شکریہ سعود بھائی ، گذشتہ دنوں موت کا ہلکا سا ذائقہ چکھا لیکن اللہ تعالی کی مرضی و منشاء تھی تو ابھی زندگی باقی ہے ۔ آہستہ روی سے اپنی ذمہ داریوں کو دیکھ رہی ہوں  ابھی کچھ دن لگیں گے یہاں باقاعدہ ہونے میں ۔ 
 شمشاد بھائی ، زندگی کی بے ثباتی سے دل دکھی ہے ، یہاں شہر جل رہا ہے اپنی آنکھوں کے سامنے ۔  اتنے بے گناہ  لوگ شہید ہو گئے ،  اتنے ہزاروں  بے گناہ لوگوں کے کاروبار تباہ ہو گئے ہیں املاک ختم ہوئی ہیں ، کتنے بے گناہ  معصوم  لوگ اور گھرانے بھوکوں مریں گے اب ، کتنے بے گناہ  معصوم لوگوں  کو ان کی زندگی سے محروم کر دیا گیا ہے پلک جھپکتے میں ۔  درست کہا آپ نے بہت دن بعد یہاں  سائن ان ہو سکی  لیکن شدت پسند اراکین کی یہاں پر  سر پھٹول  دیکھ کر مزید سوال ابھر آئے ذہن میں ،   لوگوں کی اپنی جھوٹی انا کے سامنے کچھ دکھائی نہیں دیتا   !!