مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم

نبیل

تکنیکی معاون
شاباش کاشفی۔ لگے رہیں۔ اگلے شاعر اپنے باری کے منتظر ہیں۔ آپ کے بعد انہیں موقع دیا جائے گا۔
 

کاشفی

محفلین
کیا آپ دونوں مجھے داد و ستائش دے سکتے ہیں
کیا یہ ممکن ہے جناب میرا حوصلہ بڑھا سکتے ہیں

کیا آپ میری محبتوں چاہتوں کے جواب میں
کچھ مزید وقت اشعار پڑھنے کے لیئے دے سکتے ہیں

کیا آپ میری میٹھی میٹھی بھینی بھینی باتوں کو
اجنبی جِن ماموں کی پڑوسن پری تک پہنچا سکتے ہیں

:grin: ۔۔ سوری شوری۔۔۔
 

طالوت

محفلین
جی جناب یہ مشاعرہ اسی کام کے لیے ہے، لیکن ذرا ہتھ ہولا رکھ کے۔۔
اور ایک شعر سے گزارا نہیں ہوگا۔ کم از کم رباعی ضرور ہونی چاہیے۔
یہ بات آپ نے پہلے کیوں نہ کہی ، رباعی کا کیا مسئلہ ہے ، ابھی حاضر کئے دیتے ہیں مگر یہ تو بتائیے کہ یہ ظالم ہوتی کیا ہے ؟ کہاں ملے گی ؟ دام کتنے ہوں گے ؟ پسند نہ آنے کی صورت میں واپس/تبدیل بھی ہو سکے گی نا ! ؟
اگلے شاعر/شاعرہ کافی بھاری بھرکم معلوم ہوتی/ہوتے ہیں جو بندے اب تک نہیں لوٹے ۔
وسلام
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
مشاعرہ بے ادباء، برپا ہے ۔
ادب و آداب کی پرواہ کیے بنا
دعوت کلام نہ ملی تو کیا ؟
دعائے رکن فورم بنا قید آمین کے حاضر ہے ۔
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
محفل اردو پر ہر طرف بکھری ہو تحریر میری
ہر دھاگے میں میرے کی بورڈ سے ہنگامہ برپا ہو جائے
ہر دھاگہ میری تحریر کے باعث چسپاں ہو جائے
محفل پہ رہوں سدا میں چمکتا دمکتا یارب
ایوارڈوں سے ہو مجھ کو محبت یا رب
ہو میرا کام محفل کیے موضوعات کی نگرانی کرنا
اپنی مرضی کے دھاگوں کو اشاعت کی اجازت دینا
میرے اللہ محفل اردو کی غیر حاذضری سے بچانا مجھ کو
کوئی میرے دھاگوں کو مقفل نہ کرے ناظموں سے بچانا مجھ کو
(بے ادبی و گستاخی کی معذرت )
نایاب
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین و شرکاء محفل مشاعرہ بے ادباء
اگر بصورت برسات " ٹماٹر و انڈے " داد دینے کو دل چاہے ۔
تو بلا تکلف نوازیے ۔ بس یہ خیال کر لیجیے گا کہ " ٹماٹر و انڈے " تازہ ہوں ۔
اور جمع کر کے " آملیٹ "بنا کر لذت کام و دہن کر سکوں ۔
نایاب
 

جیہ

لائبریرین
یہاں کیا ہو رہا ہے
کیوں ہو رہا ہے
سنا ہےشعر کہیں گے
بے سرے ، بے تکے لوگ
کیا میں کچھ کہوں
کیا سن سکو گے
میری داستان الم
میرے لہو لہو سوات کی باتیں
میرے شہر میرے لوگوں کی باتیں؟
 

جیہ

لائبریرین
میری جان نہ رو
رو نے سے فائدہ؟
بھلا کوئی آتا ہے واپس
میرے رونے سے ، ترے رونے سے
وقت دعا ہے
سبو توڑ ہاتھ اٹھا
دعا کریں کہ کسی اور کے ساتھ
ایسا نہ ہو
 

خوشی

محفلین
ایسے نثری شاعری کرنی تھی
تو کہہ دیتے مجھے
میں لکھ لکھ کے
انبار لگا دیتی
آپ پڑھتے رہتے
ہڑھتے رہتے
اور میں کوئی مووی لگا لیتی
 
Top