو "غینوں" کے بیچ
"نون" تو بس "نون غنہ" ہوگیا

خوب نکتہ آپ نے محفل میں کہ دیا
"مغل " سادہ تھا "گھن نا " ہوگیا ہے
مجھ کو تو "ایہام" ہی منظور تھا
آپ نے تو صاف "گھن نا" کہہ دیا
پہلے شاکر بھائی نے کیا خوب غن نا کہہ دیا
تبصرے میں آپ نے پھر ان کو گھن نا کہہ دہا
وہ جو مغزل تھے ،مغل تھے اُن کو کیا کیا کہہ دیا
جیسے ہانڈی گوشت کو دنیا نے کن نا کہہ دیا
 
محفلِ خاص و عام ہے ، سو چلو شعر کہیں
یعنی اک اذنِ عام ہے، سو چلو شعر کہیں
اردو محفل ہے سو اردو پہ نثار اپنا کلام
اور کیا ہم کو کام ہے، سو چلو شعر کہیں
وہ کہیں اور سنا کرے کوئی
اور کچھ کام کیا کرے کوئی
بھائی احمد بہت ہی اعلیٰ ہے
ڈائری میں لکھا کرے کوئی
 
پہلے شاکر بھائی نے کیا خوب غن نا کہہ دیا
تبصرے میں آپ نے پھر ان کو گھن نا کہہ دہا
وہ جو مغزل تھے ،مغل تھے اُن کو کیا کیا کہہ دیا
جیسے ہانڈی گوشت کو دنیا نے کن نا کہہ دیا
ہانڈیاں جو گوشت سے بھرپور ہوں
اور ہوں دیسی مصالحے گھی سمیت
نان ہوں روغن لگے کچھ سبزیاں
اور ہم کھائیں دہی لسی سمیت
 

الف عین

لائبریرین
ہم سے اب شعر ہی نہیں ہوتا
شاعری ایسی آتی ہی نہیں
نام بہ نام سب کو دے دیں جواب
ہم میں ایسی کاری گری ہی نہیں
خارج از بحر کی معذرت، یہ شعوری طور پر ہے)
 
ہم سے اب شعر ہی نہیں ہوتا
شاعری ایسی آتی ہی نہیں
نام بہ نام سب کو دے دیں جواب
ہم میں ایسی کاری گری ہی نہیں
خارج از بحر کی معذرت، یہ شعوری طور پر ہے)
جن سے ہم نے شاعری سیکھی انھیں
شاعری اب ایسی آتی ہی نہیں؟
کسرِ نفسی ہے یہ استادِ عبید
آپ جیسے شاعروں کو اب کہیں
لاکھ کہہ دیں، ہم تو مانیں گے نہیں
شاعروں کو شاعری آتی نہیں؟
ہم جو طفلِ مکتبِ استاد ہیں
ہم ہیں جن میں یہ ہنر مندی نہیں
 
ہم سے اب شعر ہی نہیں ہوتا
شاعری ایسی آتی ہی نہیں
نام بہ نام سب کو دے دیں جواب
ہم میں ایسی کاری گری ہی نہیں
خارج از بحر کی معذرت، یہ شعوری طور پر ہے)
آپ کی تنبہیہ کو سمجھے بغیر
کوئی خود کو ٹھیک کرلے کسطرح
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ایسی ویران شعری محفل میں
پھول کچھ تو کھِلائے بھابی نے
صنفِ نازک کا نام عنقا تھا
ہنستے چہرے دِکھائے بھابی نے

بدیہہ گوئی سے رونق لگی ہوئی ہے یہاں
بہت حسین بہت پر بہار محفل ہے:)
تمام شعر بھی،شعراء بھی داد کے قابل
کہ محفلوں کی یہی تاجدار محفل ہے
 

غ۔ن۔غ

محفلین
ویسے تو شاعرہ ہیں، غزل ناز آپ ہیں
یہ کیا کہ چند پھولوں پہ موقوف ہوگئیں
صنفِ لطیف آپ ہیں محفل کی جان ہیں
خاموش صنف آج تو موصوف ہوگئیں

مختصر نویسی کا شہکار کہیں گے
سب گن کے دو بانٹ دیئے چار کہیں گے
حضرت ہیں یا محترمہ کچھ جان نہ پائے
"آپی" کہیں "بٹیا" کہیں یا یار کہیں گے

آپ نے بخشی ہے عزت،ہوں بہت ممنون میں
موتیوں سے بیش قیمت آپ کے الفاظ ہیں:)
 

شاکرالقادری

لائبریرین
بدیہہ گوئی سے رونق لگی ہوئی ہے یہاں
بہت حسین بہت پر بہار محفل ہے:)
تمام شعر بھی،شعراء بھی داد کے قابل
کہ محفلوں کی یہی تاجدار محفل ہے
بدیہہ گوئی پہ رونق نہیں فقط موقوف
مباحثوں پہ بھی کچھ استوار محفل ہے
کہیں پہ داد و دہش کا مزاج ہے غالب
کسی جگہ تو فقط تو تکار محفل ہے
 

غ۔ن۔غ

محفلین
بدیہہ گوئی پہ رونق نہیں فقط موقوف
مباحثوں پہ بھی کچھ استوار محفل ہے
کہیں پہ داد و دہش کا مزاج ہے غالب
کسی جگہ تو فقط تو تکار محفل ہے

بجا ہے آپ کا فرمان لیکن:good1:
کیا تھا ذکر ہم نے اس لڑی کا
کہا محفل میں اس دھاگے کو محفل
بیاں ہے پھول کی اک پنکھڑی کا:)
 
Top