تیسری سالگرہ لائیو کوریج : تیسرا جشن سالگرہ

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جشن کے دن ختم ہو رہے ہیں اور اب وہ گرما گرمی نظر نہیں‌آ رہی جو پہلے دنوں میں تھی اس کیا کیا وجہ ہے یہ جاننے کے لیے ہمیں محفل کے ممبر سے گفتگو کرنی پڑے گی تو سب سے پہلے خرم شہزاد خرم سے بات کرتے ہیں۔
آپ کا کیا خیال ہے محفل میں سالگرہ کا جو جشن چل رہا تھا اس میں اب لوگ شرکت کیوں نہیں کر رہے کیا یہ آخری دن ہے اس لے
جی پہلے تو میں آپ کا شکر گزار ہوں آپ نے مجھے گفتگو کے قابل سمجھا اصل میں بات یہ ہے محفل والوں نے جو ایوارڈز دیے ہیں اس کی ترتیب بھی ٹھیک نہیں اور حق دار کو ایوارڈز ملے بھی نہیں ہے
وہ کیسے سر
اب دیکھو نا مجھ سے زیادہ محفل پر کون کام کرتا ہے اور مجھے کوئی ایوارڈ نہیں ملا
سر آپ نےتو خود کہا تھا آپ کو ایوارڈ کی ضرورت نہیں ہے میں خوشی سے محفل کی خدمت کر رہا ہوں
ارے بھائی کہنے سے کیا ہوتا ہے میں نے تو وہ بات رسمن کہی تھی محفل والوں کو خود بھی تو سوچنا چاہے تھا
یہ بات تو ہے لیکن پھر بھی میرے نہیں‌خیال کے محفل والوں نے ایوارڈز دینے میں کوئی نا انصافی کی ہو
ارے بھائی آپ کیسے کہہ سکتے ہیں آپ کو تو پتہ ہی نہیں ہے کون کیا کر رہا ہے مجھ سے زیادہ کوئی محنت نہیں کرتا
اب دیکھو نا میں اتنا اچھا لکھتا ہوں لیکن بہتریں لکھاڑی کا ایوارڈ کس کو دیا خاور صاحب کو اگر دیکھا جائے تو ان کی تحریریں بس اتنی مزے کی ہوتی ہیں کے ایک پڑھ کر دوسری تحریر کا انتظار رہتا ہے پھر بھی ان کو انعام ملا اور جو میں لکھتا ہو وہ تو لوگوں سے پڑھا ہی نہیں جاتا یہ بات نہیں کے انھوں کو اچھا نہیں لگتا یہ بات بھی نہیں کے مشکل ہوتا ہے یہ بات ہے کہ ان کو سمجھ نہیں لگتا ہے بس
 
Top