الوداعی تقریب اردو محفل۔ ایک سوال محفلین سے

محمداحمد

لائبریرین
اردو محفل ہم سب کے لیے انٹرنیٹ پر محبوب ترین پلیٹ فارم ہے اور کم و بیش سب اراکین اس کی خوبیوں کے معترف ہیں۔
تاہم بہتری کی گنجائش تو بہرکیف سب جگہ نکل ہی آتی ہے۔

سو آج ایک سوال اراکینِ اردو محفل سے، اور وہ یہ کہ کیا ایسے معاملات ہیں جو محفل میں نہ ہوتے تو یہ محفل اور بھی بہتر ہوتی اور جو درمیانی عرصے میں محفل ایک دم سونی ہو گئی تھی، نہ ہوتی۔

واضح رہے کہ یہ مکالمہ اراکین کی رائے سے متعلق ہے اور یہاں ہم انتظامیہ سے کسی قسم کی کوئی شکایت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

اب، آپ کی باری: :)
 
یاز

محفلین
ہمارے ذاتی خیال سے کچھ بھی ایسا نہ تھا، جو کیا جاتا تو محفل پہ اسی طرح رونق لگی رہتی جو کہ لگ بھگ ڈیڑھ دہائی قبل تھی۔
سوشل میڈیا میں عالمگیر تبدیلیوں کے باعث یہ وقت تو آنا ہی تھا۔ بڑے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اتنے عرصے میں معدوم ہوتے دیکھے ہیں، یہ تو پھر بھی ایک محدود آڈیئنس والا پلیٹ فارم تھا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
فیس بک کے جس فورم سے ہم نے ابتدا کی، اس وقت اس پر تقریبا دس ہزار لوگ تھے۔ آج تقریبا تیس ہزار ہیں۔ کئی سیگمنٹس مستقل چل رہے ہیں۔ اردہ اور انگریزی شاعری، اردو اور انگریزی نثر اور مزاح، اردو اور انگریزی سفرُنامے، آئی سنگ، آرٹ کے نمونے، خطاطی، فوٹوگرافی کے مقابلے اور روزمرہ کی گفتگو۔۔ کئی سیگمنٹ ہیڈز آئے اور چلے گئے مگر اس سے کچھ فرق نہ پڑا۔ جب کسی جگہ محض بات چیت ہی ہو، تو آپ لکھ لکھ کر کتنی بات کریں گے؟
اس کے علاوہ لوگ اپنی مثبت رائے ترنت دیتے ہیں۔ یہاں لوگ پڑھتے تو سب ہیں مگر مجال ہے کوئی رائے دیں۔۔ اس قدر ڈر ڈر کر اردو کی کیا خدمت ہو سکتی ہے؟
اس پر اساتذہ کرام اگر روشنی ڈالیں تو بہتر ہو گا۔
آپ کی باتوں میں آ کر لکھ تو دیا ہے اب اللہ خیر کرے۔۔😔
 
میں تو کالج کے دنوں کے بعد سے فیس بک پر نہیں ہوں اور ایسے لگتا تھا کہ یہ خواہ مخواہ ہی ہے اور رشتے داروں کی تاکا جھانکی کے لیے خاص ہے۔ 🤣 تقریبا تبھی سے میں محفل پر ہوں اور یہاں پتہ نہیں کیوں ہمیشہ ایسے محسوس ہوا کہ لوگ زیادہ جینوئین ہیں ان کی نسبت جو فیس بک پر یونہی مل جائیں۔ بہت اچھا لگا کہ آپ کا اتنا لانگ ٹرم اور اتنا اچھا تجربہ رہا فیس بک پہ۔ اوپنڈ مائی آئیز رئیلی! بس پھر ہر جگہ ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، بس طبیعت کے لحاظ سے غالبا رجحان کی بات ہوتی ہے کہ کس طرح کے پلیٹ فارم یا لوگ پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
 
محمداحمد

لائبریرین
لگتا ہے کہ آہستہ آہستہ آپ بھول رہے ہیں کہ سب نے محفل کو ایک اچھے، پر امن اور خوشگوار انداز میں الوداع کہنے کا عزم کیا تھا ۔ :)
عاطف بھائی!

یہ بات تو اپنی جگہ طے شدہ ہے۔ ہمارا سوال تو محض یہ جاننے کی سعی ہے کہ اگر کچھ کسی رکن کے ذہن میں ہے تو وہ جان سکیں ۔

باقی سب امور تو متفقہ طور پر زیرِ بحث آ چکے ہیں۔
 
محمداحمد

لائبریرین
چیرٹی بگنز ایٹ ہوم نئیں؟
یہ بڑی دلچسپ بات ہے۔ :)

ویسے میں اگر اپنی بات کروں تو ایک عرصہ محفل پر سرگرمی کم ہوتی دیکھ کر خود بھی کم سرگرم ہو گیا تھا (یہ بھی دیکھا جائے تو ایک فطری عمل ہی تھا)۔ یا یہ کہ مصروفیات میں سے جو وقت محفل کے لیے نکالنا چاہیے تھا، نہیں نکال سکا۔

خیال یہی ہے کہ جو کچھ ہم سب نے مل کر محفل بند ہونے کا اعلان سن کر کیا۔ وہ ہم اس سے پہلے بھی کر سکتے تھے۔ لیکن اس کے لیے جو تحریک درکار تھی، وہ کہاں سے لاتے؟ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
ہمارے ذاتی خیال سے کچھ بھی ایسا نہ تھا، جو کیا جاتا تو محفل پہ اسی طرح رونق لگی رہتی جو کہ لگ بھگ ڈیڑھ دہائی قبل تھی۔
سوشل میڈیا میں عالمگیر تبدیلیوں کے باعث یہ وقت تو آنا ہی تھا۔ بڑے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اتنے عرصے میں معدوم ہوتے دیکھے ہیں، یہ تو پھر بھی ایک محدود آڈیئنس والا پلیٹ فارم تھا۔
جی۔

اس بات سے اتفاق کیے بنا چارہ نہیں ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
فیس بک کے جس فورم سے ہم نے ابتدا کی، اس وقت اس پر تقریبا دس ہزار لوگ تھے۔ آج تقریبا تیس ہزار ہیں۔ کئی سیگمنٹس مستقل چل رہے ہیں۔ اردہ اور انگریزی شاعری، اردو اور انگریزی نثر اور مزاح، اردو اور انگریزی سفرُنامے، آئی سنگ، آرٹ کے نمونے، خطاطی، فوٹوگرافی کے مقابلے اور روزمرہ کی گفتگو۔۔ کئی سیگمنٹ ہیڈز آئے اور چلے گئے مگر اس سے کچھ فرق نہ پڑا۔ جب کسی جگہ محض بات چیت ہی ہو، تو آپ لکھ لکھ کر کتنی بات کریں گے؟
اس کے علاوہ لوگ اپنی مثبت رائے ترنت دیتے ہیں۔ یہاں لوگ پڑھتے تو سب ہیں مگر مجال ہے کوئی رائے دیں۔۔ اس قدر ڈر ڈر کر اردو کی کیا خدمت ہو سکتی ہے؟
اس پر اساتذہ کرام اگر روشنی ڈالیں تو بہتر ہو گا۔
آپ کی باتوں میں آ کر لکھ تو دیا ہے اب اللہ خیر کرے۔۔😔
تفصیلی جواب کا شکریہ!

ویسے تو آج کل بھی لکھ لکھ کر ہیں باتیں ہو رہی ہیں۔ لیکن آپ کی بات درست ہے محفل کو فیس بک سے اور فیس بک کو محفل سے کمپئر نہیں کیا جا سکتا۔
 
یاز

محفلین
خیال یہی ہے کہ جو کچھ ہم سب نے مل کر محفل بند ہونے کا اعلان سن کر کیا۔ وہ ہم اس سے پہلے بھی کر سکتے تھے۔ لیکن اس کے لیے جو تحریک درکار تھی، وہ کہاں سے لاتے؟ :)
بظاہر بات درست لگتی ہے، لیکن جو دھما چوکڑی گزشتہ ڈیڑھ دو ماہ میں مچائی گئی، وہ طویل عرصے کے لئے sustainable نہیں ہو سکتی تھی۔ ابھی سے دیکھ لیں، سستی کے آثار نمایاں ہیں۔
ہاں یہ بات ضرور ہے کہ پہلے محفل کو فار گرانٹڈ لے کر بالکل ہی چپ بیٹھنے کی بجائے بہت سے اراکین اب روزانہ (یا نسبتاً زیادہ فریکوینٹ) حاضری لگوانے ضرور آیا کریں۔ یہ بھی ہو جائے تو ایک اہم اچیومنٹ ہو گی۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میں تو کالج کے دنوں کے بعد سے فیس بک پر نہیں ہوں اور ایسے لگتا تھا کہ یہ خواہ مخواہ ہی ہے اور رشتے داروں کی تاکا جھانکی کے لیے خاص ہے۔ 🤣 تقریبا تبھی سے میں محفل پر ہوں اور یہاں پتہ نہیں کیوں ہمیشہ ایسے محسوس ہوا کہ لوگ زیادہ جینوئین ہیں ان کی نسبت جو فیس بک پر یونہی مل جائیں۔ بہت اچھا لگا کہ آپ کا اتنا لانگ ٹرم اور اتنا اچھا تجربہ رہا فیس بک پہ۔ اوپنڈ مائی آئیز رئیلی! بس پھر ہر جگہ ہر طرح کے لوگ ہوتے ہیں، بس طبیعت کے لحاظ سے غالبا رجحان کی بات ہوتی ہے کہ کس طرح کے پلیٹ فارم یا لوگ پسند ہیں اور کس طرح کے نہیں؟
مجھے فیس بک اس لیے سمجھ نہیں آتی کہ یہ کمرشل مقاصد رکھتی ہے اور ہمیں وہ دکھاتی ہے جو وہ دکھانا چاہتی ہے۔ اور وہ بہت کم دکھاتی ہے جو ہم دیکھنا چاہتے ہیں۔

فیس بک کا حال اس کپڑے کے تاجر کا سا ہے کہ جس سے اگر کبھی آپ غلطی سے بھی کسی کپڑے کی بابت پوچھ لیں تو وہ آپ کو اُسی کپڑے کے تھان کے تھان کھول کر دکھاتا رہے گا۔ :) :)
 
میرا ناء نہیں لینا۔۔۔ہلا
روئے سخن تہاڈی جانب ای سی !
تسی داڑھی تے تنکے آلی مثال دی عملی تفسیر بن بیٹھے، او وی بھری محفل وچ!
اکھاں کھل گئیاں نیں تے فیر کب واپسی ہو رہی ہے۔
رشتے دار تے محفل تے ای آگئے، ہن اسیں فیس بک توں کی لَینا!
 
Top