تیسری سالگرہ محفل کا بہترین نیا شاعر 2008- تبصرے اور تہنیتی پیغامات

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
نامزد امیدوار : راسخ

تفصیلات:
نام: طلحہ بٹ
تخلص: راسخ
محفل کی رکنیت: 3 اگست 2006ء
راسخ کی پروفائل دیکھیئے

تعارف:
راسخ کے تعارفی تھریڈ سے ملنے والی معلومات کے مطابق آپ مدینہ، سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ محفل کے پرانے اراکین میں سے ہیں۔ راسخ کا تعارفی تھریڈ دیکھیئے۔

محفل پر مجھے انکی صرف دو غزلیں مل سکی ہیں اور وہ بھی 2006ء میں پوسٹ کی گئی تھیں۔

نمونۂ کلام

دل کی ہر ہر تمنا دھواں ہوگئی
بات تیری جفا کی بیاں ہوگئی

ہم چھپاتے رہے چاہتوں کو مگر
یہ حقیقت نظر سے عیاں ہوگئی

جرمِ الفت جو سرزد ہوا ہم سے یار
ہمری عزت سپردِ جہاں ہوگئی
-----------

اچھا موقع تو مت ٹال
نیکی کر دریا میں ڈال

جوڑو ناطہ رب سے دوست
ضائع مت کر ماہ وسال

راسخ تیرا، ناصح تیرا
اسکی باتیں تو مت ٹال
-------

راسخ کی محفل پر شاعری

غزل
غزل

بہت شکریہ وارث صاحب آپ کا راسخ صاحب بہت اچھا کلام ہیں آپ کا پڑھ کر خوشی ہوئی امید ہے آپ کا اچھا کلام پڑھنے کو ملتا رہے گا مبارک ہو
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث بھائی ووٹنگ کا طریقہ کار کیا رکھا ہے؟

شکریہ راجا صاحب، یہ تھریڈ میں نے نامزد امیدواروں کے تعارف کیلیئے شروع کیا تھا، تا کہ پڑھنے والوں کو علم ہو سکے۔ اور کچھ "ماحول" بھی بنے اس اہم ایوارڈ کا :)

ووٹنگ، رزلٹ اور ایوارڈ کا فیصلہ تو ٹاپ مینیجمنٹ کرے گی :)
 
ایم اے راجا

محفلین
شکریہ وارث بھائی، آپ نے بڑا کام کیا ہے، ویسے ٹاپ مینیجمنٹ کو ووٹنگ کا طریقہ کار بھی یہاں پبلش کرنا چاہیئے ( یہ میری ذاتی رائے ہے نا کہ مطالبہ) شکریہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرے خیال میں تمام ایوارڈز ایک ہی طریقے سے نہیں دیے جا سکتے۔ کچھ ایوارڈ جیسے کہ پسندیدہ ممبران وغیرہ کے لیے ووٹنگ کروانا ٹھیک ہے جبکہ بہترین شاعری، بہترین مضمون وغیرہ کے لیے صرف ماہروں کی رائے لی جانی چاہیے۔ اسی لیے بہترین شاعر کے سلسلے میں جو فیصلہ محمد وارث کا ہوگا، وہی ہمارا فیصلہ ہوگا۔
 
برادرم نبیل، یہ بہت بھاری ذمہ داری ڈال رہے ہیں آپ مجھ پر، میں اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔:)

میرے خیال میں پانچ افراد کا ایک پینل بنایا جائے جو اس ایوارڈ کا فیصلہ کرے، اور اسکے رکن میرے خیال میں یہ ہو سکتے ہیں:

- الف عین صاحب
- شاکر القادری صاحب
- فاتح الدین بشیر صاحب
- سیدہ شگفتہ صاحبہ
- اور یہ خاکسار

اکثریتی لیکن خفیہ فیصلے سے اس ایوارڈ کا فیصلہ کیا جائے۔ کیا خیال ہے آپ کا۔

اور نامزد امیدواران سے بھی درخواست ہے کہ اگر ان کو اس پینل پر کوئی اعتراض ہے تو بے شک مجھے "ذاتی پیغام" میں بتا دیں۔

اگر ایک ہفتے میں کوئی اعتراض موصول نہ ہوا، تو اوپر پینل کے اراکین سے رابطہ کر کے میں انکا فیصلہ حاصل کر ونگا، جس کی کاپی نبیل صاحب کو بھی بھیجی جائے گا۔

اور محفل کی سالگرہ پر اس کا اعلان ہو جائے گا۔ :)

صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کیلیئے
 
ابوشامل

محفلین
وارث صاحب کی رائے درست ہے۔ اتنا بھاری بوجھ ان کے ناتواں کندھوں پر نہ ڈالا جائے بلکہ چند افراد مل کر اٹھا لیں تو زیادہ بہتر ہے۔
 
یہ ایک بہترین طریقہ ہو سکتا ہے۔ اور پینل پر کوئی اعتراض کم از کم مجھے تو نہیں ہے۔

ایک بات اور کہ یہ فیصلہ پبلک ووٹنگ سے نہ لئے جانے کے باوجود یہ دھاگہ اس لحاظ سے بہت مفید ہے کہ نو آموز شعرا کا ایک ہی جگہ بہترین تعارف ہے۔ اس پر یہ کہ اسے پوسٹ کرنے میں وارث بھائی کی محنت اور جانفشانی قابل ستائش ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
وارث صاحب کی رائے درست ہے۔ اتنا بھاری بوجھ ان کے ناتواں کندھوں پر نہ ڈالا جائے بلکہ چند افراد مل کر اٹھا لیں تو زیادہ بہتر ہے۔

حضور یہ ناتوانی میرے کندھوں کی نہیں بلکہ ان "نازک مزاجان" کی تالیفِ قلب کیلیئے ہے جو اس پر اعتراض وارد کرتے ;)
 
نبیل

تکنیکی معاون
برادرم وارث منکسرالمزاجی سے کام لے رہے ہیں ورنہ ان کے کندھے ماشاءاللہ کافی توانا ہیں۔ :)
اس پینل کی تجویز مجھے بھی پسند آئی ہے۔ میرے خیال میں ادبی کاوشوں کے تمام ایوارڈز کا فیصلہ اسی پینل کے سپرد کر دیا جانا چاہیے۔ میں ماوراء کی توجہ اس جانب مبذول کرواتا ہوں۔
 
الف عین

لائبریرین
پینل کے ناموں کو کون اپروو کرے گا؟ ویسے وارث کا مشورہ قابلِ قبول ہے۔ لیکن ایک خیال یہ آیا کہ کیا وارث خود اس میں ژامل نہیں ہوں گے؟ یوں تو خرم۔۔ سخنور کا نام بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ پینل کی تعداد طاق ہو تاکہ ان کی ووٹنگ کا بھی درست نتیجہ نکل سکے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ اعجاز صاحب، میرے خیال میں پینل کے تمام اراکین اس محفل کے انتہائی معزز اور غیر متنازعہ شخصیات ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ کسی کو بھی اس پینل پر اعتراض ہوگا، اگر ہے تو میں نے عرض کیا ہے کہ مطلع کر دیا جائے۔

فرخ صاحب (سخنور) اور خرم شہزاد خرم صاحب اس وجہ سے پینل میں نہیں ہیں کہ وہ خود امیدوار ہیں :)

میں نے اپنا نام رکھا ہے لسٹ میں، اگر آپ اور باقی احباب کو اعتراض نہ ہو تو، پینل کے اراکین طاق ہی ہیں یعنی پانچ، میں نام پھر لکھ دیتا ہوں:

- اعجاز عبید صاحب
- شاکر القادری صاحب
- فاتح الدین بشیر صاحب
- سیدہ شگفتہ صاحبہ
- محمد وارث

فیصلہ خفیہ اور اکثریتی ہوگا، برابر ووٹس کی صورت میں، برابر ووٹ حاصل کرنے والے امیدواروں کے بارے میں پینل اسی طریقے پر مشاورت اور ووٹنگ کرتا رہے گا تاوقتیکہ کہ اکثریتی فیصلہ نہ ہو جائے۔ :)

ایسے بہترین بندے کی تجویز کردہ اتنے اچھے لوگوں کی کمیٹی پر بھلا کون اعتراض کر سکتا ہے، مگر ووٹنگ کب سے شروع ہوگی اور کتنے دن جاری رہے گی، میں چاہتا ہوں کہ یہ ایوارڈ انکو جائیں جو واقعی ان کے لائق ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
راجا، اگر پینل تشکیل دیا جاتا ہے تو پینل کے ارکان آپس میں مشورہ کرکے فیصلہ کر دیں گے۔ اس کے لیے علیحدہ سے عام رائے شماری کا آغاز نہیں کیا جائے گا۔ اور ان کا فیصلہ حتمی ہوگا۔
 
Top