جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

مغزل

محفلین
:rose: ترے عشق نے کانچ بنا ڈالا آہن میرا
میں پاگل ہوں اور تو ہے پاگل پن میرا:rose:
:rose: تمھارے نام کا اعجاز ہے کہ حسنِ غزل:rose:
حروف گویا کہ اٹھلا رہے ہیں کاغذ پر

تم غزل ہو غزال ہو کیا ہو ؟
دشت آباد ہوگیا میرا !!!!!!!
م۔م۔مغل :blushing::rose:
 

غ۔ن۔غ

محفلین
قمر، بادل، ستارے دیکھتے ہیں
ہمیں چھپ چھپ کے سارے دیکھتے ہیں

نہیں دریا میں بھی ہم تم اکیلے
ہمیں دونوں کنارے دیکھتے ہیں

کبھی ساحل کھڑا دیکھے ہے ہم کو
کبھی دریا کے دھارے دیکھتے ہیں
 

مغزل

محفلین
قمر، بادل، ستارے دیکھتے ہیں
ہمیں چھپ چھپ کے سارے دیکھتے ہیں

نہیں دریا میں بھی ہم تم اکیلے
ہمیں دونوں کنارے دیکھتے ہیں

کبھی ساحل کھڑا دیکھے ہے ہم کو
کبھی دریا کے دھارے دیکھتے ہیں


جھیل کنارے تم تھے ، میں تھا ، چاند کے ساتھ
دریا تب سے سپنے بُنتا رہتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م۔م۔مغل:rose:
 

مغزل

محفلین
غزل ؔ آباد ہے دل میرا ارمانوں کی رونق سے
کہ جینے کا سلیقہ حسرتِ ناکام دیتی ہے ۔۔۔
غزل ناز غزل ؔ:rose:
 

رابطہ

محفلین
یہ جو گرد بادِ حیات ہے کوئی بھی اس سے بچا نہیں
تری یاد کو مگر رکھوں میں سنبھال سنبھال کے!
(اوریا مقبول جان)
 

مغزل

محفلین
تو سپنے جوڑ سکتی ہے رضیؔ کو مت بتا دینا
وہ آنکھیں موندھ کر پورے یقیں سے ٹوٹ جائے گا
رضی الدین رضی ؔ
 

مغزل

محفلین
خدائے عمر سے مانگی تھی ایک مہلتِ شب
وہ جس میں تیرے مرے بخت کا ستارہ تھا
م۔م۔مغل
(ایک غزل سے اقتباس)
 

غ۔ن۔غ

محفلین
تو ملا ہے تو یہ احساس ہوا ہے مجھ کو
یہ مری عمر محبت کے لیے تھوڑی ہے
اک ذرا سا غمِ دوراں کا بھی حق ہےجس پر
میں نے وہ سانس بھی تیرے لیے رکھ چھوڑی ہے
:):blushing::rose:
 
Top