مشاعرہ بے ادباء، محفل فورم کی سالگرہ کا ایک سپیشل آئٹم

کاشفی

محفلین
مجھے پتا ہے کہ کاشفی صاحب اپنا چرایا ہوا دیوان گھر بھول آئے ہیں اور ڈر رہے ہیں کہ کوئی دوسرا اسے چرا نہ لے جائے۔ اسی لئے یہ بہانے بازی ہو رہی ہے۔

بہت نئے کبھی بیحد پُرانے ہوتے ہیں
اب میرے پاس عجب سے بہانے ہوتے ہیں

ہم میں یہ تاب کہاں تھی کہ پیار بھرا دیوان چُراتے
سنا تھا کہ انڈے برسائے جاتے ہیں اُنپر جو چُراتے ہیں

سبب تو کچھ بھی نہیں پر چَلن ہے اردو محفل کا
کہ جو اشعار سناتے ہیں اُنپر انڈے برسائے جاتے ہیں

ہنسی نہیں ہے کسی کی خوشی کا پیمانہ ہی ہی ہی ہی
ہنسی کی اُوٹ میں برسانے کیلئے ہاتھوں میں انڈے چھپائے ہوتے ہیں


نہیں تھا تیرا نشانہ پکا او ظالما ظالمی سوہنی سوہنڑے
ہم تو تیرے برسائے گئے انڈوں سے بچ گئے ہیں
:grin:
 

خوشی

محفلین
ہائیں۔
ارے بھئی یہ شعر کب ہے۔
یہ تو اپنا دکھڑا سنایا ہے۔

ویسے اگر وقت ملا تھوڑا اور دماغ سکون میں ہوا۔
تو شاید میں کچھ زیادہ ہی لکھ ماروں:rolleyes:


لکھنئے شوق سے لکھئےمگر یہ غذب مت کیجئے گا
لکھ کے رکھیے گا ضرور مگر لکھ مار مت کیجئے گا
 

جیہ

لائبریرین
کچھ لوگ اتنے اچھے ہوتے ہیں
کوئی کچھ بھی کہے
یہ واہ واہ، مکر مکر کہتے ہیں
ارے ان کو کوئی سمجھائے
ہر شعر پر
واہ واہ نہیں کی جاتی
کہ شاعر نے کہا ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
 

فہیم

لائبریرین
معلوم پڑتا ہے کہ زیادہ واہ واہ کی تکرار
لگ رہی ہے محترمہ جیہ کو ناگوار:rolleyes:


کہ ان کا دل بڑا کمزور ہے:star:
 

جیہ

لائبریرین
ہاں سچ کہا
ذرا پھر کہنا
وہ جو پشتو میں کہتے ہو
بیٹی تجھ کو کہتی ہوں
بہو تو سنتی جا
 

جیہ

لائبریرین
انشاّ‌جی نے کیا خوب کہا تھا
کس کو کہا تھا، مجھے یاد نہیں
پر انہوں نے کہا
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں یہ لوگوں نے پھیلائی ہیں
 

خوشی

محفلین
تو آس ھے
یا پاس ھے
دل ھے کہ
پھر بھی اداس ھے
کوئی ہار ھے
یا بہار ھے
لگتا ھے کہ مجھے بخار ھے
 

کاشفی

محفلین
آپ بھی سچ کہتی ہو
میں بھی سچ
سنا ھے 2 سچ مل کے
جھوٹ بن جاتے ھیں

سبحان اللہ۔سبحان اللہ۔ کیا زبردست شاعری کرتی ہیں محترمہ۔۔ سبحان اللہ۔۔۔دوبارہ ارشاد ۔۔

اسی زمین کی لہر میں انکل چغتائی مُراد آبادی کا ایک شعر یاد آگیا۔۔آپ لوگوں کی پُرخلوص بصارتوں کی نظر۔۔۔ چشم بدور۔۔۔

اتنا بھی سچ نہ بولو
کہ سچ بھی لگے سچ
 

طالوت

محفلین
کوب محفل جمی ہے ۔ مگر یہ بیچ بیچ میں کہیں کہیں غیر فطری (اس دھاگے کے حساب سے) بھی شاعری نظر آ رہی ہے ۔ خیر انڈوں کا ٹوکرا تو رکھا ہی ہے۔ جیہ وہ باتوں کا جادو شعروں میں دکھائی نہیں دے رہا ۔
وسلام
 

خوشی

محفلین
یہ فاصلہ یہ ضابطہ اپنی جگہ
دل سے دل کا رابطہ اپنی جگہ

منزل تک نہ پہنچ پائی خوشی
انجان تھا نہ راستہ اپنی جگہ
 
Top