الوداعی تقریب اردو محفل۔ ایک سوال محفلین سے

صابرہ امین

لائبریرین
میں تو کالج کے دنوں کے بعد سے فیس بک پر نہیں ہوں اور ایسے لگتا تھا کہ یہ خواہ مخواہ ہی ہے اور رشتے داروں کی تاکا جھانکی کے لیے خاص ہے۔ 🤣 تقریبا تبھی سے میں محفل پر ہوں اور یہاں پتہ نہیں کیوں ہمیشہ ایسے محسوس ہوا کہ لوگ زیادہ جینوئین ہیں ان کی نسبت جو فیس بک پر یونہی مل جائیں۔ بہت اچھا لگا کہ آپ کا اتنا لانگ ٹرم اور اتنا اچھا تجربہ رہا فیس بک پہ۔ اوپنڈ مائی آئیز رئیلی! بس پھر ہر جگہ ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، بس طبیعت کے لحاظ سے غالبا رجحان کی بات ہوتی ہے کہ کس طرح کے پلیٹ فارم یا لوگ پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
یہاں محفل کو تالا لگنے کی وجوہات بتائی تھیں۔
فیس بک کے اس فورم پر لکھنا لکھانا تو محفل آنے کے بعد ختم ہو گیا اس لئے نہیں کہ وہ برا فورم ہے بلکہ اس لئے لہ یہاں ہمیں شاعری کے اچھے اساتذہ مل گئے۔ البتہ اس فیس بک پر ہماری کئی رائٹر سہیلیاں ، رشتہ دار (ماموں جان وغیرہ)اورکولیگز، سیما آپا، استاد محترم بھی ہیں مگر ُاپنی سہیلیوں سے فون پر بات کرنا ٹھیک لگتا ہے۔ فیس بک پر کئی انگریزی فورمز بہت کمال کے ہیں۔ مگر ظاہر ہے سب کا ذوق الگ الگ ہوتا ہے۔
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
مجھے فیس بک اس لیے سمجھ نہیں آتی کہ یہ کمرشل مقاصد رکھتی ہے اور ہمیں وہ دکھاتی ہے جو وہ دکھانا چاہتی ہے۔ اور وہ بہت کم دکھاتی ہے جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

فیس بک کا حال اس کپڑے کے تاجر کا سا ہے کہ جس سے اگر کبھی آپ غلطی سے بھی کسی کپڑے کی بابت پوچھ لیں تو وہ آپ کو اُسی کپڑے کے تھان کے تھان کھول کر دکھاتا رہے گا۔ :) :)
اگر آپ کی سرچنگ تکنیکس اچھی ہیں تو بہت ت ت کچھ اچھا مل جاتا ہے۔ اوور آل ، سوشل میڈیا سے بہتر اپنے دوست، رشتہ دار اور احباب ہوتے ہیں کیونکہ آپ ان کو جانتے ہیں۔
ہاں سیکھنے سکھانے کی لیے یہ فورمز ٹھیک ہیں کہ یہ سب آپ کے اپنے نہیں سکھا سکتے۔
 
آخری تدوین:
:nailbiting:روئے سخن تہاڈی جانب ای سی !
تسی داڑھی تے تنکے آلی مثال دی عملی تفسیر بن بیٹھے، او وی بھری محفل وچ!
:eyerolling: :worried::nailbiting:
غریب غرباء اپنے ذہین، امیر کبیر اور سرکاری و سیاسی نمایاں شتے داروں کا ذکر بات بات پر کرتے رہتے ہیں۔ تاکہ اپنے ہی جیسوں پر رعب وغیرہ رہے۔ سمجھا کریں نا۔

رشتے دار تے محفل تے ای آگئے، ہن اسیں فیس بک توں کی لَینا!
ایہہ ڈیڈھ اٹ دی مسیت اے۔ گلاں باتاں، طعنے مینے تے پھڈے شڈے اوتھے ای سہاندے میں۔
 
غریب غرباء اپنے ذہین، امیر کبیر اور سرکاری و سیاسی نمایاں شتے داروں کا ذکر بات بات پر کرتے رہتے ہیں۔ تاکہ اپنے ہی جیسوں پر رعب وغیرہ رہے۔ سمجھا کریں نا۔
اسیں تہانوں مؤخر الذکر سمجھ گئے حضور!
ایہہ ڈیڈھ اٹ دی مسیت اے۔ گلاں باتاں، طعنے مینے تے پھڈے شڈے اوتھے ای سہاندے میں۔
دل تے کر ریا اے کہ ستاریاں دیاں جوڑیاں رلان دی بجائے اک لڑی ہن سانجھی نانی دا کنبہ اکٹھا کرن لئی وی کھول ای لواں۔ پتہ نہیں ہور کنے نکل آنے تے مسجد دیاں ایٹاں ڈیڑھ توں ڈھائی ،سو اتین یا فیر پتہ نہیں کتھے تیکر پہنچ جانیاں ایں!
لیکن فیر او ہی مصرعےذہن وچ آ کے پسوڑی پا جاندے نیں:
میں ذات پات، میں اونچ نیچ اور میں فرقوں میں بٹا ہوا
جو سچائی کو دھندلا دے، دل ایسی گرد سے اٹا ہوا

ایس توں آپاں دووَیں رشتے دار ای بہتیرے! ہلا؟ ہلا!
 
اسیں تہانوں مؤخر الذکر سمجھ گئے حضور!
:bulgy-eyes::bulgy-eyes::bulgy-eyes:

دل تے کر ریا اے کہ ستاریاں دیاں جوڑیاں رلان دی بجائے اک لڑی ہن سانجھی نانی دا کنبہ اکٹھا کرن لئی وی کھول ای لواں۔ پتہ نہیں ہور کنے نکل آنے تے مسجد دیاں ایٹاں ڈیڑھ توں ڈھائی ،سو اتین یا فیر پتہ نہیں کتھے تیکر پہنچ جانیاں ایں!
ایڈے لمے چوڑے حساب نہیں کری دے۔


ایس توں آپاں دووَیں رشتے دار ای بہتیرے! ہلا؟ ہلا!
:noxxx::clap:
 

زیک

ایکاروس
اردو محفل ہم سب کے لیے انٹرنیٹ پر محبوب ترین پلیٹ فارم ہے اور کم و بیش سب اراکین اس کی خوبیوں کے معترف ہیں۔
تاہم بہتری کی گنجائش تو بہرکیف سب جگہ نکل ہی آتی ہے۔

سو آج ایک سوال اراکینِ اردو محفل سے، اور وہ یہ کہ کیا ایسے معاملات ہیں جو محفل میں نہ ہوتے تو یہ محفل اور بھی بہتر ہوتی اور جو درمیانی عرصے میں محفل ایک دم سونی ہو گئی تھی، نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ یہ مکالمہ اراکین کی رائے سے متعلق ہے اور یہاں ہم انتظامیہ سے کسی قسم کی کوئی شکایت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اب، آپ کی باری: :)
محفل کا سب سے بڑا مسئلہ ہمیشہ سے کمیونٹی سائز رہا
 

صابرہ امین

لائبریرین
لیکن آپ کی بات درست ہے محفل کو فیس بک سے اور فیس بک کو محفل سے کمپئر نہیں کیا جا سکتا۔
ہم نے یہ تو نہیں کہا۔ محفل پر بھی ایسی سرگرمیاں ہوتیں تو یقینا یہ نوبت نہ آتی۔ُنئے لوگ آتےاور کارواں بڑھتا۔ آپ خود ان گپ شپ کی طویل لڑیوں سے بے زار رہتے ہیں۔ یہ مطلب تھا۔
 

زیک

ایکاروس
یعنی؟ اس سے زیادہ بڑی کمیونٹی کی ایکسپیکٹیشنز تھیں اسے شروع کرتے وقت؟
شروع کرتے وقت تو فورمز کا کچھ صحیح اندازہ ہی نہ تھا۔ محفل پر فعال ارکان کی تعداد کبھی بہت زیادہ نہیں رہی۔ اگر آپ اس کا موازنہ پرانے رومن اردو فورمز سے کریں یا فیسبک گروپس سے تو احساس ہو گا کہ محفلین کی یہ تعداد کتنی کم ہے۔ اس کی وجہ سے کچھ ارکان کے آنے جانے سے یا سوشل میڈیا کے حاوی ہونے سے محفل پر ایکٹویٹی کا مسئلہ رہا۔ اسی طرح بھانت بھانت کے موضوعات پر بھی اس طرح دلچسپی نہیں بنی جیسی کسی بڑی کمیونٹی میں ممکن تھا
 

یاز

محفلین
محفل کا سب سے بڑا مسئلہ ہمیشہ سے کمیونٹی سائز رہا
کیا ایسا کہنا درست ہو گا کہ محفل (اور اس جیسے چند دیگر فورمز) کی کمیونٹی کا درجہ یا ساخت اوپن پلیٹ فارم کی بجائے ایک brotherhood نما زیادہ رہا۔ اور ایسی کمیونٹیز میں ویسی گروتھ ممکن ہی نہیں۔
 
آخری تدوین:

زیک

ایکاروس
کیا ایسا کہنا درست ہو گا کہ محفل (اور اس جیسے چند دیگر فورمز) کی کمیونٹی کا درجہ یا ساخت پلیٹ فارم کی بجائے ایک brotherhood نما زیادہ رہا۔ اور ایسی کمیونٹیز میں ویسی گروتھ ممکن ہی نہیں۔
یہ بات بھی صحیح معلوم پڑتی ہے لیکن اس میں انڈے اور مرغی کا تعین کرنا ہو گا
 

سیما علی

لائبریرین
میں تو کالج کے دنوں کے بعد سے فیس بک پر نہیں ہوں اور ایسے لگتا تھا کہ یہ خواہ مخواہ ہی ہے اور رشتے داروں کی تاکا جھانکی کے لیے خاص
صحیح کہا آپ نے سب سے رشتے داروں کی تاکا جھانکی ۔لیکن ہمارا ایک فیس بک گروپ تھا
لافٹرز اینڈ اسمائیل دو تین سال بہت اچھا چلادونوں بیٹیاں بھی اس گروپ میں وہ ایک سایئکولوجسٹ ہیں سرگودھا کے انکا تھا انتہائی نفیس لوگ تھے پھر بدتمیزی کا شکار ہوا تو بند ہوا
بیٹے کو سوشل میڈیا سے بالکل رغبت نہیں صرف
LinkedIn
انکی مجبوری ہےاور کسی فورم پہ وہ نہیں بالکل پسند نہیں کرتے کہ سوشل میڈیا پر کچھ شئیر کیا جائے۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
محفلین کو یہ اندازہ بھی نہیں کہ انہیں کیا کچھ فری فنڈ میں مل رہا ہے ان میں سے کیئوں نے بھی اس کی خاطر خواہ قدر نہ کی ۔
سب سے زیادہ گہرے رنج کی بات یہی ہے۔کہ ہم نے
اس فری فنڈ کی مراعات کو بھی پاکستانی مزاج
کی طرح
taken for granted
لیا
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
واضح رہے کہ یہ مکالمہ اراکین کی رائے سے متعلق ہے اور یہاں ہم انتظامیہ سے کسی قسم کی کوئی شکایت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اب، آپ کی باری ہے
چلو فیض دل جلائیں کریں پھر سے عرضِ جاناں
وہ سخن جو لب تک آئے پہ سوال تک نہ پہنچے
 

سیما علی

لائبریرین
اس کے علاوہ لوگ اپنی مثبت رائے ترنت دیتے ہیں۔ یہاں لوگ پڑھتے تو سب ہیں مگر مجال ہے کوئی رائے دیں۔۔ اس قدر ڈر ڈر کر اردو کی کیا خدمت ہو سکتی ہے
ڈر ڈر کے ہی کریں خدمت کریں دم سادھے نہ بیٹھ رہیں🤓
 
Top