گپ شپ ود محفل اسٹارز

تعبیر

محفلین
السلام علیکم دوستوں :)

اس ہفتے کے مہمان کی کامیابی اور پسندگی کے بعد میں ایک بار پھر ایک نئے ٹاپک کے ساتھ امید ہے کہ اس میں بھی آپ سب میرا ساتھ دینگے اور حوصلہ افزائی کرینگے۔شکریہ شکریہ :grin:

ٹاپک کے بارے میں آپ کی طرف سے سجھاؤ ، تنقیدوتبدلیوں اور کمنٹس کا بے صبری سے انتظار رہے گا اور اگر کوئی سوال آپ کے ذہن میں ہوں تو پلیز وہ بھی ضرور شامل کروائیے گا ۔

ٹاپک کچھ یوں ہے کہ ہم یہاں ہر دو ہفتے بعد محفل میں سے ہی ایک مہمان مدعو کرینگے اور میں نے اس ٹاپک کے لیے کچھ سوالات چنے ہیں جن کے جوابات وہ مہمان دینگے ۔ میں یہ سوالات ایک ہفتہ پہلے ہی منتخب کیے گئے مہمان کو ذپ کر دونگی اور جب وہ اجازت کے ساتھ ساتھ اپنے جوابات تیار کر لینگے تو میں انکے نام کا تھریڈ یہاں پوسٹ کر دونگی۔

آپ سب کی شمولیت ،کمنٹس اور سوالات کے لیے تہہ دل سے خوش آمدید/ویلکم :)

اس ٹاپک کا آغار میں اپنی اگلی پوسٹ سے کرونگی کہ میں اس حصے کو خالی چھوڑنا چاہ رہی ہوں تاکہ میں بعد میں وقت کے ساتھ ساتھ یہاں اگلی شخصیت کے ساتھ گپ شپ کے لنک پوسٹ کر سکوں کیونکہ کچھ اراکین بیچ میں بات چیت اور ہمارے کمٹس کو پسند نہیں کرتے اس لیے وہ ان لنکس سے ڈاریکٹ یہ بات چیت پڑھ سکیں گے بغیر صفحات الٹے پلٹے ۔

میں آغاز کرتی ہوں اپنی اس پوسٹ کا جلد ہی اگلے مراسلے سے :)

گپ شپ ود نبیل

گپ شپ ود الف عین جی
 
تعبیر

محفلین

اس سلسلے کی پہلی گپ شپ ہو گی محفل کے بانی سے جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ محفل کی ہردلعزیز شخصیت ہونے کے ناطے ہر کوئی انکے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو ہمارے پہلے محفل اسٹار ہیں

309hvft.jpg
نبیل
309hvft.jpg

989378of2cbo9hu6.gif
989378of2cbo9hu6.gif

a40z.gif
آپکا مختصر سا تعارف آپکی زبانی ( گو کہ ہم سب جانتے ہیں لیکن پھر بھی آپکی زبانی سننا چاہیں گے )

a40z.gif
آپکو سوال پوچھنا پسند ہے یا جواب دینا ؟؟؟

a40z.gif
آپکا پسندیدہ پھل اور مٹھائی

a40z.gif
محفل میں آپ کی تین پسندیدہ سمائلیز

a40z.gif
آپ کس طرح کی کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں یا جمع کرتے ہیں ،
اپنی پسندیدہ تین کتابوں کے نام بتائیں جو آپ چاہیں کہ محفل کے باقی اراکین بھی ضرور پڑھیں؟؟؟

a40z.gif
محفل پر آپ کے اپنے خود کے پوسٹ کیے گئے تین فیورٹ ٹاپکس
لنکس کے ساتھ

a40z.gif
محفل پر آج تک پوسٹ کیے گئے آپکے تین آل ٹائم فیورٹ ٹاپکس اپنے لنکس کے ساتھ
جو کہ آپ ہم سب کو بھی recommand کرنا چاہیں؟؟؟

a40z.gif
محفل کے حوالے سے آپ کے آگے کے فیوچر پلانز یا goals کیا ہیں؟؟؟

a40z.gif
کل اور آج وقت کے ساتھ ساتھ محفل جوائن کرنے کے بعد محفل میں اور خود میں بھی آپ نے کیا کیا فرق یا تبدیلیاں محسوس کی ہیں؟؟

a40z.gif
آپکا پسندیدہ موضوع جس پر آپ گھنٹوں بات کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ناپسندیدہ ٹاپک جس پر بات چیت بالکل پسند نہیں ہے؟؟؟

a40z.gif
اگر آپ سپر میں ہوتے تھے کونسے تین کام ضرور کرتے؟؟؟

a40z.gif
آپ کس معاملے میں بہتtouchy/possessive /sentimental ہیں؟؟؟

a40z.gif
کیا بات/چیز آپکو چڑچڑا و غصیلہ بنا دیتی ہے؟؟؟

a40z.gif
عورتوں میں کس خوبی وخصوصیت/کوالٹی کو ضروری مانتے ہیں؟؟؟

a40z.gif
اگر آپکو موقع دیا جائے دنیا میں ایک ایک تبدیلی لانے کا تو آپ وہ کونسی تبدیلی لائینگے؟؟؟

a40z.gif
کس طرح کے لوگوں کو اپنی دوستی کی فہرست میں شامل کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پر کس طرح کے لوگوں سے بات کرنے میں خود پہل کرتے ہیں ؟؟؟

a40z.gif
کیا آپ اپنی زندگی میں کسی سے اتنا متاثر ہوئے ہیں اس کے اصول اور طور طریقے اور ضابطے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیں ۔اگر ہاں تو کس کے اور کیوں؟؟؟

سوری اس سوال کی اجازت نہیں لی تھی آپ سے لیکن پھر بھی پوچھ رہی ہوں کہ
a40z.gif
محفل کے کسی بھی تین ممبرز کا نام (مجھ سمیت،آپکی سہولت کے لیے نام آپ نے خود منتخب کرنے کا آپشن دے رہی ہوں) منتخب کر کے انہیں ایک لفظ میں بیان کریں‌ پلیز (یا ایک لفظ میں کوئی کمنٹ)

a40z.gif
آپکی پسندیدہ آیت یا حدیث؟؟؟

a40z.gif
محفل کے دوستوں کے لیے کوئی پیغام‌

989378of2cbo9hu6.gif
989378of2cbo9hu6.gif

آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی مصروفیت کے باوجود میرے کہنے پر اس تھریڈ میں جواب دینے کی حامی بھری اور ہم سے گپ شپ کی

987569t6zhqo63v7.gif
شکریہ نبیل جی
987569t6zhqo63v7.gif

creddy019ui4vl3yk.png

2028226wmkucj25qg.gif

خورشیدآزاد

محفلین
بہت اچھا سلسلہ ہے تعبیربہن ۔ ویسےتو نبیل بھائی کے بارے میں اور جاننے کا موقع ملےگا جس کے لیے شکریہ، لیکن میرا خیال ہے آپ کو یہ سلسلہ جناب الف عین بھائی سے شروع کرنا چاہیئے تھا ، بہرحال میری فرمائش ہے کہ اگلے مہمان الف عین بھائی، ابن سعیدبھائی ، شگفتہ بہن، شمشاد بھائی، خرم بھائی، عارف کریم بھائی ، منیر بھائی(گرائیں)، نایاب ہوں۔ شکریہ
 
تیشہ

آپ لوگ بےزار ،نہیں ہوجاتے ،تھک نہیں جاتے ان ِ سب کے انٹرویو پڑھ پڑھ پڑھ پڑھ کے :confused: جن ِ جن کے آپ نے نام لئے ہیں ان سب کے آل ریڈی پہلے سے اللہ جانے کتنے ہزار بار لئے جاچکے ہیں ۔۔اور ہر سیکشن ،میں ہر تھریڈ میں آپکو مل بھی جائے گے وہاں سے پڑھ لیں :battingeyelashes:
:headphone:
 
فہیم

لائبریرین
واؤ۔
زبردست سویٹ سسٹر:)
آپ تو اکیلے اکیلے ہی زبردست قسم کے پروگرام سیٹ کرلیتی ہیں:)
 
نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ تعبیر۔ ذیل میں میں ان سوالات کے جوابات پوسٹ کر رہا ہوں۔ ان کی ترتیب آپ کی فراہم کردہ ترتیب سے کچھ مختلف ہو سکتی ہے۔

×آپکا مختصر سا تعارف آپکی زبانی

میرا نام محمد نبیل حسن نقوی ہے۔ میں نے انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ کچھ عرصہ بطور انجینیر کام کیا اور اس کے بعد اپنے پسندیدہ مشغلے یعنی پروگرمنگ کو ہی اپنا پروفیشن بنا لیا۔ میں نے جرمنی سے کمپیوٹیشنل انجینیرنگ میں ماسٹرز کی اور اس کے بعد سے جرمنی میں ہی ملازمت کے سلسلے میں قیام پذیر ہوں۔

×آپکو سوال پوچھنا پسند ہے یا جواب دینا ؟؟؟

میں جواب دینے کو ترجیح دیتا ہوں، بس طویل اور مشکل سوالات سے گھبراتا ہوں۔

×آپکا پسندیدہ پھل اور مٹھائی

پھل: کوئی خاص نہیں، جو بھی موسم کا پھل ہو
مٹھائی: پتیسا

×آپ کس طرح کی کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں یا جمع کرتے ہیں
اپنی پسندیدہ تین کتابوں کے نام بتائیں جو آپ چاہیں کہ محفل کے باقی اراکین بھی ضرور پڑھیں؟؟؟

مجھے تاریخی اور مذہبی موضوعات پر کتب اکٹھی کرنے کا شوق ہے، لیکن انہیں پڑھنے کا وقت مشکل سے ہی ملتا ہے۔ مذہبی موضوعات پر بھی میں صرف دور حاضر کے سکالزر ڈاکٹر حمیداللہ، علامہ اسد اور مشہور نومسلم سکالرز جیسے کہ جرمنی کے مراد ہوفمین کی کتابیں پسند کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ مجھے ابوالکلام آزاد کی کتابیں بہت پسند ہیں۔
میں اپنی فیلڈ، یعنی آئی ٹی سے متعلق کتابیں کثرت سے پڑھتا ہوں لیکن یہ عام طور پر لائبریری سے ایشو کرواتا ہوں۔ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ سے متعلقہ کتابیں کم ہی خریدنے کی نوبت آتی ہے۔

میں دوستوں کو ذیل کی کتابیں پڑھنے کا مشورہ دوں گا (جنہوں نے اب تک نہ پڑھی ہوں)

ام الکتاب از ابوالکلام آزاد
الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارک پوری
سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک
آب گم از مشتاق احمد یوسفی

×محفل پر آج تک پوسٹ کیے گئے آپکے تین آل ٹائم فیورٹ ٹاپکس اپنے لنکس کے ساتھ
جو کہ آپ ہم سب کو بھی recommand کرنا چاہیں؟؟؟

× محفل پر آپ کے اپنے خود کے پوسٹ کیے گئے تین فیورٹ ٹاپکس
لنکس کے ساتھ

محب علوی، ایک مسخائیہ
ممبران محفل کے بارے میں اشعار
بے تکوں کا مشاعرہ
ریپوٹیشن کے پوائنٹس
محفل فورم پر خوش آمدید

×آپ اپنا شمار شاکرین میں کرتے ہیں یا صابرین میں اور کیوں؟؟؟

کیا بیک وقت صابر اور شاکر ہونا ممکن نہیں ہے؟ اللہ تعالی نے مجھے جو کچھ عنایت کیا ہے میں اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ زندگی میں مجھ پر کئی مرتبہ آزمائش کا وقت آیا ہے اور اللہ تعالی نے مجھے اس وقت صبر کی توفیق بھی عطا کی ہے۔

×محفل کے خوالے سے آپ کے آگے کے فیوچر پلانز یا goals کیا ہیں؟؟؟

اردو ویب اور محفل فورم کے حوالے سے میرے ذہن میں کافی عرصے سے کئی آئیڈیاز موجود ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملازمت اور گھر کی مصروفیات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث کوئی نیا پراجیکٹ شروع نہیں کر پاتا ہوں۔ محفل فورم پر گزشہ کئی سالوں میں نہایت بیش قیمت معلومات جمع ہوئی ہیں، لیکن انہیں ڈھونڈنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اسی لیے میں ایک وکی سائٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جہاں اس انفارمیشن کو بہتر طور پر منظم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ میری خواہش ہے کہ محفل فورم کے ایک تحقیقی اور تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر تشخص کو اجاگر کیا جائے اور یہاں اچھے سلسلوں کا آغاز کیا جائے۔

×کل اور آج وقت کے ساتھ ساتھ محفل جوائن کرنے کے بعد محفل میں اور خود میں بھی آپ نے کیا کیا فرق یا تبدیلیاں محسوس کی ہیں؟؟

چونکہ محفل فورم میں نے ہی سیٹ اپ کی تھی اس اعتبار سے اس کا پہلا ممبر بھی میں ہی ہوں۔ :) میں گزشتہ کئی سال سے اپنے ساتھی ناظمین کے تعاون سے محفل فورم کی نظامت کر رہا ہوں۔ گزشتہ کئی سالوں میں میری شخصیت میں تو شاید کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ میں نے محفل فورم پر اپنے صاحب علم دوستوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

×آپکا پسندیدہ موضوع جس پر آپ گھنٹوں بات کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ناپسندیدہ ٹاپک جس پر بات چیت بالکل پسند نہیں ہے؟؟؟

میں سیاست، مذہب، سپورٹس، آئی ٹی کے موضوعات پر پسند سے گفتگو کرتا ہوں جبکہ ایسی گفتگو مجھے شدید ناپسند ہے جس میں محض دوسروں کی چغلیاں کی جاتی رہیں اور میں ایسے لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیتا ہوں۔

میرا پسندیدہ موضوع قوموں کا عروج و زوال اور اقوام کو بحیثیت مجموعی متاثر کرنے والے عوامل ہیں۔ دوسرا ظاہر ہے کہ مجھے آئی ٹی اور اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ موضوعات پر گفتگو مرغوب ہے۔ :) مجھے تعصب اور نفرت انگیزی نہایت ناپسند ہے۔

× اگر آپ سپر میں ہوتے تھے کونسے تین کام ضرور کرتے؟؟؟

-اسرائیل کو اٹھا کر سمندر میں غرق کر دیتا
۔
۔

×آپ کس معاملے میں بہتtouchy/possessive /sentimental ہیں؟؟؟

ایک معاملہ تو اردو ویب کا ہی ہے جسے ارتقاء بخشنے کی خاطر مجھے کئی ضروری چیزوں کا بھی ہرج کرنا پڑا۔ اس کے بعد کوئی یہ الزام عائد کرتا ہے کہ ہم کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں تو کم از کم میں اسے معاف نہیں کرتا ہوں۔

×کیا بات/چیز آپکو چڑچڑا و غصیلہ بنا دیتی ہے؟؟؟

کوئی ایک ہو تو بتاؤں نا۔۔ :)

محفل میں آپ کی تین پسندیدہ سمائلیز

:rollingonthefloor:
:dancing:
:chatterbox:

محفل کے کسی بھی تین ممبرز کا نام (مجھ سمیت،آپکی سہولت کے لیے نام آپ نے خود منتخب کرنے کا آپشن دے رہی ہوں) منتخب کر کے انہیں ایک لفظ میں بیان کریں‌ پلیز (یا ایک لفظ میں کوئی کمنٹ)

زیک - جینیئس
اعجاز اختر صاحب - بزرگ
شمشاد بھائی ۔ رونق
شگفتہ - شگفتہ
بدتمیز - بدتمیز

×عورتوں میں کس خوبی وخصوصیت/کوالٹی کو ضروری مانتے ہیں؟؟؟

میں ان عورتوں کو بہت پسند کرتا ہوں جو اپنے بچوں کا خیال رکھتی ہیں اور ان کی تربیت پر دھیان دیتی ہیں۔

×کس طرح کے لوگوں کو اپنی دوستی کی فہرست میں شامل کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پر کس طرح کے لوگوں سے بات کرنے میں خود پہل کرتے ہیں ؟؟؟

میرا صرف محفل فورم پر دوسرے لوگوں کے ساتھ انٹرایکشن ہوتا ہے۔ میں دوسری سوشل نیٹورکنگ سائٹس کا استعمال نہیں کرتا ہوں، اگرچہ کچھ پر میرے اکاؤنٹ موجود ہیں۔ محفل فورم پر جو لوگ آکر ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس میں دلچسپی لیتے ہیں، میں ان سے بات کرنے میں خود پہل کرتا ہوں۔

×کیا آپ اپنی زندگی میں کسی سے اتنا متاثر ہوئے ہیں اس کے اصول اور طور طریقے اور ضابطے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیں ۔اگر ہاں تو کو کس کے اور کیوں؟؟؟

میں اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں سے متاثر ہوا ہوں لیکن خود کو مکمل طور پر کسی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش نہیں کی ہے، اگرچہ ان لوگوں کی کوئی نہ کوئی عادت اپنانے کی کوشش ضرور کی ہے۔

×آپکی پسندیدہ آیت یا حدیث؟؟؟

سورہ توبہ، آیت 128
[ARABIC]لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ[/ARABIC]

× محفل کے دوستوں کے لیے کوئی پیغام‌

[AYAH]61:1[/AYAH]
[ARABIC]يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ[/ARABIC]
اے ایمان والو! تم وہ باتیں کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں ہو
[AYAH]61:2[/AYAH]
[ARABIC]كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ[/ARABIC]
اللہ کے نزدیک بہت سخت ناپسندیدہ بات یہ ہے کہ تم وہ بات کہو جو خود نہیں کرتے
 
فہیم

لائبریرین
غالباً یہ ریپوٹیشن پوائنٹ والا دھاگہ۔
میری حرکتوں کی وجہ سے ہی وجود میں آیا تھا:grin:
 
تیشہ

محفلین
ام الکتاب از ابوالکلام آزاد
الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارک پوری
سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک
آب گم از مشتاق احمد یوسفی

:confused: یہ کتابوں کے نام ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

fear.gif

میری تو زبان پے ہی نہیں چڑھ رہے ۔ منہ سے بھی نہیں نکل رہے بلکے سوچنے سے بھی نہیں ادا ہوپارہے ۔

:lol:

run.gif
 
تعبیر

محفلین
یہ ہوئی نہ اپیا کی جانب سے نئی دھماکے دار پیش کش۔

تعریف مہنگی بھی پڑ سکتی ہے کہ جلد ہی بارود کی بو آپ کی طرف بھی ہونے والی ہے :laughing:

بہت اچھا سلسلہ ہے تعبیربہن ۔ ویسےتو نبیل بھائی کے بارے میں اور جاننے کا موقع ملےگا جس کے لیے شکریہ، لیکن میرا خیال ہے آپ کو یہ سلسلہ جناب الف عین بھائی سے شروع کرنا چاہیئے تھا ، بہرحال میری فرمائش ہے کہ اگلے مہمان الف عین بھائی، ابن سعیدبھائی ، شگفتہ بہن، شمشاد بھائی، خرم بھائی، عارف کریم بھائی ، منیر بھائی(گرائیں)، نایاب ہوں۔ شکریہ

وہ دراصل میں نے سوچا کہ آغاز نبیل جی سے کیا جائے کہ ان ہی کہ وجہ سے تو ہمیں یہ محفل ملی
اور الف عین جی میرے میرے بھی ذہن میں ہیں پر میرا ارادہ پہلے ایڈمنز سے شروع کرنے کا تھا
جی انشاءاللہ جلد ہی ان سب سے بھی گپ شپ ہو گی

نبیل بھائی اپنے وقت پر ہی تشریف لائیں گے۔ اچھا انٹرویو ہے، گو کہ پہلا نہیں ہے! :)

:laughing: :laughing: :laughing: آپ نے پہلی اور آخری بار کب اور کس کی بھرپور تعریف کی تھی :tongue:

آپ لوگ بےزار ،نہیں ہوجاتے ،تھک نہیں جاتے ان ِ سب کے انٹرویو پڑھ پڑھ پڑھ پڑھ کے :confused: جن ِ جن کے آپ نے نام لئے ہیں ان سب کے آل ریڈی پہلے سے اللہ جانے کتنے ہزار بار لئے جاچکے ہیں ۔۔اور ہر سیکشن ،میں ہر تھریڈ میں آپکو مل بھی جائے گے وہاں سے پڑھ لیں :battingeyelashes:
:headphone:

اوفو ایسے تو نا کہیں پسندیدہ شخصیات کو جتنی بار بھی پڑھا جائے نیا نیا ہی لگتا ہے اور سعود سے تو کبھی بھی بات ہی نہیں ہوئی ہے انکی پسند اور ناپسند کے بارے میں :)

واؤ۔
زبردست سویٹ سسٹر:)
آپ تو اکیلے اکیلے ہی زبردست قسم کے پروگرام سیٹ کرلیتی ہیں:)

سب سو رہے تھے تو میں نے سوچا کہ کیوں نا علامہ اقبال کا تھوڑا بہت رول ادا کیا جائے اور اس سوئی ہوئی قوم کو جگایا جائے :)
ویسے ابھی بھی جاگی نہیں ہے شاید حضرت اسرافیل کے انتظار میں ہیں

دلچسپ سلسلہ اور ایک جواب بھی بہت دلچسپ ہے :happy:

شکریہ بہت بہت
اور وہ سپرمین والا جواب ہے نا :confused:
 
تعبیر

محفلین
بہت شکریہ تعبیر۔ ذیل میں میں ان سوالات کے جوابات پوسٹ کر رہا ہوں۔ ان کی ترتیب آپ کی فراہم کردہ ترتیب سے کچھ مختلف ہو سکتی ہے۔

آپکا بھی بہت بہت شکریہ :) ترتیب کا کیا ہے کرنا ہمیں تو بس آپ کے جوابات کا انتظار تھا

×محفل پر آج تک پوسٹ کیے گئے آپکے تین آل ٹائم فیورٹ ٹاپکس اپنے لنکس کے ساتھ
جو کہ آپ ہم سب کو بھی recommand کرنا چاہیں؟؟؟

اسکا جواب تو رہ ہی گیا
×آپ اپنا شمار شاکرین میں کرتے ہیں یا صابرین میں اور کیوں؟؟؟

کیا بیک وقت صابر اور شاکر ہونا ممکن نہیں ہے؟ اللہ تعالی نے مجھے جو کچھ عنایت کیا ہے میں اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ زندگی میں مجھ پر کئی مرتبہ آزمائش کا وقت آیا ہے اور اللہ تعالی نے مجھے اس وقت صبر کی توفیق بھی عطا کی ہے۔

میرے پوچھنے کا مطلب یہ تھا کہ آپ خود پر اللہ کی رحمتیں اور نعمتیں زیادہ محسوس کرتے ہیں یا آزمائشیں زیادہ
تبھی میں نے شاکریں‌ اور صابریں کا پوچھا کہ نعمتوں کی وجہ سے شاکر اور زندگی میں مشکلات اور آزمائشوں کی وجہ سے صابر

اردو ویب اور محفل فورم کے حوالے سے میرے ذہن میں کافی عرصے سے کئی آئیڈیاز موجود ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملازمت اور گھر کی مصروفیات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث کوئی نیا پراجیکٹ شروع نہیں کر پاتا ہوں۔ محفل فورم پر گزشہ کئی سالوں میں نہایت بیش قیمت معلومات جمع ہوئی ہیں، لیکن انہیں ڈھونڈنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اسی لیے میں ایک وکی سائٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جہاں اس انفارمیشن کو بہتر طور پر منظم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ میری خواہش ہے کہ محفل فورم کے ایک تحقیقی اور تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر تشخص کو اجاگر کیا جائے اور یہاں اچھے سلسلوں کا آغاز کیا جائے۔

ہماری دعا ہے کہ اللہ آپکو جلد از جلد اپنے ارادوں میں کامیابی نصیب کرے :)

-
اسرائیل کو اٹھا کر سمندر میں غرق کر دیتا

:laughing: :laughing: :laughing:

:applause: :applause: :applause:

کوئی ایک ہو تو بتاؤں نا۔۔ :)

تو سب ہی بتا دیجئے :nailbiting:

زیک - جینیئس
اعجاز اختر صاحب - بزرگ
شمشاد بھائی ۔ رونق
شگفتہ - شگفتہ
بدتمیز - بدتمیز

ان میں میں کہاں ہوں ں ں‌ں‌ں :( جبکہ سوال بنایا ہی اپنے لیے تھا :noxxx:

ایک بار پھر آپکا بہت بہت شکریہ :)
 
Top