تیسری سالگرہ محفل کا بہترین نیا شاعر 2008- تبصرے اور تہنیتی پیغامات

خاورچودھری

محفلین
مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس طرح‌جذبہ مسابقت بڑھتا ہے جو ادب کے لیے ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وارث صاحب کا شکریہ اور نامزد ساتھیوں کو مبارک باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پینل والا خیال خوب ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین


فرخ صاحب (سخنور) اور خرم شہزاد خرم صاحب اس وجہ سے پینل میں نہیں ہیں کہ وہ خود امیدوار ہیں :)



جی ہاں وارث صاحب میں بھی یہی کہنے والا تھا کہ ہم دونوں تو امیدوار ہیں ہم پینل میں نہیں ہو سکتے ہیں آگلے سال پینل میں ہوجائے گے :grin:

میں نے اپنا نام رکھا ہے لسٹ میں، اگر آپ اور باقی احباب کو اعتراض نہ ہو تو، پینل کے اراکین طاق ہی ہیں یعنی پانچ، میں نام پھر لکھ دیتا ہوں:

- اعجاز عبید صاحب
- شاکر القادری صاحب
- فاتح الدین بشیر صاحب
- سیدہ شگفتہ صاحبہ
- محمد وارث

بہت خوب وارث صاحب بہت اچھا پینل ہیں میرے خیال میں اس پینل سے اختلاف کرنے والا پوری محفل میں نہیں ہو گا اللہ تعالیٰ آپ کو عزت اور صحت عطا فرمائے آمین
 

محسن حجازی

محفلین
پینل کی بات تو ہوتی رہے گی وارث بھائی ہم کو بھی ایوارڈ میں شامل کیجئے ناں۔۔۔
رہا نام کا مسئلہ وہ تو آپ کو معلوم ہی ہے۔ نمونہ کلام کے لیے فیض غالب اقبال کی ایک ایک چنیدہ و تراشیدہ غزل پیسٹ کر دیجئے کہ ہم اسی پائے کے آدمی ہیں :grin: :grin: :grin:
ہم ذرا پرانے ٹائر ڈھونڈنے نکل رہے ہیں کہ عدم نامزدگی کی صورت میں دھاگے پر جلانے کے کام آئیں۔;)
خیر تفنن بر طرف، ہم اس قابل نہیں کہ شاعر کہلائیں یہ تو ویسے آپ سے بے تکلفی کا اظہار کر رہے تھے بر لگا ہوتو معذرت۔:)
 

محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم،

میں نے اس سلسلے میں ایک تبدیلی یہ کی ہے کہ "تعارف" والے تھریڈ کو "آپ کی شاعری" کے زمرے میں منتقل کر دیا ہے اور دوسرا یہ کہ تبصرے اور تہنیتی پیغامات کیلیئے تھریڈ علیحدہ کر دیا ہے۔

امید ہے کسی کی دل آزاری نہیں ہوئی ہوگی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
پینل کی بات تو ہوتی رہے گی وارث بھائی ہم کو بھی ایوارڈ میں شامل کیجئے ناں۔۔۔
رہا نام کا مسئلہ وہ تو آپ کو معلوم ہی ہے۔ نمونہ کلام کے لیے فیض غالب اقبال کی ایک ایک چنیدہ و تراشیدہ غزل پیسٹ کر دیجئے کہ ہم اسی پائے کے آدمی ہیں :grin: :grin: :grin:
ہم ذرا پرانے ٹائر ڈھونڈنے نکل رہے ہیں کہ عدم نامزدگی کی صورت میں دھاگے پر جلانے کے کام آئیں۔;)
خیر تفنن بر طرف، ہم اس قابل نہیں کہ شاعر کہلائیں یہ تو ویسے آپ سے بے تکلفی کا اظہار کر رہے تھے بر لگا ہوتو معذرت۔:)

مجھے بہت افسوس ہوا ہے محترم محسن حجازی صاحب کہ آپ میرے تھریڈ نہیں پڑتے :mad: ;)

آپ کا نام شامل ہے "نئے شاعر والے تھریڈ" میں، اور میں نے لکھا بھی ہے، آخر اب میں اسطرح تو نہیں لکھ سکتا نا کہ اپنے نام کے سوا پھر کچھ نظر ہی نہ آوے ;)
 

الف عین

لائبریرین
عبد الرحمن صاحب تو عمر رسیدہ لوگوں میں ہیں نا، ان کو نیا شاعرکہنا بد احترامی نہیں ہوگی؟
 

محسن حجازی

محفلین
السلام علیکم،

الحمدللہ یہ تعارفی کام ختم ہوا، اب انشاءاللہ جب محفل کے دیگر ایوراڈز کا اعلان کیا جائے گا تو اس ایوارڈ کا بھی اعلان کر دیا جائے گا۔


بہت بہت شکریہ! میں تو یہ حیران ہوں کہ دوسروں کی بابت تو ٹھیک لیکن میرے لیے آپ کہاں سے کیا کیا ڈھونڈ لائے ہیں!

سب نامزد امیدوار ہمت جمع رکھیں، انشاءاللہ فیصلہ ہوا چاہتا ہے۔ :)
جناب ہم نے تو ہمت کے علاوہ پیسے بھی جمع رکھے ہیں 'چائے پانی' اور 'مٹھائی' کے لیے آپ یہ فرمائیے کہ کس اہلکار کو پیش کریں؟ :grin:

تفنن بر طرف،
جیتنے کا تو امکان ہی نہیں لیکن نامزد ہونا بھی ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔:cool:
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھائی میری طرف سے تو م م مغل صاحب کو پہلے ہی مبارک میری نظر میں تو م م مغل صاحب کا ہی حق بنتا ہے ویسے محسن حجازی بھائی کا بھی بنتا ہے لیکن وہ مجھ سے کچھ کم اچھےشاعر ہیں اس لے انہیں نہیں ملنا چاہے ہا ہا ہا ہا

سب کا کلام بہت اچھا ہے سب اس لے کہا ہے ان میں میں بھی ہوں ہی ہی ہی لیکن م م مغل صاحب کا کلام بہت اعلیٰ ہے میری طرف سے پہلے ہی مبارک ہو جناب
 

محمد وارث

لائبریرین
مغل صاحب، حجازی صاحب اور خرم صاحب آپ سب کا شکریہ۔

معذرت خواہ ہوں کہ آپ احباب کے پیغامات تبصرے والے تھریڈ میں منتقل کر رہا ہوں۔

تازہ ترین خبر یہ ہے کہ فیصلہ تقریباً ہو چکا ہے اور باقی ایوارڈز کے ساتھ اسکا اعلان کیا جائے گا، سو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ;)
 

ابوشامل

محفلین
بھائی خرم آپ کیا یہ سب کو خوش کر رہے ہیں، پچھلے صفحے پر آپ زھرا صاحبہ کو انعام کا حقدار ٹھہرارہے ہیں اور یہاں مغل صاحب کو مبارکبادیں پیش کر رہے ہیں۔ اب ایسی بھی کیا نا امیدی ؟؟؟
 

محمد وارث

لائبریرین
لیجیئے جناب یہ مرحلہ بخیر و خوبی اپنے انجام کو پہنجا، نتیجے کا اعلان ہو چکا اور جنابِ مغل میدان مار چکے۔

آپ کو بہت مبارک ہو مغل صاحب

مغل صاحب اس پر مسرت موقعے پر ہو جائے محفل کی شان میں کوئی قصیدہ :) یا یہ نہیں تو کوئی 'سہرا' چاہے اپنے لیئے ہی سہی پھر سے ;)
 

ایم اے راجا

محفلین
ًمحمود مغل صاحب، بہت بہت مبارک ہو، اللہ آپ کو ہر امتحان میں کامیاب فرمائے اور آپکے زورِ قلم میں مزید اضافہ فرمائے۔ آمین
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھائی خرم آپ کیا یہ سب کو خوش کر رہے ہیں، پچھلے صفحے پر آپ زھرا صاحبہ کو انعام کا حقدار ٹھہرارہے ہیں اور یہاں مغل صاحب کو مبارکبادیں پیش کر رہے ہیں۔ اب ایسی بھی کیا نا امیدی ؟؟؟


سر جی میں نے زھرا آپی کو کہا تھا مجھے لگتا ہے کے پہلا انعام آپ کو ملے گا لیکن م م مغل صاحب کا کلام پڑھ کر فیصلہ بدل دیا تھا :grin:
 
Top