پانچویں سالگرہ اردو محفل کو پانچویں سالگرہ مبارک ہو۔

نبیل

تکنیکی معاون
بندہ تو اس ویب سائیٹ کے مبتدیین میں سے ہے۔لیکن اس شاندار کوشش اور اردو کی خدمت پر اس کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

hbd-s.jpg

بہت خوب جناب، بہت شکریہ۔

اور تیسری میری منگنی کی ۔۔۔ :)

منگنی کی بہت مبارک ہو۔ :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ طلحہ، یہ تھریڈ شروع کرنے کے لیے۔ اور تمام دوستوں کے محبت بھرے تہنیتی پیغامات کا بھی بہت شکریہ۔ آج تاریخی موقعہ ہے کہ محفل فورم کی پانچویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ لیکن ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ میں اس مرتبہ بھرپور انداز میں اس میں شرکت نہیں کر پا رہا ہوں۔ میں نے آج ہی ایک نئے آفس میں کام شروع کیا ہے، اور ابھی انٹرنیٹ چلنا تو درکنار، ونڈوز کا لاگ ان بھی کام نہیں کر رہا ہے۔ :( نئے آفس اور نئی اسائنمنٹ کی مصروفیت علیحدہ ہے۔ بہرحال میں کوشش کروں گا کہ اپنی بساط کے مطابق فورم کی سالگرہ کی سرگرمیوں میں شریک رہوں۔ تمام دوستان محفل، اور خصوصاً منتطمین سے درخواست ہے کہ سالگرہ کی رونقوں میں فرق نہ آنے دیں اور کوشش کریں کہ زیادہ سے زیادہ تعمیری سلسلوں کا آغاز کریں۔ میرے ذمے بھی ایک ٹیوٹوریل ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ جلد اس بارے میں کچھ کر سکوں۔ نئی جاب اور ورلڈ کپ کی مصروفیت سے فرصت ملے تو کچھ کام بھی کروں۔ :)
 

خواجہ طلحہ

محفلین
اتنی سمجھ تو آرہی ہے کہ بالترتیب نبیل،زیک،ابن سعیداور شمشاد چار منتظمین ہوئے،پریہ پانچواں غبارہ کس نے پکڑ رکھا ہے;)
 

رانا

محفلین
میری طرف سے بھی


salgrah.jpg





میں سوچ رہا تھا کہ اگر مجھے کچھ اسٹیٹسکس مل جاتیں تو میں اردو محفل کے پانچ سالوں میں سال بہ سال رجسٹر ہونے والے ممبران کا فلو ایک گراف کی شکل میں سالگرہ پر لگادیتا کہ کس سال میں کتنے مبمرز رجسٹر ہوئے، کس سال سب سے زیادہ ممبران محفل پر رجسٹر ہوئے۔ وغیرہ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
Top