فی البدیہہ شاعری (موضوعاتی / غیر موضوعاتی)

محمداحمد

لائبریرین
محفلِ خاص و عام ہے ، سو چلو شعر کہیں
یعنی اک اذنِ عام ہے، سو چلو شعر کہیں
اردو محفل ہے سو اردو پہ نثار اپنا کلام
اور کیا ہم کو کام ہے، سو چلو شعر کہیں
 

مغزل

محفلین
آپ تو محمود تھے پھر ہوگئے تھے کچھ مغل
آپ کے اسم گرامی میں یہ کیسی ہے غزل
شکریہ آپ کا یہ راز کھولا
یہ حضرت اصل میں اک صاحبہ ہیں
بے شک کہ پریشان کئے جائے غٹرغوں
محمود مغزل نے سنادی ہے گفت گو
مختصر نویسی کا شہکار کہیں گے
سب گن کے دو بانٹ دیئے چار کہیں گے
حضرت ہیں یا محترمہ کچھ جان نہ پائے
"آپی" کہیں "بٹیا" کہیں یا یار کہیں گے

فصیل عظیم آپ کی بھاوج ہے یہ غزل
آپی کہیں کہ بٹیا کہیں آپ جو کہیں !!!
لیکن یہ لفظِ یار ہے مردانہ صنف کا !!!
سو اس لیے دعا کی طلب ہے دعا طلب
 
Top