مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم

dxbgraphics

محفلین
ایک بے تکہ سا شیر ہم بھی پھونک دیتے ہیں۔ اگر اردو محفل کے ضابطے کے‌ خلاف ہو تو صاحبان حذف کر سکتے ہیں۔

(حذف کردہ)
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک بے تکہ سا شیر ہم بھی پھونک دیتے ہیں۔ اگر اردو محفل کے ضابطے کے‌ خلاف ہو تو صاحبان حذف کر سکتے ہیں۔

۔۔۔

ابے یہ شاعر ہے کہ گھر کا بھیدی، بھتیجے بھتیجیوں والے شعر سنا رہا ہے۔

یہ ٹماٹر بیٹھا نشانے پر، ٹھاہ ٹھاہ
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم
وارث بھائی
ہوشیار باش
تیار باش
یہاں‌ سٹیج پر بھی ٹماٹر موجود ہیں‌اور دھلے ہوئے انڈے بھی ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
بھائی ڈی ایکس بی گرافکس، یہ تمہارا پریمی آفس نہیں ہے جہاں اس قسم کے شعر پڑھ رہے ہو۔ :frustrated:
 

نبیل

تکنیکی معاون
تو معزز شرکائے مشاعرہ بے تکاں۔ ہم ایک مختصر سے وقفے کے بعد پھر سے مسند صدارت پر (زبردستی) براجماں ہیں۔ کچھ ہی دیر پہلے خوشی اپنے غمگیں جذبات کا اظہار کر ہی تھیں۔ اب اگلے شاعر کا انتظار ہے۔ کچھ دیر انتظار فرمائیے۔ کچھ بے تکے شاعروں کو اٹھوانے کے لیے بندے بھیج دیے گئے ہیں۔ :cowboy:
 

کاشفی

محفلین
آئی ہوں اتنے دن کے بعد کچھ خیال کیجئے
چلائیں نہ طنز کے تیر کچھ خیال کیجئے

اس محفل سے محبت بڑھتی جاتی ھے
کرتے تھے آپ یاد کیا کچھ خیال کیجئے

واہ واہ ۔۔ بہت ہی عمدہ لاجواب۔۔۔ کیا کہنے ہیں محترمہ کے۔۔ ۔۔ محفل لوٹ لی آپ نے تو۔۔۔ واہ واہ۔۔جتنی تعریفیں کی جائیں کم ہیں ۔۔۔عمدہ الفاظ کم پڑ رہے ہیں تعریف کرنے کے لیئے۔۔۔ :grin:
 

کاشفی

محفلین
معزز و محترم شاملِ محفل شاعر حضرات بے ادباء و بے تکاں مشاعرہ ۔۔۔۔اور قابلِ تعریف رونقِ محفل ہر دل باربار عزیز فیمیلز آپ لوگوں کے سامنے اب میں محفل میں سب سے زیادہ ٹماٹر اور انڈے کھانے والے شاعرِ خود کو دعوت دیتا ہوں کہ میں آپ لوگوں کو اپنے تازہ کلام میں سے کچھ پرانے اشعار گوش گزار کروں۔۔۔۔۔

آرَج کیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں سیر سناتا ہوں ، وہ پَردے میں سے چھپ چھپا کے دیکھتے ہیں
اور جب دوبارہ ارساد کرتاہوں، وہ ٹماٹر انڈے مار مار کے بھگاتے ہیں


واہ واہ بہت خوب۔۔ عمدہ لاجواب۔۔۔ مزید ٹماٹر انڈے کھانے کے بعد ارشاد کروں گا۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بہت خوب محفل سجی ہوئی ہے صاحبو!

مشاعرہ کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ خود شاعر ہی مشاعرہ لوٹ لے جاتے ہیں کسی اور کو کوئی کیا کہے! :grin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
معزز حاضرین مشاعرہ بے تکاں، یہ کاشفی صاحب ایک شعر سنا کر سکتے کے عالم میں چلے گئے ہیں۔ کچھ دیر ان کے ہوش میں آنے کا انتظار کرتے ہیں، ورنہ ان پر بھی ہوٹنگ شروع ہو جائے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی جناب یہ مشاعرہ اسی کام کے لیے ہے، لیکن ذرا ہتھ ہولا رکھ کے۔۔
اور ایک شعر سے گزارا نہیں ہوگا۔ کم از کم رباعی ضرور ہونی چاہیے۔
 
نہیں بھائی اس علاقے میں مت جائیں اگر آپ کے پاس سفید لمبی داڑھی نہ ہو۔ وہاں خواتن کے لئے پردے کا معقول انتظام کیا گیا ہے۔
 

کاشفی

محفلین
عرض کیا ہے۔۔۔

وہ مشاعرہ لوٹتے ہیں، ہم اپنی جیب بچاتے ہیں
وہ انڈے ٹماٹر مارتے ہیں، ہم کیچ کر کے کھاتے ہیں :grin:

۔۔۔ اور عرض کیا ہے۔۔۔

چُلّو بھر پانی پینے کو جی چاہتا ہے
پر دل ہے کہ مانتا نہیں، نہانے کو مچلتا ہے


واہ واہ ۔۔کیا بےتکی شاعری کر رہے ہیں موصوف میاں چنوں۔۔۔۔خواتین و حضرات داد دینے کے لیئے پیشگی شکریہ۔۔
 
Top