گپ شپ ود محفل اسٹارز

تعبیر نے 'گپ شپ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 6, 2009

  1. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused
    السلام علیکم دوستوں :)

    اس ہفتے کے مہمان کی کامیابی اور پسندگی کے بعد میں ایک بار پھر ایک نئے ٹاپک کے ساتھ امید ہے کہ اس میں بھی آپ سب میرا ساتھ دینگے اور حوصلہ افزائی کرینگے۔شکریہ شکریہ :grin:

    ٹاپک کے بارے میں آپ کی طرف سے سجھاؤ ، تنقیدوتبدلیوں اور کمنٹس کا بے صبری سے انتظار رہے گا اور اگر کوئی سوال آپ کے ذہن میں ہوں تو پلیز وہ بھی ضرور شامل کروائیے گا ۔

    ٹاپک کچھ یوں ہے کہ ہم یہاں ہر دو ہفتے بعد محفل میں سے ہی ایک مہمان مدعو کرینگے اور میں نے اس ٹاپک کے لیے کچھ سوالات چنے ہیں جن کے جوابات وہ مہمان دینگے ۔ میں یہ سوالات ایک ہفتہ پہلے ہی منتخب کیے گئے مہمان کو ذپ کر دونگی اور جب وہ اجازت کے ساتھ ساتھ اپنے جوابات تیار کر لینگے تو میں انکے نام کا تھریڈ یہاں پوسٹ کر دونگی۔

    آپ سب کی شمولیت ،کمنٹس اور سوالات کے لیے تہہ دل سے خوش آمدید/ویلکم :)

    اس ٹاپک کا آغار میں اپنی اگلی پوسٹ سے کرونگی کہ میں اس حصے کو خالی چھوڑنا چاہ رہی ہوں تاکہ میں بعد میں وقت کے ساتھ ساتھ یہاں اگلی شخصیت کے ساتھ گپ شپ کے لنک پوسٹ کر سکوں کیونکہ کچھ اراکین بیچ میں بات چیت اور ہمارے کمٹس کو پسند نہیں کرتے اس لیے وہ ان لنکس سے ڈاریکٹ یہ بات چیت پڑھ سکیں گے بغیر صفحات الٹے پلٹے ۔

    میں آغاز کرتی ہوں اپنی اس پوسٹ کا جلد ہی اگلے مراسلے سے :)



    گپ شپ ود نبیل


    گپ شپ ود الف عین جی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 20
    • زبردست زبردست × 1
  2. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused


    اس سلسلے کی پہلی گپ شپ ہو گی محفل کے بانی سے جو کہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ۔ محفل کی ہردلعزیز شخصیت ہونے کے ناطے ہر کوئی انکے بارے میں جاننا چاہتا ہے تو ہمارے پہلے محفل اسٹار ہیں



    [​IMG] نبیل[​IMG]



    [​IMG][​IMG]

    [​IMG]آپکا مختصر سا تعارف آپکی زبانی ( گو کہ ہم سب جانتے ہیں لیکن پھر بھی آپکی زبانی سننا چاہیں گے )



    [​IMG] آپکو سوال پوچھنا پسند ہے یا جواب دینا ؟؟؟


    [​IMG] آپکا پسندیدہ پھل اور مٹھائی


    [​IMG]محفل میں آپ کی تین پسندیدہ سمائلیز


    [​IMG] آپ کس طرح کی کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں یا جمع کرتے ہیں ،
    اپنی پسندیدہ تین کتابوں کے نام بتائیں جو آپ چاہیں کہ محفل کے باقی اراکین بھی ضرور پڑھیں؟؟؟


    [​IMG]محفل پر آپ کے اپنے خود کے پوسٹ کیے گئے تین فیورٹ ٹاپکس
    لنکس کے ساتھ



    [​IMG]محفل پر آج تک پوسٹ کیے گئے آپکے تین آل ٹائم فیورٹ ٹاپکس اپنے لنکس کے ساتھ
    جو کہ آپ ہم سب کو بھی recommand کرنا چاہیں؟؟؟




    [​IMG]محفل کے حوالے سے آپ کے آگے کے فیوچر پلانز یا goals کیا ہیں؟؟؟



    [​IMG]کل اور آج وقت کے ساتھ ساتھ محفل جوائن کرنے کے بعد محفل میں اور خود میں بھی آپ نے کیا کیا فرق یا تبدیلیاں محسوس کی ہیں؟؟



    [​IMG]آپکا پسندیدہ موضوع جس پر آپ گھنٹوں بات کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ناپسندیدہ ٹاپک جس پر بات چیت بالکل پسند نہیں ہے؟؟؟


    [​IMG]اگر آپ سپر میں ہوتے تھے کونسے تین کام ضرور کرتے؟؟؟


    [​IMG] آپ کس معاملے میں بہتtouchy/possessive /sentimental ہیں؟؟؟


    [​IMG] کیا بات/چیز آپکو چڑچڑا و غصیلہ بنا دیتی ہے؟؟؟


    [​IMG]عورتوں میں کس خوبی وخصوصیت/کوالٹی کو ضروری مانتے ہیں؟؟؟

    [​IMG] اگر آپکو موقع دیا جائے دنیا میں ایک ایک تبدیلی لانے کا تو آپ وہ کونسی تبدیلی لائینگے؟؟؟

    [​IMG] کس طرح کے لوگوں کو اپنی دوستی کی فہرست میں شامل کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پر کس طرح کے لوگوں سے بات کرنے میں خود پہل کرتے ہیں ؟؟؟


    [​IMG] کیا آپ اپنی زندگی میں کسی سے اتنا متاثر ہوئے ہیں اس کے اصول اور طور طریقے اور ضابطے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیں ۔اگر ہاں تو کس کے اور کیوں؟؟؟


    سوری اس سوال کی اجازت نہیں لی تھی آپ سے لیکن پھر بھی پوچھ رہی ہوں کہ
    [​IMG] محفل کے کسی بھی تین ممبرز کا نام (مجھ سمیت،آپکی سہولت کے لیے نام آپ نے خود منتخب کرنے کا آپشن دے رہی ہوں) منتخب کر کے انہیں ایک لفظ میں بیان کریں‌ پلیز (یا ایک لفظ میں کوئی کمنٹ)


    [​IMG] آپکی پسندیدہ آیت یا حدیث؟؟؟

    [​IMG]محفل کے دوستوں کے لیے کوئی پیغام‌

    [​IMG][​IMG]

    آپ کا بہت بہت شکریہ کہ آپ نے اتنی مصروفیت کے باوجود میرے کہنے پر اس تھریڈ میں جواب دینے کی حامی بھری اور ہم سے گپ شپ کی

    [​IMG]شکریہ نبیل جی [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]



     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 19
    • زبردست زبردست × 1
  3. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,144
    یہ ہوئی نہ اپیا کی جانب سے نئی دھماکے دار پیش کش۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. شاہ حسین

    شاہ حسین محفلین

    مراسلے:
    2,901
    بہت عمدہ سلسلہ شروع کیا ہے محترمہ اور جناب نبیل صاحب کے جوابات کا انتظار رہے گا ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,828
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    نبیل بھائی اپنے وقت پر ہی تشریف لائیں گے۔ اچھا انٹرویو ہے، گو کہ پہلا نہیں ہے! :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. اشتیاق علی

    اشتیاق علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,994
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    ارے یہ نبیل بھائی ابھی تک جواب کیوں نہیں دے رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. خورشیدآزاد

    خورشیدآزاد محفلین

    مراسلے:
    514
    جھنڈا:
    HongKong
    موڈ:
    Confused
    بہت اچھا سلسلہ ہے تعبیربہن ۔ ویسےتو نبیل بھائی کے بارے میں اور جاننے کا موقع ملےگا جس کے لیے شکریہ، لیکن میرا خیال ہے آپ کو یہ سلسلہ جناب الف عین بھائی سے شروع کرنا چاہیئے تھا ، بہرحال میری فرمائش ہے کہ اگلے مہمان الف عین بھائی، ابن سعیدبھائی ، شگفتہ بہن، شمشاد بھائی، خرم بھائی، عارف کریم بھائی ، منیر بھائی(گرائیں)، نایاب ہوں۔ شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  8. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892

    آپ لوگ بےزار ،نہیں ہوجاتے ،تھک نہیں جاتے ان ِ سب کے انٹرویو پڑھ پڑھ پڑھ پڑھ کے :confused: جن ِ جن کے آپ نے نام لئے ہیں ان سب کے آل ریڈی پہلے سے اللہ جانے کتنے ہزار بار لئے جاچکے ہیں ۔۔اور ہر سیکشن ،میں ہر تھریڈ میں آپکو مل بھی جائے گے وہاں سے پڑھ لیں :battingeyelashes:
    :headphone:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  9. اشتیاق علی

    اشتیاق علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,994
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بوچھی بہن اگر کوئی لنک بھی دے دیں تو کیا بات ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. زین

    زین لائبریرین

    مراسلے:
    12,400
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    زبردست
    شاندار :applause: :applause:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  11. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,216
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    واؤ۔
    زبردست سویٹ سسٹر:)
    آپ تو اکیلے اکیلے ہی زبردست قسم کے پروگرام سیٹ کرلیتی ہیں:)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  12. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,624
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    بہت شکریہ تعبیر۔ ذیل میں میں ان سوالات کے جوابات پوسٹ کر رہا ہوں۔ ان کی ترتیب آپ کی فراہم کردہ ترتیب سے کچھ مختلف ہو سکتی ہے۔

    ×آپکا مختصر سا تعارف آپکی زبانی

    میرا نام محمد نبیل حسن نقوی ہے۔ میں نے انجینیرنگ یونیورسٹی لاہور سے الیکٹریکل انجینیرنگ کی تعلیم حاصل کی۔ کچھ عرصہ بطور انجینیر کام کیا اور اس کے بعد اپنے پسندیدہ مشغلے یعنی پروگرمنگ کو ہی اپنا پروفیشن بنا لیا۔ میں نے جرمنی سے کمپیوٹیشنل انجینیرنگ میں ماسٹرز کی اور اس کے بعد سے جرمنی میں ہی ملازمت کے سلسلے میں قیام پذیر ہوں۔

    ×آپکو سوال پوچھنا پسند ہے یا جواب دینا ؟؟؟

    میں جواب دینے کو ترجیح دیتا ہوں، بس طویل اور مشکل سوالات سے گھبراتا ہوں۔

    ×آپکا پسندیدہ پھل اور مٹھائی

    پھل: کوئی خاص نہیں، جو بھی موسم کا پھل ہو
    مٹھائی: پتیسا

    ×آپ کس طرح کی کتابیں پڑھنا پسند کرتے ہیں یا جمع کرتے ہیں
    اپنی پسندیدہ تین کتابوں کے نام بتائیں جو آپ چاہیں کہ محفل کے باقی اراکین بھی ضرور پڑھیں؟؟؟


    مجھے تاریخی اور مذہبی موضوعات پر کتب اکٹھی کرنے کا شوق ہے، لیکن انہیں پڑھنے کا وقت مشکل سے ہی ملتا ہے۔ مذہبی موضوعات پر بھی میں صرف دور حاضر کے سکالزر ڈاکٹر حمیداللہ، علامہ اسد اور مشہور نومسلم سکالرز جیسے کہ جرمنی کے مراد ہوفمین کی کتابیں پسند کرتا ہوں۔ اس کے علاوہ مجھے ابوالکلام آزاد کی کتابیں بہت پسند ہیں۔
    میں اپنی فیلڈ، یعنی آئی ٹی سے متعلق کتابیں کثرت سے پڑھتا ہوں لیکن یہ عام طور پر لائبریری سے ایشو کرواتا ہوں۔ سوفٹویر ڈیویلپمنٹ سے متعلقہ کتابیں کم ہی خریدنے کی نوبت آتی ہے۔

    میں دوستوں کو ذیل کی کتابیں پڑھنے کا مشورہ دوں گا (جنہوں نے اب تک نہ پڑھی ہوں)

    ام الکتاب از ابوالکلام آزاد
    الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارک پوری
    سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک
    آب گم از مشتاق احمد یوسفی



    ×محفل پر آج تک پوسٹ کیے گئے آپکے تین آل ٹائم فیورٹ ٹاپکس اپنے لنکس کے ساتھ
    جو کہ آپ ہم سب کو بھی recommand کرنا چاہیں؟؟؟


    × محفل پر آپ کے اپنے خود کے پوسٹ کیے گئے تین فیورٹ ٹاپکس
    لنکس کے ساتھ


    محب علوی، ایک مسخائیہ
    ممبران محفل کے بارے میں اشعار
    بے تکوں کا مشاعرہ
    ریپوٹیشن کے پوائنٹس
    محفل فورم پر خوش آمدید


    ×آپ اپنا شمار شاکرین میں کرتے ہیں یا صابرین میں اور کیوں؟؟؟

    کیا بیک وقت صابر اور شاکر ہونا ممکن نہیں ہے؟ اللہ تعالی نے مجھے جو کچھ عنایت کیا ہے میں اس پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ زندگی میں مجھ پر کئی مرتبہ آزمائش کا وقت آیا ہے اور اللہ تعالی نے مجھے اس وقت صبر کی توفیق بھی عطا کی ہے۔

    ×محفل کے خوالے سے آپ کے آگے کے فیوچر پلانز یا goals کیا ہیں؟؟؟

    اردو ویب اور محفل فورم کے حوالے سے میرے ذہن میں کافی عرصے سے کئی آئیڈیاز موجود ہیں۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملازمت اور گھر کی مصروفیات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث کوئی نیا پراجیکٹ شروع نہیں کر پاتا ہوں۔ محفل فورم پر گزشہ کئی سالوں میں نہایت بیش قیمت معلومات جمع ہوئی ہیں، لیکن انہیں ڈھونڈنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ اسی لیے میں ایک وکی سائٹ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جہاں اس انفارمیشن کو بہتر طور پر منظم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ میری خواہش ہے کہ محفل فورم کے ایک تحقیقی اور تعلیمی پلیٹ فارم کے طور پر تشخص کو اجاگر کیا جائے اور یہاں اچھے سلسلوں کا آغاز کیا جائے۔

    ×کل اور آج وقت کے ساتھ ساتھ محفل جوائن کرنے کے بعد محفل میں اور خود میں بھی آپ نے کیا کیا فرق یا تبدیلیاں محسوس کی ہیں؟؟

    چونکہ محفل فورم میں نے ہی سیٹ اپ کی تھی اس اعتبار سے اس کا پہلا ممبر بھی میں ہی ہوں۔ :) میں گزشتہ کئی سال سے اپنے ساتھی ناظمین کے تعاون سے محفل فورم کی نظامت کر رہا ہوں۔ گزشتہ کئی سالوں میں میری شخصیت میں تو شاید کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی، البتہ میں نے محفل فورم پر اپنے صاحب علم دوستوں سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

    ×آپکا پسندیدہ موضوع جس پر آپ گھنٹوں بات کر سکتے ہیں اور ساتھ ہی ناپسندیدہ ٹاپک جس پر بات چیت بالکل پسند نہیں ہے؟؟؟

    میں سیاست، مذہب، سپورٹس، آئی ٹی کے موضوعات پر پسند سے گفتگو کرتا ہوں جبکہ ایسی گفتگو مجھے شدید ناپسند ہے جس میں محض دوسروں کی چغلیاں کی جاتی رہیں اور میں ایسے لوگوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیتا ہوں۔

    میرا پسندیدہ موضوع قوموں کا عروج و زوال اور اقوام کو بحیثیت مجموعی متاثر کرنے والے عوامل ہیں۔ دوسرا ظاہر ہے کہ مجھے آئی ٹی اور اردو کمپیوٹنگ سے متعلقہ موضوعات پر گفتگو مرغوب ہے۔ :) مجھے تعصب اور نفرت انگیزی نہایت ناپسند ہے۔

    × اگر آپ سپر میں ہوتے تھے کونسے تین کام ضرور کرتے؟؟؟

    -اسرائیل کو اٹھا کر سمندر میں غرق کر دیتا
    ۔
    ۔

    ×آپ کس معاملے میں بہتtouchy/possessive /sentimental ہیں؟؟؟

    ایک معاملہ تو اردو ویب کا ہی ہے جسے ارتقاء بخشنے کی خاطر مجھے کئی ضروری چیزوں کا بھی ہرج کرنا پڑا۔ اس کے بعد کوئی یہ الزام عائد کرتا ہے کہ ہم کسی مخصوص ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں تو کم از کم میں اسے معاف نہیں کرتا ہوں۔

    ×کیا بات/چیز آپکو چڑچڑا و غصیلہ بنا دیتی ہے؟؟؟

    کوئی ایک ہو تو بتاؤں نا۔۔ :)

    محفل میں آپ کی تین پسندیدہ سمائلیز

    :rollingonthefloor:
    :dancing:
    :chatterbox:

    محفل کے کسی بھی تین ممبرز کا نام (مجھ سمیت،آپکی سہولت کے لیے نام آپ نے خود منتخب کرنے کا آپشن دے رہی ہوں) منتخب کر کے انہیں ایک لفظ میں بیان کریں‌ پلیز (یا ایک لفظ میں کوئی کمنٹ)

    زیک - جینیئس
    اعجاز اختر صاحب - بزرگ
    شمشاد بھائی ۔ رونق
    شگفتہ - شگفتہ
    بدتمیز - بدتمیز


    ×عورتوں میں کس خوبی وخصوصیت/کوالٹی کو ضروری مانتے ہیں؟؟؟

    میں ان عورتوں کو بہت پسند کرتا ہوں جو اپنے بچوں کا خیال رکھتی ہیں اور ان کی تربیت پر دھیان دیتی ہیں۔


    ×کس طرح کے لوگوں کو اپنی دوستی کی فہرست میں شامل کرتے ہیں اور انٹرنیٹ پر کس طرح کے لوگوں سے بات کرنے میں خود پہل کرتے ہیں ؟؟؟

    میرا صرف محفل فورم پر دوسرے لوگوں کے ساتھ انٹرایکشن ہوتا ہے۔ میں دوسری سوشل نیٹورکنگ سائٹس کا استعمال نہیں کرتا ہوں، اگرچہ کچھ پر میرے اکاؤنٹ موجود ہیں۔ محفل فورم پر جو لوگ آکر ڈیویلپمنٹ پراجیکٹس میں دلچسپی لیتے ہیں، میں ان سے بات کرنے میں خود پہل کرتا ہوں۔


    ×کیا آپ اپنی زندگی میں کسی سے اتنا متاثر ہوئے ہیں اس کے اصول اور طور طریقے اور ضابطے اپنی زندگی میں شامل کرنا چاہیں ۔اگر ہاں تو کو کس کے اور کیوں؟؟؟

    میں اپنی زندگی میں بہت سے لوگوں سے متاثر ہوا ہوں لیکن خود کو مکمل طور پر کسی کے مطابق ڈھالنے کی کوشش نہیں کی ہے، اگرچہ ان لوگوں کی کوئی نہ کوئی عادت اپنانے کی کوشش ضرور کی ہے۔

    ×آپکی پسندیدہ آیت یا حدیث؟؟؟

    سورہ توبہ، آیت 128
    لَقَدْ جَاءَكُمْ رَسُولٌ مِّنْ أَنفُسِكُمْ عَزِيزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِيصٌ عَلَيْكُم بِالْمُؤْمِنِينَ رَؤُوفٌ رَّحِيمٌ


    × محفل کے دوستوں کے لیے کوئی پیغام‌

    سورۃ الصف:60 , آیت:1
    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آَمَنُوا لِمَ تَقُولُونَ مَا لَا تَفْعَلُونَ
    اے ایمان والو! تم وہ باتیں کیوں کہتے ہو جو تم کرتے نہیں ہو
    سورۃ الصف:60 , آیت:2
    كَبُرَ مَقْتًا عِندَ اللَّهِ أَن تَقُولُوا مَا لَا تَفْعَلُونَ
    اللہ کے نزدیک بہت سخت ناپسندیدہ بات یہ ہے کہ تم وہ بات کہو جو خود نہیں کرتے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 21
    • زبردست زبردست × 4
  13. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,216
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    غالباً یہ ریپوٹیشن پوائنٹ والا دھاگہ۔
    میری حرکتوں کی وجہ سے ہی وجود میں آیا تھا:grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. ابن سعید

    ابن سعید خادم

    مراسلے:
    60,144
    چلئے کم از کم ایک کتاب تو میں نے پڑھی ہے۔ اور اس انعام یافتہ کتاب کے بارے میں بس اتنا ہی کہنا کافی ہوگا کہ سیرت النبی کی انتہائی جامع کتاب ہے۔
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. تیشہ

    تیشہ محفلین

    مراسلے:
    21,892
    ام الکتاب از ابوالکلام آزاد
    الرحیق المختوم از صفی الرحمن مبارک پوری
    سقوط بغداد سے سقوط ڈھاکہ تک
    آب گم از مشتاق احمد یوسفی


    :confused: یہ کتابوں کے نام ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

    [​IMG]
    میری تو زبان پے ہی نہیں چڑھ رہے ۔ منہ سے بھی نہیں نکل رہے بلکے سوچنے سے بھی نہیں ادا ہوپارہے ۔


    :lol:

    [​IMG]
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  16. فہیم

    فہیم لائبریرین

    مراسلے:
    33,216
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Sleepy
    ان میں مشتاق احمد یوسفی صاحب کی
    "آب گم" تو میں نے بھی پڑھی ہوئی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. سیدہ شگفتہ

    سیدہ شگفتہ لائبریرین

    مراسلے:
    29,392
    دلچسپ سلسلہ اور ایک جواب بھی بہت دلچسپ ہے :happy:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. فرحان دانش

    فرحان دانش محفلین

    مراسلے:
    3,078
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    دلچسپ سلسلہ ہے مگر ۔صرف جن سے سوالات کیے جائیں وہی جوابات دیں تاکہ کھچڑی نا بنے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused

    تعریف مہنگی بھی پڑ سکتی ہے کہ جلد ہی بارود کی بو آپ کی طرف بھی ہونے والی ہے :laughing:

    وہ دراصل میں نے سوچا کہ آغاز نبیل جی سے کیا جائے کہ ان ہی کہ وجہ سے تو ہمیں یہ محفل ملی
    اور الف عین جی میرے میرے بھی ذہن میں ہیں پر میرا ارادہ پہلے ایڈمنز سے شروع کرنے کا تھا
    جی انشاءاللہ جلد ہی ان سب سے بھی گپ شپ ہو گی


    :laughing: :laughing: :laughing: آپ نے پہلی اور آخری بار کب اور کس کی بھرپور تعریف کی تھی :tongue:


    اوفو ایسے تو نا کہیں پسندیدہ شخصیات کو جتنی بار بھی پڑھا جائے نیا نیا ہی لگتا ہے اور سعود سے تو کبھی بھی بات ہی نہیں ہوئی ہے انکی پسند اور ناپسند کے بارے میں :)

    سب سو رہے تھے تو میں نے سوچا کہ کیوں نا علامہ اقبال کا تھوڑا بہت رول ادا کیا جائے اور اس سوئی ہوئی قوم کو جگایا جائے :)
    ویسے ابھی بھی جاگی نہیں ہے شاید حضرت اسرافیل کے انتظار میں ہیں



    شکریہ بہت بہت
    اور وہ سپرمین والا جواب ہے نا :confused:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
  20. تعبیر

    تعبیر محفلین

    مراسلے:
    11,564
    جھنڈا:
    Ireland
    موڈ:
    Amused

    آپکا بھی بہت بہت شکریہ :) ترتیب کا کیا ہے کرنا ہمیں تو بس آپ کے جوابات کا انتظار تھا



    اسکا جواب تو رہ ہی گیا

    میرے پوچھنے کا مطلب یہ تھا کہ آپ خود پر اللہ کی رحمتیں اور نعمتیں زیادہ محسوس کرتے ہیں یا آزمائشیں زیادہ
    تبھی میں نے شاکریں‌ اور صابریں کا پوچھا کہ نعمتوں کی وجہ سے شاکر اور زندگی میں مشکلات اور آزمائشوں کی وجہ سے صابر



    ہماری دعا ہے کہ اللہ آپکو جلد از جلد اپنے ارادوں میں کامیابی نصیب کرے :)



    -
    :laughing: :laughing: :laughing:

    :applause: :applause: :applause:

    تو سب ہی بتا دیجئے :nailbiting:




    ان میں میں کہاں ہوں ں ں‌ں‌ں :( جبکہ سوال بنایا ہی اپنے لیے تھا :noxxx:


    ایک بار پھر آپکا بہت بہت شکریہ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4

اس صفحے کی تشہیر