صابرہ امین
لائبریرین
یہاں محفل کو تالا لگنے کی وجوہات بتائی تھیں۔میں تو کالج کے دنوں کے بعد سے فیس بک پر نہیں ہوں اور ایسے لگتا تھا کہ یہ خواہ مخواہ ہی ہے اور رشتے داروں کی تاکا جھانکی کے لیے خاص ہے۔ 🤣 تقریبا تبھی سے میں محفل پر ہوں اور یہاں پتہ نہیں کیوں ہمیشہ ایسے محسوس ہوا کہ لوگ زیادہ جینوئین ہیں ان کی نسبت جو فیس بک پر یونہی مل جائیں۔ بہت اچھا لگا کہ آپ کا اتنا لانگ ٹرم اور اتنا اچھا تجربہ رہا فیس بک پہ۔ اوپنڈ مائی آئیز رئیلی! بس پھر ہر جگہ ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، بس طبیعت کے لحاظ سے غالبا رجحان کی بات ہوتی ہے کہ کس طرح کے پلیٹ فارم یا لوگ پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
فیس بک کے اس فورم پر لکھنا لکھانا تو محفل آنے کے بعد ختم ہو گیا اس لئے نہیں کہ وہ برا فورم ہے بلکہ اس لئے لہ یہاں ہمیں شاعری کے اچھے اساتذہ مل گئے۔ البتہ اس فیس بک پر ہماری کئی رائٹر سہیلیاں ، رشتہ دار (ماموں جان وغیرہ)اورکولیگز، سیما آپا، استاد محترم بھی ہیں مگر ُاپنی سہیلیوں سے فون پر بات کرنا ٹھیک لگتا ہے۔ فیس بک پر کئی انگریزی فورمز بہت کمال کے ہیں۔ مگر ظاہر ہے سب کا ذوق الگ الگ ہوتا ہے۔
آخری تدوین: