کھیل ہی کھیل میں‌ اپنی املاء درست کریں۔

میم نون

محفلین
کیا کوئی ایسا طریقہ نہیں کہ میں جو جو غلطیاں کروں وہ خود ہی اس دھاگے میں آجائیں؟
اگر میں خود ڈھونڈ کے لکھنے لگ گیا تو کام بہت لمبا ہو جائے گا :grin:
 

میم نون

محفلین
اب استاد کو کہاں سے ڈھونڈیں، ویسے بھی وہ بہت پیسے مانگے گا کہ فل ٹائم جاب سے کم نہیں ہے میری غلطیاں نکالنا :laugh:
 

mfdarvesh

محفلین
انسان تو غلطیوں سے ہی سیکھتا ہے، میں تو جب دوبارہ اپنا مراسلہ پڑھتا ہوں تو غلطیاں نظر آتی ہیں
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں
اور ساتھ میں ہی جرمانہ بھی ہوگا، مجھے تو کئی بار شمشاد بھائی نے وارننگ دی ہے
 

پپو

محفلین
سلسلہ بہت اچھا ہے مگر ابھی زیادہ توجہ حاصل نہیں کر پایا ایسا کریں جس تھریڈ میں بھی کوئی لفظ غلط لکھا جائے اس کو ادھر پوسٹ کرکے
نشاندہی کر دی جائے
 

شمشاد

لائبریرین
کسی رکن کا نام لیئے بغیر اگر املاء کی غلطی کی تصحیح کر دیں تو اس سے دلآزاری نہیں ہوتی۔

میری غلطی اگر نام کے ساتھ بھی لکھ دیں تو مجھے خوشی ہو گی۔
 

mfdarvesh

محفلین
میرے خیال میں بھی اگر نام لکھ بھی دیا جائے تو کوئی حرج نہیں ہے، اصلاحی پہلو سے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کل ایک ٹی وی چینل پر ایک بہت سنجیدہ اقتباس لکھا ہوا دیکھنے کو ملا ، اس میں ایک لفظ کی املاء غلط تھی ، "وابستہ" کو "وابسطہ" لکھا ہوا تھا ۔
 

mfdarvesh

محفلین
جی ہاں
اب پروف ریڈنگ پہ کم ہی توجہ دی جاتی ہے اور کچھ املاء کے بارے میں ہمیں پتہ بھی نہیں ہے کہ اصل لفظ ہے کیا
 

الف عین

لائبریرین
’نہ‘ بطور انکاری لفظ درست ہے، ’نا‘ درست نہیں، جو محض اضافی تائید کے طور پر آتا ہے، جیسے ’یہی بات ہے نا!‘۔ سمجھ گئے نا!
 
Top