مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم

خوشی

محفلین
تو سنیں

سب سے مجھے جدا لگتے ہو
آپ ہمارے کیا لگتے ہو
غیروں کی اس دیس میں
ماں کی کوئی دعا لگتے ہو

خوشی نے تو چاہا تمہی کو
تم اسی سے خفا لگتے ہو
 
خوشی

محفلین
تو سنیں

سب سے مجھے جدا لگتے ہو
آپ ہمارے کیا لگتے ہو
غیروں کی اس دیس میں
ماں کی کوئی دعا لگتے ہو

خوشی نے تو چاہا تمہی کو
تم اسی سے خفا لگتے ہو

بیچ کے چند شعر درستگی کے بعد لکھوں گی
 
بہت خوب یعنی بلا کہے مکرر ارشاد واقع ہو گیا۔

اشعار واقعی لا جواب ہیں۔ جب بھی ماندہ اشعار درست کر لیجئے تو ایک بار آگاہ ضرور کیجئے گا خواہ ذاتی پیغام میں ہی سہی۔
 
موجو

لائبریرین
تری نثری شاعری جدا لگتی ہے
پڑھنے میں تو بد دعا لگتی ہے
سننے میں‌غم کی صدا لگتی ہے
احساس میں‌ گرم سی ہوا لگتی ہے
دیکھنے میں جوانی کی ادا لگتی
چکھنے میں خمیرے سی دوا لگتی ہے
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
معلوم ہوا ہے یہاں انڈے ٹماٹر جمع کیے جا رہے ہیں ، مجھے آج ٹماٹر چاہییں بریانی اور کچھ دوسری ڈشز بنانے کے لیے دو کلو ٹماٹر مل سکتے ہیں :happy:
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایسے ہی۔۔
ہم نظر نہیں آ رہے لیکن کرسی صدارت پر ہم ہی قابض ہیں، بس ذرا آنا جانا لگا ہوا ہے۔ :)
اور شگفتہ بہن مشاعرے میں برسنے والے سڑے ہوئے ٹماٹروں سے جو بریانی بنے گی، وہ بھی پلیٹ سمیت شاعروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔ اس مشاعرے کے آخر میں بھی سب سے بے تکے شاعروں کے ساتھ ذیل کی تصویر والا سلوک ہونے والا ہے۔ اس میں طالوت اور کاشفی کی جگہ تو پکی ہو گئی ہے۔

RR_Tortenschlacht_Bild.jpg
 
طالوت

محفلین
ضرورت اسلئے نہ رہی کہ میں نبیل سے کہنا جا رہا تھا کہ پہلے صدر اپنا کلام سنائیں ، مراسلے کی رروانگی تک وہ سنا چکے تھے ۔
ایسے ہی۔۔
ہم نظر نہیں آ رہے لیکن کرسی صدارت پر ہم ہی قابض ہیں، بس ذرا آنا جانا لگا ہوا ہے۔ :)
اور شگفتہ بہن مشاعرے میں برسنے والے سڑے ہوئے ٹماٹروں سے جو بریانی بنے گی، وہ بھی پلیٹ سمیت شاعروں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔ اس مشاعرے کے آخر میں بھی سب سے بے تکے شاعروں کے ساتھ ذیل کی تصویر والا سلوک ہونے والا ہے۔ اس میں طالوت اور کاشفی کی جگہ تو پکی ہو گئی ہے۔
میری کیوں :nailbiting: ۔ جناب صدر مجھے اس مشاعرے کے آغاز کے اصرار پر رعایت دی جائے ۔یعنی حفاظتی ڈھال فراہم کی جائے ۔
وسلام
 
کاشفی

محفلین
مُجھے آج کل بخار محسوس ہورہا ہے۔۔اس لیئے میں گھر جارہا ہوں مشاعرے کو چھوڑ‌ کر۔۔۔ میری جگہ کسی کو بھی دے دیں۔۔ :grin:
 
طالوت

محفلین
مُجھے آج کل بخار محسوس ہورہا ہے۔۔اس لیئے میں گھر جارہا ہوں مشاعرے کو چھوڑ‌ کر۔۔۔ میری جگہ کسی کو بھی دے دیں۔۔ :grin:
آج تو مان لیتے ہیں مگر کل کا بھی آج محسوس کر رہے ہیں ۔ بہانے بازی کی بجائے حفاظتی ڈھال کی درخواست ارسال کریں شاید منظور ہو جائے ۔ ورنہ بو نہ انڈوں کی اچھی ہوتی ہے نہ گندے ٹماٹروں کی :)
وسلام
 
شاہ حسین

محفلین
اچھا سلسلہ شروع کیا ہے جناب نبیل صاحب ۔
اور سب نے اچھے اشعار کہے ہیں ۔
تمام متحشر شعرا کرام کا شکریہ ۔
انڈوں اور ٹماٹر کے اعداد و شمار اکھٹے کیے جانے چاہئیں تمغہ جات کے بٹوارے وقت کام آئیں گے ۔
 
مجھے پتا ہے کہ کاشفی صاحب اپنا چرایا ہوا دیوان گھر بھول آئے ہیں اور ڈر رہے ہیں کہ کوئی دوسرا اسے چرا نہ لے جائے۔ اسی لئے یہ بہانے بازی ہو رہی ہے۔
 
Top