باسم

محفلین
آج کرلپ نے موبائل سیٹ پر نفیس نستعلیق فونٹ دکھانے کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔
نوکیا کے ‌E-51 سیٹ پر نفیس نستعلیق فونٹ کی کامیاب رینڈرنگ، سیمبین موبائل ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کے ذریعے پنگو رینڈرنگ انجن کی ڈویلپمنٹ سے ممکن ہوئی ہے۔
NafeesNastaleeqOnNokiaE51.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
واؤ، زبردست۔ شئیر کرنے کا شکریہ باسم۔
وہ وقت بھی جلد ہی آئے گا جب موبائل ڈیوائسز پر بھی نوری نستعلیق استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔
:pagaldil:
 

باذوق

محفلین
کاش کہ دو تین سطروں والی تصویر ہوتی۔ دیکھنا یہ تھا کہ دو سطروں کے درمیان کا وقفہ کتنا ہوتا ہے؟ یہی تو اردو کمپیوٹنگ کا بڑا مسئلہ ہوتا ہے۔ اگر اسپیس زیادہ ہو تو پہلے ہی موبائل کا اسکرین چھوٹا ہوتا ہے :rolleyes:
 

باسم

محفلین
نوکیا، سیمنز، سونی ایرکسن اور کچھ دیگر کمپنیاں اپنے تیار کردہ موبائل سیٹس کیلیے سیمبین موبائل آپریٹنگ سسٹم S60 استعمال کرتے ہیں جسے کچھ عرصہ قبل اوپن سورس کردیا گیا تھا اور اس کا حالیہ ورژن 5 ہے۔
اب اس S60v5 سسٹم کا ڈیفالٹ فونٹ حاصل کرنا ہوگا جو ڈویلپر کٹ میں ہونا ممکن ہے۔
S60 ڈویلپر کٹ کا ربط
جبکہ نوکیا اپنے سیٹس کیلیے Nokia Sans S60 استعمال کرتا ہے جس کی اردو اشکال Tahoma والی ہیں مگر دو لائنوں کا درمیانی فاصلہ کم ہے۔
China Cat نامی موبائل فونٹ میں بھی یہ اشکال موجود ہیں۔

نوکیا کے سیمبین سیٹ میں نیا فونٹ انسٹال کرنے کا طریقہ کار:
اپنے کمپیوٹر کے ڈیسکٹاپ پر Fonts نام کا فولڈر بنائیے
اپنا پسندیدہ فونٹ کاپی کرکے اس کی چار کاپیاں
s60snr.ttf
s60ssb.ttf
s60tsb.ttf
S60ZDIGI.ttf
کے نام سے بنادیجیے
اپنے موبائل سیٹ کو ڈیٹاکیبل کی مدد سے کمپیوٹر سے منسلک کیجیے
اپنے میموری کارڈ کا "resource" فولڈر کھولیے اور Fonts کا فولڈر اس میں پیسٹ کردیجیے۔
اپنے موبائل سیٹ کو ری اسٹارٹ کرلیجیے۔

موبائل سیٹ سے فونٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ کار:
موبائل سیٹ آف کیجیے
میموری کارڈ نکال دیجیے
موبائل سیٹ کھولیے اور اس کے سٹینڈ بائے ہونے تک انتظار کیجیے
اب میموری کارڈ ڈالیے
تھوڑی دیر انتظار کیجیے
موبائل سیٹ کو ڈیٹاکیبل کی مدد سے کمپیوٹر سے جوڑ لیجیے اور میموری کارڈ کے "resource" فولڈر میں جائیے
"fonts" فولڈر کھولیے
فونٹ فائلوں کو ڈیلیٹ کردیجیے
اگر فونٹ تبدیل کرنا ہو تو ان کی جگہ نئی فائلیں ڈال دیجیے
موبائل سیٹ کو ری اسٹارٹ کرلیجیے۔
FlipFont نامی مفت موبائل ایپلیکیشن سیٹ میں موجود فونٹ بآسانی تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
نوکیا، سیمنز، سونی ایرکسن اور کچھ دیگر کمپنیاں اپنے تیار کردہ موبائل سیٹس کیلیے سیمبین موبائل آپریٹنگ سسٹم s60 استعمال کرتے ہیں جسے کچھ عرصہ قبل اوپن سورس کردیا گیا تھا اور اس کا حالیہ ورژن 5 ہے۔
اب اس s60v5 سسٹم کا ڈیفالٹ فونٹ حاصل کرنا ہوگا جو ڈویلپر کٹ میں ہونا ممکن ہے۔
s60 ڈویلپر کٹ کا ربط
جبکہ نوکیا اپنے سیٹس کیلیے nokia sans s60 استعمال کرتا ہے جس کی اردو اشکال tahoma والی ہیں مگر دو لائنوں کا درمیانی فاصلہ کم ہے۔
china cat نامی موبائل فونٹ میں بھی یہ اشکال موجود ہیں۔

نوکیا کے سیمبین سیٹ میں نیا فونٹ انسٹال کرنے کا طریقہ کار:
اپنے کمپیوٹر کے ڈیسکٹاپ پر fonts نام کا فولڈر بنائیے
اپنا پسندیدہ فونٹ کاپی کرکے اس کی چار کاپیاں
s60snr.ttf
s60ssb.ttf
s60tsb.ttf
s60zdigi.ttf
کے نام سے بنادیجیے
اپنے موبائل سیٹ کو ڈیٹاکیبل کی مدد سے کمپیوٹر سے منسلک کیجیے
اپنے میموری کارڈ کا "resource" فولڈر کھولیے اور fonts کا فولڈر اس میں پیسٹ کردیجیے۔
اپنے موبائل سیٹ کو ری اسٹارٹ کرلیجیے۔

موبائل سیٹ سے فونٹ ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ کار:
موبائل سیٹ آف کیجیے
میموری کارڈ نکال دیجیے
موبائل سیٹ کھولیے اور اس کے سٹینڈ بائے ہونے تک انتظار کیجیے
اب میموری کارڈ ڈالیے
تھوڑی دیر انتظار کیجیے
موبائل سیٹ کو ڈیٹاکیبل کی مدد سے کمپیوٹر سے جوڑ لیجیے اور میموری کارڈ کے "resource" فولڈر میں جائیے
"fonts" فولڈر کھولیے
فونٹ فائلوں کو ڈیلیٹ کردیجیے
اگر فونٹ تبدیل کرنا ہو تو ان کی جگہ نئی فائلیں ڈال دیجیے
موبائل سیٹ کو ری اسٹارٹ کرلیجیے۔
flipfont نامی مفت موبائل ایپلیکیشن سیٹ میں موجود فونٹ بآسانی تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
بہت شکریہ باسم۔ کیا اس سے ہر جگہ ایک ہی فونٹ کا اطلاق ہو جاتا ہے اور کیا آپ نے نفیس نستعلیق کو چیک کیا ہے رفتار وغیرہ کے حوالے سے کیا شواہد ہیں؟
 
Top