جو دل میں شعر آئے وہ لکھ دیجیے -- نیا سلسلہ

مغزل

محفلین
یہ بھی ہوگا وہ مجھے دل سے بھلا دے گا مگر !!!!
یوں بھی ہوگا خود اُسی میں اک خلا رہ جائے گا
 
مغزل

محفلین
ساجن کی یادیں بھی خاور کن لمحوں میں آجاتی ہیں
گوری آٹا گوندھ رہی تھی نمک ملانا بھول گئی !!!!!!
خاور احمد
 
مہ جبین

محفلین
شکریہ خالہ جان ( مہ جبین ) ۔۔ کرم نوازی کے لیے ممنون ہوں۔۔
میرا تعارف تو یقیناً امین کی وساطت سے آپ کو حاصل ہوگا۔
امیں نے سب کا تعارف کرا دیا ہے اور تم کو بھی غائبانہ جانتی ہوں ، یہ اور بات کہ بات کا موقعہ نہیں مل پاتا
کبھی میں آتی ہوں تو تم نہیں ہوتیں اور کبھی تم ہوتی ہو تو میں غائب ہوتی ہوں
 
مغزل

محفلین
امیں نے سب کا تعارف کرا دیا ہے اور تم کو بھی غائبانہ جانتی ہوں ، یہ اور بات کہ بات کا موقعہ نہیں مل پاتا
کبھی میں آتی ہوں تو تم نہیں ہوتیں اور کبھی تم ہوتی ہو تو میں غائب ہوتی ہوں
شکریہ خالہ جان۔۔۔
لیجے آپ کی نذر ایک شعر ۔۔
( آپ کے وسیلے سے تمام ماؤں کے لیے )

ہائے وہ رات جو احباب میں کٹ جاتی تھی
ہائے وہ ہاتھ جو دروازہ کھلا رکھتے تھے ۔۔۔۔
لیاقت علی عاصم
 
مہ جبین

محفلین
شکریہ خالہ جان۔۔۔
لیجے آپ کی نذر ایک شعر ۔۔
( آپ کے وسیلے سے تمام ماؤں کے لیے )

ہائے وہ رات جو احباب میں کٹ جاتی تھی
ہائے وہ ہاتھ جو دروازہ کھلا رکھتے تھے ۔۔۔ ۔
لیاقت علی عاصم
واہ بہت خوب غزل ، بہت شکریہ عزت افزائی کا، خوش رہو
 
مہ جبین

محفلین
شکریہ خالہ جان ۔۔ پر میں غزل تو نہیں ۔۔ میں تو سراپا غزل ہوں یعنی ’’ مغزل ‘‘ ۔۔۔ :blushing:
م۔م۔مغل ۔۔۔ :angel:
ویسے خالہ جان امین نے کیا تعارف کروایا میرا ؟؟:blushing:
سوری میں یہ سمجھی تھی کہ غزل نے اپنا نام بدل کر مغزل کر لیا ہے
امین سب کا تعارف اراکین محفل کے طور پر کرایا ہے اور خود میں بھی سب کی باتوں کو نوٹ کرتی ہوں تو پتہ چل جاتا ہے کہ کون کون یہاں ہوتا ہے
ایک دفعہ پھر غلط فہمی کی معذرت چاہتی ہوں
 
غ۔ن۔غ

السلام علیکم مہ جبین آنٹی :)
معذرت کی کوئی بات نہیں ، آپ نے کچھ ایسا غلط بھی نہیں سمجھا۔
ایک ہی بات ہے آنٹی جی ، یہ ہمارا مشترکہ نام ہے ( مغل + غزل= مغزل)
یہ رپلائی بھی میری اور مغل یعنی مغزل کی جانب سے قبول کیجئے گا:)
 
غ۔ن۔غ

محفلین
یہ بھی ہوگا وہ مجھے دل سے بھلا دے گا مگر !!!!
یوں بھی ہوگا خود اُسی میں اک خلا رہ جائے گا

:rose: میں جس بھلا دوں تیرا پیار دل سے وہ دن آخری ہو میری زندگی کا
یہ آنکھیں اسی رات ہو جائیں اندھی جو تیرے سوا دیکھیں سپنا کسی کا:rose:
 
Top