الوداعی تقریب اردو محفل۔ ایک سوال محفلین سے

عثمان

محفلین
یہ غیر معمولی توقعات تھیں/ہیں کہ ہمہ وقت تخلیقی آراء اور موضوعات شئیر ہوتے رہیں گے۔
فیس بک جیسے فورمز کی کامیابی بھی اس کا منافع بخش ہونا اور اپنے ذاتی حلقہ احباب سے رسمی تعلقات ہی ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
فیس بک کے جس فورم سے ہم نے ابتدا کی، اس وقت اس پر تقریبا دس ہزار لوگ تھے۔ آج تقریبا تیس ہزار ہیں۔ کئی سیگمنٹس مستقل چل رہے ہیں۔ اردہ اور انگریزی شاعری، اردو اور انگریزی نثر اور مزاح، اردو اور انگریزی سفرُنامے، آئی سنگ، آرٹ کے نمونے، خطاطی، فوٹوگرافی کے مقابلے اور روزمرہ کی گفتگو۔۔ کئی سیگمنٹ ہیڈز آئے اور چلے گئے مگر اس سے کچھ فرق نہ پڑا۔
یقیناً فیس بک کے مذکورہ پیجز کے فعال اراکین بہت زیادہ ہوں گے۔

اس کے علاوہ لوگ اپنی مثبت رائے ترنت دیتے ہیں۔ یہاں لوگ پڑھتے تو سب ہیں مگر مجال ہے کوئی رائے دیں۔۔ اس قدر ڈر ڈر کر اردو کی کیا خدمت ہو سکتی ہے؟
جب فعال اراکین بہت سے ہوں تو جواب ترنت مل جانا اتنا مشکل نہیں ہوتا۔ اردو کی خدمت تو خیر آسان بات نہیں ہے۔ البتہ ہمارے 27 ہزار مراسلوں کے الفاظ کسی ماڈل کی ٹریننگ میں کام آ سکیں تو یہ ایک بلواسطہ خدمت ہو سکتی ہے۔ :)

اس پر اساتذہ کرام اگر روشنی ڈالیں تو بہتر ہو گا۔
جی۔ زیادہ بہتر یہی رہے گا۔
آپ کی باتوں میں آ کر لکھ تو دیا ہے اب اللہ خیر کرے۔۔😔
آپ کی باتوں میں آ کر ہم نے رمضان کے بعد سے اب فیس بک شریف پر حاضری دی۔
اور وہاں چار چھے جلی کٹی پوسٹ اور اور دو چار مزیدار لطیفوں سے دل کو بہلانے کا موقع ملا۔ :) :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
نئے لوگ آتےاور کارواں بڑھتا۔ آپ خود ان گپ شپ کی طویل لڑیوں سے بے زار رہتے ہیں۔ یہ مطلب تھا۔

اچھا!

دراصل سب کا اپنا اپنا ذوق ہوتا ہے۔ کسی زمانے میں سنجیدہ گفتگو والے اراکین، گپ شپ کے دھاگوں میں کم ہی نظر آیا کرتے تھے۔ لیکن آج کل گفتگو میں ہنسی مذاق کا تناسب کافی بڑھ گیا ہے (جس میں ہم سب ہی کسی نہ کسی طرح شامل ہو گئے ہیں)۔ اگر آپ محفل کی 2006 سے 2010 تک کے دھاگے دیکھیں گی تو بہت سنجیدہ گفتگو بہت متانت سے ہوتی رہی ہے۔ اس دور میں ہلکی پھلکی گفتگو اور سنجیدہ گفتگو الگ الگ دھاگوں میں نظر آتی تھی۔ اور ایسا نہ تھا کہ اچانک کسی سنجیدہ گفتگو میں غیر موضوعاتی گپ شپ اچانک سے در آئے اور اصل بات وہیں کی وہیں رہ جائے۔

تاہم جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ ایک ٹرینڈ ہے جو از خود قائم ہو گیا ہے۔ اب اس کے پیچھے ٹی وی شوز کی جُگتیں ہیں، یا میم کلچر ہے، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
 
یہ اردو محفل ہے. یہاں اردو لکھنے پہ کوئی لہو کے آنسو نہیں بہائے گا. :)
یہاں تو لوہو کے بھی آنسو ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ اردو محفل ہے اور وہ بہہ بھی تب سکتے ہیں جب اشک آنکھوں میں آنے سے ذرا بریک لے لے۔ اب کہنے والے کہیں گے کہ بریک کو توقف لکھنا چاہیے تھا۔ 😁
 
صابرہ امین

لائبریرین
اچھا!

دراصل سب کا اپنا اپنا ذوق ہوتا ہے۔ کسی زمانے میں سنجیدہ گفتگو والے اراکین، گپ شپ کے دھاگوں میں کم ہی نظر آیا کرتے تھے۔ لیکن آج کل گفتگو میں ہنسی مذاق کا تناسب کافی بڑھ گیا ہے (جس میں ہم سب ہی کسی نہ کسی طرح شامل ہو گئے ہیں)۔ اگر آپ محفل کی 2006 سے 2010 تک کے دھاگے دیکھیں گی تو بہت سنجیدہ گفتگو بہت متانت سے ہوتی رہی ہے۔ اس دور میں ہلکی پھلکی گفتگو اور سنجیدہ گفتگو الگ الگ دھاگوں میں نظر آتی تھی۔ اور ایسا نہ تھا کہ اچانک کسی سنجیدہ گفتگو میں غیر موضوعاتی گپ شپ اچانک سے در آئے اور اصل بات وہیں کی وہیں رہ جائے۔

تاہم جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ ایک ٹرینڈ ہے جو از خود قائم ہو گیا ہے۔ اب اس کے پیچھے ٹی وی شوز کی جُگتیں ہیں، یا میم کلچر ہے، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
کچھ کچھ اندازہ ہے۔ اردو محفل اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول فیس بک میں وہی فرق ہے جو اینڈرائیڈ اور آئی فون میں ہے۔ یعنی کلاس کا!
یہ بات لائٹر موڈ میں کہی گئی ہے۔ للہ کوئی سیریس مت ہو جائیے گا! 🙏
 
صابرہ امین

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ آپ نے ہمارے "شوہریات" والے جواب کو کچھ زیادہ ہی سنجیدگی سے لیا ہے۔ :) :)
بالکل یہ بھی کوئی بھولنے والی بات ہے!! :D
اور معاف کرنے والی تو ہرگز نہیں۔
بھئی آپ جیسے ہی اکا دکا لوگ ہیں جن سے کچھ مذاق کر سکتے ہیں۔ سلامت رہیں، بھیا!
 
اچھا!

دراصل سب کا اپنا اپنا ذوق ہوتا ہے۔ کسی زمانے میں سنجیدہ گفتگو والے اراکین، گپ شپ کے دھاگوں میں کم ہی نظر آیا کرتے تھے۔ لیکن آج کل گفتگو میں ہنسی مذاق کا تناسب کافی بڑھ گیا ہے (جس میں ہم سب ہی کسی نہ کسی طرح شامل ہو گئے ہیں)۔ اگر آپ محفل کی 2006 سے 2010 تک کے دھاگے دیکھیں گی تو بہت سنجیدہ گفتگو بہت متانت سے ہوتی رہی ہے۔ اس دور میں ہلکی پھلکی گفتگو اور سنجیدہ گفتگو الگ الگ دھاگوں میں نظر آتی تھی۔ اور ایسا نہ تھا کہ اچانک کسی سنجیدہ گفتگو میں غیر موضوعاتی گپ شپ اچانک سے در آئے اور اصل بات وہیں کی وہیں رہ جائے۔

تاہم جیسا کہ میں نے کہا کہ یہ ایک ٹرینڈ ہے جو از خود قائم ہو گیا ہے۔ اب اس کے پیچھے ٹی وی شوز کی جُگتیں ہیں، یا میم کلچر ہے، کچھ کہا نہیں جا سکتا۔
اس نئےٹرینڈ کے پیچھے تو پژمردگی ہی تھی لیکن واقعی مجھے وہ وقت یاد ہے کہ آف ٹاپک گفتگو تو کیا کرنی، کسی مسلسل تحریر پہ تبصرہ جات کے لیے بھی الگ لڑی کھل جاتی تھی۔ذرا سا کسی لڑی میں کچھ اوپر نیچے ہوتا تھا تو انتظامیہ کو فورا رپورٹ کر دی جاتی تھی کہ ان تبصرہ جات کو الگ لڑی میں منتقل کیا جائے۔ لیکن اب ہم اتنے مولا دیوے اور بندہ لیوے کے مصداق اس لیے ہوئے ہوئے ہیں بھئی کہ ہماری رپورٹس کو بھی کوئی سیرئیس نہیں لے رہا تے فیر لگے رہو منا بھائی!
 
صابرہ امین

لائبریرین
جو فورمز آپ کو اچھے لگیں اُن کے روابط دے دیجے گا۔ اپنے ذوق کی چھلنی سے گزار کر دیکھ لیں گے۔ :)
ہم احقر کیا اور ہمارے ذوق کیا!! ہم نہیں چاہتے آپ کو مایوسی ہو۔۔ زندگی میں کووڈ ہی کے باعث سوشل میڈیا سے شناسائی ہوئی۔ واٹس ایپ کے باعث تو سب کچھ ہی بدل گیا۔ اب تو فیس بک پر بھی تین سال سے کچھ پوسٹ نہیں کیا۔
 
سو آج ایک سوال اراکینِ اردو محفل سے، اور وہ یہ کہ کیا ایسے معاملات ہیں جو محفل میں نہ ہوتے تو یہ محفل اور بھی بہتر ہوتی اور جو درمیانی عرصے میں محفل ایک دم سونی ہو گئی تھی، نہ ہوتی۔
کیونکہ یہ ایک تکلیف دہ موضوع ہے تو اس پر بات کرنے کا من نہیں تھا۔ لیکن چند سال قبل ایک مراسلے نے میری توجہ حاصل کی تھی اور ابھی تک ذہن میں یہ قیام کیے ہوئے ہے۔
محفل کی سست روی کا سہرا بھی انتظامیہ کے سر جاتا ہے . جو اراکین ذرا سی بھی "تیزی " دکھاتے ہیں ان کو معطل کر دیا جاتا ہے . جس لڑی کو پھلتا پھولتا دیکھتے ہیں اس پر تالے ڈال دیتے ہیں .امن و امان کے چکر میں محفل پر کرفیو کا سا سماں پیدا کر کے خود لمبی تان کے سوتے ہیں :):):)
 
جاسمن

لائبریرین
مجھے فیس بک اس لیے سمجھ نہیں آتی کہ یہ کمرشل مقاصد رکھتی ہے اور ہمیں وہ دکھاتی ہے جو وہ دکھانا چاہتی ہے۔ اور وہ بہت کم دکھاتی ہے جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

فیس بک کا حال اس کپڑے کے تاجر کا سا ہے کہ جس سے اگر کبھی آپ غلطی سے بھی کسی کپڑے کی بابت پوچھ لیں تو وہ آپ کو اُسی کپڑے کے تھان کے تھان کھول کر دکھاتا رہے گا۔ :) :)
شاہ عالمی مارکیٹ ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
اگر آپ کی سرچنگ تکنیکس اچھی ہیں تو بہت ت ت کچھ اچھا مل جاتا ہے۔ اوور آل ، سوشل میڈیا سے بہتر اپنے دوست، رشتہ دار اور احباب ہوتے ہیں کیونکہ آپ ان کو جانتے ہیں۔
ہاں سیکھنے سکھانے کی لیے یہ فورمز ٹھیک ہیں کہ یہ سب آپ کے اپنے نہیں سکھا سکتے۔
فیس بک پہ دوبارہ سے کچھ سرگرم ہوئی تو چند اچھے گروپس بھی مل گئے۔ اگر ہم صرف ان تک محدود رہیں تو زیادہ بہتر ہو۔ لیکن توجہ کو منتشر کرنے کے لیے اتنا اتنا کچھ ہے کہ آپ کو چند گروپس تک محدود ہونے کے لیے بہت مضبوط ہونا پڑے گا۔
 
اردو محفل کے نام

ہرروزمیری آنکھ سے، تمھارے لیے
ایک آنسوگرجاتا ہے۔
ہونٹوں سےایک دعا اترجاتی ہے۔
دل میں ایک دھاگہ ٹوٹ جاتا ہے۔
اور ایک دن گزر جاتا ہے۔
غم ناک۔۔۔۔۔باقی نقصان تو ارریورسیبل ہیں لیکن دھاگے تو یہاں جتنے مرضی کھول لیں سید عاطف علی صاحب کے مطابق "اصلی پری" کے!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
غم ناک۔۔۔۔۔باقی نقصان تو ارریورسیبل ہیں لیکن دھاگے تو یہاں جتنے مرضی کھول لیں سید عاطف علی صاحب کے مطابق "اصلی پری" کے!!!
شاید دل میں جو دھاگا ٹوٹتا ہو وہ نقلی پری کا ہو۔ :)
توبہ توبہ مذاق اڑانا اچھی بات نہیں اور وہ بھی جذبات کا !!!!! نہیں بالکل نہیں ۔۔۔ ۔ اصلی پری کے ٹانکے بھی نہیں سی سکتے جذبات کو تو ۔
 
شاید دل میں جو دھاگا ٹوٹتا ہو وہ نقلی پری کا ہو۔ :)
توبہ توبہ مذاق اڑانا اچھی بات نہیں اور وہ بھی جذبات کا !!!!! نہیں بالکل نہیں ۔۔۔ ۔ اصلی پری کے ٹانکے بھی نہیں سی سکتے جذبات کو تو ۔

ہاتھ اُلجھے ہوئے ریشم میں پھنسا بیٹھے ہیں
اب بتا کون سے دھاگے کو جدا کس سے کریں

زلف سے چشم و لب و رخ سے کہ تیرے غم سے
بات یہ ہے کہ دل و جاں کو رہا کس سے کریں
 
Top