پانچویں سالگرہ اردو محفل کو پانچویں سالگرہ مبارک ہو۔

خواجہ طلحہ

محفلین


i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif
i554658158229vp7.gif





baloonsanimfg3.gif
baloonsanimfg3.gif

dividers94.gif


10th-birthday-cake-with-candles.jpg.jpg

الحمدللہ کہ اردو محفل نے آج اپنا پانچواں سال نہایت کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا ہے۔ اردو محفل سمیت تمام اردو ویب ہی اس کامیابی کیلئے اللہ سبحانہ و تعالی کی مدد کے بعد، آپ سب لوگوں کا مرہونِ منت ہے۔ دنیا میں بہت سے عمدہ اور خالصتاً رفاہِ عام کیلئے شروع کئے گئے منصوبے بھی بعض اوقات صرف اسلئے پایۂ تکمیل کو نہیں پہنچ پائے کیونکہ ان کو آپ لوگوں جیسے پرخلوص رضاکار میسر نہیں آئے۔ اسلئے آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی، عملی شرکت اور اردو ویب کی بہتری کیلئے دیے جانے والے مشورہ جات اصل میں ہم سب کی کامیابی کی اصل بنیاد ہیں اور اسی بنیاد پر آپ سب مبارکباد کے صحیح مستحق ہیں۔

اردو ویب کے قیام کا مقصد، جیسے کہ سب کو معلوم ہے، کمپیوٹر اور انٹرنیٹ پر اردو کی ترویج ہے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ اس سفر میں ہمیں بہت مخلص دوستوں کا ساتھ نصیب ہوا ہے۔ سب سے پہلے تو یاہو اردو کمپیوٹنگ گروپ کے ہیوی ویٹس اعجاز اختر صاح، جیسبادی اور جناب شارق مستقیم نے ہماری برابر حوصلہ افزائی کی۔ دوسری جانب ہر دور میں فورم کی رونقوں کو دوبالا کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی دوست سرگرم رہے ہیں۔
محفل کے تمام ارکان کا بھی اردوویب کو کامیاب بنانے میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔ پراجیکٹ انگریزی اردو لغت کا ہو یا سافٹویر مقامیانے کا یا اردو ڈیجیٹل لائبریری کا ارکان نے خود سے initiative لیا اور محنت اور لگن سے کام کیا ہے۔

گزشتہ سالوں کی طرح توقع تھی کہ کسی نہ کسی نے مبارک باد کی لڑی کا افتتاح کردیا ہوگا۔ چنانچہ لڑی نہ ملنے پر ہم نے پرانے تھریڈ سے اقتباس اٹھا کر بغیر حوالے کے پوسٹ کردئیے ہیں۔ میری طرف سے سبھی محفلین کو محفل کی سالگرہ مبارک ہو۔

سالگرہ کا شیڈول ابن سعید کی طرف سے جلد ہی جاری کیا جارہاہے۔
 
ہم سبھی کو اردو محفل کی ایک اور سالگرہ مبارک ہو۔ یہ وقت ہے جب ہم پچھلے سالوں کا احتساب کریں اور اپنی نمایاں کامیابیوں پر جشن منانے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کریں اور آدھے ادھورے پروجیکٹس جو کہ ہماری توجہ کے منتظر ہیں ان کو مہمیز کریں۔

سالگرہ کا شیڈیول ابھی زیر مشاورت ہے۔ پھر بھی احباب کی طلاع کے لئے عرض کر دوں کہ پچھلے سالوں کی طرح اس بار بھی جشن سالگرہ ایک ماہ کی مدت پر محیط ہوگا۔ اور اس عرصے کو مخصوص ہفتوں کے نام سے منایا جائے گا۔ جن میں پہلا ہفتہ محفلین قوم سے بانیان کے خطابات، محفل اور محفلین کے تعارف، خدمات و کارناموں کے ذکر اور اغراض و مقاصد کی یاد دہانی پر مشتمل ہوگا۔ پچھلے سالوں میں احباب نے جشن کے موقع پر مختلف قسم کے اسٹال لگائے مثلاً محفلین کے لئے موزوں اشعار، گانے و ٹائٹل منصوب کرنا، تصویری تحائف دینا، احباب اور محفل کے نام تک بندیاں کرنا اور لائیو کمنٹری اور منظر کشی کرنا وغیرہ۔ اور ان کاموں کے لئے محفل کے در اس بار بھی ہر رکن کے لئے وا ہیں۔ اپنے فرصت کے لمحات میں سے کچھ وقت ایسی خوشیاں بانٹنے میں ضرور صرف کیجئے۔

پہلے ہفتے میں ہی ہمیشہ کی طرح مختلف ایوارڈ کی نامزدگی بھی عمل میں آئے گی ان شاء اللہ اور اس عمل میں احباب کا تعاون درکار ہوگا۔ ایوارڈ کے معاملات سنبھالنے کے لئے جلدی ہی کسی منتظم کو ذمہ داری سونپی جائے گی۔

بقیہ ہفتوں کا ٹینٹیٹیو شیڈول تیار ہے بس اس میں تھوڑے سے ترمیم و اضافے کی ضرورت ہے اس کے بعد بقیہ شیڈیول بھی پوسٹ کر دیا جائے گا۔ اس بات کی یقین دہانی کرا دوں کہ اس بار بھی احباب کے لئے محظوظ و مستفید ہونے اور کرنے کے پورے پورے مواقع میسر ہونگے۔ ایک اور بات بتا دوں کہ آپ احباب کے لئے کئی عدد ٹیوٹوریل پہلے ہی مضامین کی ادارت میں اجرا کے منتظر ہیں۔ اور امید ہے کہ مزید کئی احباب اپنے تئیں ایسی کوششیں کر رہے ہوں گے۔ تو آخر آپ کس بات کے منتظر ہیں؟
 

خوشی

محفلین
میری طرف سے بھی سب کو سالگرہ مبارک ہو ، میں کیک بنا کے لاتی ہوں رات کو ، یا ہو سکا تو دعوت سے ہی چرا لاؤں گی
 

کاشفی

محفلین
ماشاء اللہ۔۔مبروک ۔۔ ڈھیر ساری دعائیں محفل کے لیئے۔۔ دودھو نہاؤ پوتو پھلو۔ جُگ جُگ جیو۔ سدا آباد رہو۔۔آ مین۔
 

طالوت

محفلین
محفلین سالگرہ کی مبارکباد قبول کریں ۔ ۔ اور وہ احباب بھی جن کی محنتوں کا پھل ہم نکمے بھی کھا رہے ہیں ۔ اصل مبارکباد کے حقدار تو وہ لوگوں ہیں جنھوں نے کسی نہ کسی حوالے سے اردو کے انٹرنیٹ پر فروغ کے لئے کوشش کی ۔ میرے نزدیک کوئی زبان چھوٹی یا بڑی اچھی یا بری نہیں ہوتی ، صرف اہم ہوتی ہے ۔ اور چونکہ اردو ہمارے خطے میں سمجھی جانے والی سب سے بڑی زبان ہے اور ہماری زندگیوں پر اس کا انتہائی گہرا اثر ہے اسلئے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنے لئے اور اپنی آنے والی نسلوں کی بہتر زندگی کے لئے علم کو اس زبان میں زیادہ سے زیادہ عام کریں ۔
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
میری طرف سے بھی اردو محفل کے تمام اراکین کو اردو محفل کی پانچویں سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو۔
 

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ وبرکاتہ،
میری طرف سےتمام اہل محفل کوپانچویں سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ اللہ تعالی محفل کی رونقیں جونہی بحال رکھے۔اوراس کودن دگنی اوررات چوگنی ترقی دے۔ آمین ثم آمین

والسلام
جاویداقبال
 
بندہ تو اس ویب سائیٹ کے مبتدیین میں سے ہے۔لیکن اس شاندار کوشش اور اردو کی خدمت پر اس کے منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

hbd-s.jpg
 
Top