فونٹ القلم فواد فونٹس

اشتیاق علی

لائبریرین
القلم فواد فونٹس
اردو محفل کے ایک رکن فواد عالم سویدا صاحب نے مجھے دو عربی فونٹس میل کیے تھے اور انہیں یونی کوڈ بنانے کی درخواست کی تھی ۔ الحمد اللہ میں نے دونوں فونٹس یونیکوڈ اردو میں منتقل کر دیئے ہیں ۔ ان دونوں فونٹس کو میں نے فواد صاحب کے نام سے ہی منسوب کرنا مناسب سمجھا ۔ ان دونوں فونٹس کو ایک ہی پیک میں سمویا ہے۔ اس پیک میں دو فونٹس موجود ہیں ۔ اس بار کچھ دو حرفی لگیچرز بھی شامل کئے ہیں ان دونوں فونٹس میں امید ہے کہ آپ لوگوں کو میری یہ کاوش پسند آئے گی۔فونٹس جہان قلم پر بھی اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔

فونٹ کا سکرین شارٹ
Fawad-387x300.png

ڈاؤنلوڈ ربط
 
ابوشامل

محفلین
بھائی اشتیاق آپ کیا فرمائش پر عربی فونٹس کو اردوانے کا کام کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ہمیں پہلے کیوں نہیں معلوم تھا :(
 
سویدا

محفلین
اشتیاق بھائی آپ کا بہت بہت شکریہ
اللہ آپ کو دونوں جہانوں‌میں‌اس کی بہترین سے بہترین جزا دے ، آمین
شکریہ اردو محفل
 
نبیل

تکنیکی معاون
بھائی اشتیاق آپ کیا فرمائش پر عربی فونٹس کو اردوانے کا کام کرتے ہیں؟ اگر ایسا ہے تو ہمیں پہلے کیوں نہیں معلوم تھا :(

برادرم فہد، اس وقت ہم اردو ٹائپوگرافی کے سنہری دور میں جی رہے ہیں۔ :)
آپ بھی موقعے سے فائدہ اٹھائیں۔ فرحان مصطفی اور اشتیاق علی جیسے باصلاحیت لوگ روز روز نہیں ملتے۔ :)
 
ابوشامل

محفلین
برادرم فہد، اس وقت ہم اردو ٹائپوگرافی کے سنہری دور میں جی رہے ہیں۔ :)
آپ بھی موقعے سے فائدہ اٹھائیں۔ فرحان مصطفی اور اشتیاق علی جیسے باصلاحیت لوگ روز روز نہیں ملتے۔ :)
واقعی نبیل بھائی! سوچ رہا ہوں اس بہتی گنگا میں بھی ہاتھ دھو لوں۔ سو شہسواران ٹائپوگرافی! ذرا خاطر جمع رکھیے کہ کچھ ہم بھی میدان میں پھینکنے والے ہیں۔
 
سویدا

محفلین
اشتیاق بھائی
میں‌نے اس فونٹ کو ابھی لکھ کر چیک کیا اس میں‌کچھ مسائل ہیں‌اگر آپ نظر ثانی فرمالیں‌تو بہت ممنون ہوں‌گا
مثال کے طور پر میں‌نے نحمدہ لکھا تو فونٹ نے از خود ن کو یا سے بدل کر یحمدہ کردیا
اسی طرح‌علی ولی اور اس جیسے الفاظ کے آخر میں‌یا آرہی ہےوہ صحیح‌سے جڑ نہیں‌رہی
اسی طرح بعض‌الفاظ یونی کوڈ میں‌بگڑ رہے ہیں‌جبکہ اوریجنل فونٹ میں‌ایسا نہیں‌ہے
آپ سوچیں‌گے ایک تو میں‌نے فونٹ بنوایا آپ سے اور اب تنقیدیں شروع کردیں
از راہ کرم برا مت منایے گا میں‌پیشگی معافی چاہتا ہوں‌
آپ کو دوبارہ زحمت دینا مناسب تو نہیں‌لگ رہا لیکن مجھ جیسے نو آموزوں‌پر آپ کا یہ احسان ہوگا !
شکریہ
 
جو الفاظ آپ کی طرف مسئلہ کر رہے ہیں ۔ ان کا سکرین شارٹ دکھا دیجئے میں صحیح کر دیتا ہوں۔
بھائی جان میں نے اس میں لگیچرز کا بھی استعمال کیا ہہے ۔ تاکہ فونٹ کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔ مگر اگر لگیچرز کی وجہ سے مسائل آ رہے ہیں تو میں بغیر لگیچرز کے بنا دیتا ہوں۔ مگر تھوڑا انتظار کرنا پڑے گا ۔
 
سویدا

محفلین
جو بولڈ والا فونٹ ہے اس میں‌دو باتیں‌نظر آئیں‌
ایک تو نحمدہ جب میں‌نے لکھا تو اس نے از خود یحمدہ کردیا
اسی طرح‌جب ربحت لکھا تو وہ اس نے ربچت کردیا
اسی طرح ایک تجویز یہ تھی کہ ک ڈنڈی والی کاف کے بجائے عربی کاف کردیں‌
اسی طرح‌صلی اللہ علیہ وسلم کا طغری جو لوطس فونٹ میں‌تھا وہی کردیں‌
 
لیجئے جناب سویدا صاحب آپ نے جتنی بھی غلطیاں بتائی تھیں سب ٹھیک کر دی گئیں ہیں ۔ نحمد اور ربحت والا مسئلہ بھی حل کر دیا ہے۔ ک بھی عربی والی کر دی ہے۔ سکرین شارٹ دیکھئے۔
fawad.jpg

ڈاؤنلوڈ لنک القلم فواد فونٹس
 
اشتیاق علی

لائبریرین
یہ بتانا بھول گیا کہ لنک اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔ تمام احباب سے التماس ہے کہ اس فونٹ کو دوبارہ ڈاؤنلوڈ کر لیں۔ شکریہ۔
آپ کی دعاؤں کا طلب گار۔
 
Top