ظہیر بھائی کی غزل کی تیزی اور ہم۔۔۔ (نیرنگ خیال)

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اب سمجھ آیا کہ یہ آئے دن نین بھیا کے لیپ ٹاپ کے نئے قصے آتے ہیں، یہ سب شعرا حضرات کی ”دعاؤں“ کی بدولت ہے۔
تابش بھائی ، یہ ذوالقرنین نثر نگار نہیں نشر (ن+شر) نگار ہیں ۔بلکہ اشعار کی تشریح کے ضمن میں تو انہیں حشرنشر نگار کہنا چاہئے ۔ اب شاعروں کی دعائیں تو انہیں ملیں گی ہی ۔ :D
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرے بیٹے نے اپنا دودھ کا گلاس لیپ ٹاپ کو پلا دیا۔ جو لوگ کہتے ہیں دودھ پینے سے کسی کی موت واقع نہیں ہوتی۔ اپنے اپنے لیپ ٹاپ کو ایک ایک گلاس دودھ پلا کر دیکھیں۔
بڑے بڑے شاعر جس کام کا سوچتے ہی رہ گئے وہ ایک ننھے سے بچےنے بے خوف کردکھایا ۔ آفرین ، صد آفرین تجھ پر اے ننھے مجاہد!
واہ وا ! شاباش ! لڑکے واہ وا !
تو جواں مردوں سے بازی لے گیا
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میرے بیٹے نے اپنا دودھ کا گلاس لیپ ٹاپ کو پلا دیا۔ جو لوگ کہتے ہیں دودھ پینے سے کسی کی موت واقع نہیں ہوتی۔ اپنے اپنے لیپ ٹاپ کو ایک ایک گلاس دودھ پلا کر دیکھیں۔
ویسے کسی کی وفات پر خوشی کا اظہار نہیں کرنا چاہئے خواہ وہ ذوالقرنین کا لیپ ٹاپ ہی کیوں نہ ہو ۔ اس لئے پچھلے مراسلے کے ازالے کے طور پر میں نین بھائی کے نئے لیپ ٹاپ کے لئے لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ نیا لیپ ٹاپ دودھوں نہائے ، پُوتوں پھلے ۔
 
فاخر رضا

محفلین
اگر کسی شاعر کے ہتھے چڑھ جاتا تو وہ بھنگ، چرس، چائے، سگریٹ اور دیگر ''مشروبات'' بھی پلاتا. بلکہ نہلاتا
اس لیپ ٹاپ کو پاک کرنے کے لئے کئی شعراء تاک میں تھے مگر بیٹا جانی نمبر لے گیا
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اگر کسی شاعر کے ہتھے چڑھ جاتا تو وہ بھنگ، چرس، چائے، سگریٹ اور دیگر ''مشروبات'' بھی پلاتا. بلکہ نہلاتا
فاخر بھائی ، یہ آپ کس شاعر کی بات کررہے ہیں ؟ ڈریں نہیں اور کھل کے بات کریں ۔ شاعر کا نام بتائیں ۔
 
فاخر رضا

محفلین
فاخر بھائی ، یہ آپ کس شاعر کی بات کررہے ہیں ؟ ڈریں نہیں اور کھل کے بات کریں ۔ شاعر کا نام بتائیں ۔
آپ کی قدوسیت کے گن تو خواتین تو خواتین مفتی صاحب بھی گا رہے ہیں
کچھ اور بھی رقیب ہیں نین کے
نام تو وہ خود ہی بتائیں گے. ہم تو بس تکے لگا رہے ہیں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
بڑے بڑے شاعر جس کام کا سوچتے ہی رہ گئے وہ ایک ننھے سے بچےنے بے خوف کردکھایا ۔ آفرین ، صد آفرین تجھ پر اے ننھے مجاہد!
واہ وا ! شاباش ! لڑکے واہ وا !
تو جواں مردوں سے بازی لے گیا
سب سے زیادہ اداس بھی وہی ہے۔۔۔ کیوں کہ اب لیپ ٹاپ میسر نہیں ہے۔ روز ایک ہی بات ہے کہ نیا لائیں نیا لائیں۔۔۔ ;):p
یہی حال شاعروں کا ہوگا۔۔۔ :unsure:o_O:LOL:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ویسے کسی کی وفات پر خوشی کا اظہار نہیں کرنا چاہئے خواہ وہ ذوالقرنین کا لیپ ٹاپ ہی کیوں نہ ہو ۔ اس لئے پچھلے مراسلے کے ازالے کے طور پر میں نین بھائی کے نئے لیپ ٹاپ کے لئے لمبی زندگی کی دعا کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ نیا لیپ ٹاپ دودھوں نہائے ، پُوتوں پھلے ۔
:rollingonthefloor::devil:
ادہم ہے۔۔۔۔ ادہم۔۔۔۔
 
عاطف ملک

محفلین
ظہیر بھائی کی غزل پڑھی تو لگا کہ کچھ کچھ سمجھ آگئی ہے لیکن
دوستو! آج شام کو جب ظہیر بھائی کی یہ غزل پڑھی ہے۔ تو اس کے اشعار نے اپنے معانی مجھ پر کھولے ہیں
پھر آپ نے اشعار کے معانی ہم پر کھولے تو معلوم ہوا کہ ہم کہاں کے دانا تھے:LOL:
ایک بار پھر ہم شاعر کی درویشی کے قائل ہو گئے ہیں۔
اور ہم درویشوں کے ساتھ آپ کی محبت کے:p
 
محمداحمد

لائبریرین
ظہیر بھائی کی غزل پڑھی تو لگا کہ کچھ کچھ سمجھ آگئی ہے لیکن

پھر آپ نے اشعار کے معانی ہم پر کھولے تو معلوم ہوا کہ ہم کہاں کے دانا تھے:LOL:

اور ہم درویشوں کے ساتھ آپ کی محبت کے:p

اور ردِ عمل میں صرف یہی ہو سکتا ہے۔

"قہرِ درویش بر جانِ درویش"
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ظہیر بھائی کی غزل پڑھی تو لگا کہ کچھ کچھ سمجھ آگئی ہے لیکن

پھر آپ نے اشعار کے معانی ہم پر کھولے تو معلوم ہوا کہ ہم کہاں کے دانا تھے:LOL:

اور ہم درویشوں کے ساتھ آپ کی محبت کے:p
آپ کی درویش طبیعت لاہور ہی میں ہے؟ یا واپسی ہو چکی۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہجوِ ثقیل فی بحرِ طویل در مذمتِ مصنفِ تحریرِ بالا المعروف بہ نیرنگِ خیال پر کام شروع کردیا ہے ۔ درایں اثنا اگر کوئی صاحب اس کارِ خیر میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیں تو مصنف تحریرِ بالا کو حسبِ توفیق کچھ "القاباتِ عالیہ" سے نوازیں اور مرحومہ غزل کی روح کو ایصالِ ٹھنڈک کے لئے کچھ "نیک خواہشات" کا اظہار کریں ۔ قارئین کی آسانی کے لئے مثال کے طور پر ایک نمونہ ذیل کی سرگوشی میں دیا جارہا ہے۔ ۔
ذوالقرنین ، تمہارے کیبورڈ میں کیڑے پڑیں اور کمپیوٹر میں تین دن کے لئے پرتگالی زبان کا کوئی پیچیدہ سا وائرس آجائے۔
اب کون لکھیں گا تشریحیں۔۔۔۔ ہائے نین۔۔۔ تو ہی ناداں تھا چند تشریحوں پر قناعت کر گیا۔۔۔۔ ورنہ محفل میں شاعر و شاعرات اور بھی تھے
احمد بھائی ، میرا خیال ہے کہ وہ دیوار پر نعرے لکھنے والی مہم شروع کرنی ہی پڑے گی ۔ اب وقت آگیا ہے کہ غزل کے تحفظ کے لئے تمام شعرا اور سخن پرور قارئین سفیدی اور کوچیاں لے کر شہر میں نکل جائیں ۔
ظہیر بھائی ۔۔۔ آپ کی دعاؤں نے دیوار ہی اٹھا دی۔۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
اب کون لکھیں گا تشریحیں۔۔۔۔ ہائے نین۔۔۔ تو ہی ناداں تھا چند تشریحوں پر قناعت کر گیا۔۔۔۔ ورنہ محفل میں شاعر و شاعرات اور بھی تھے

ظہیر بھائی ۔۔۔ آپ کی دعاؤں نے دیوار ہی اٹھا دی۔۔۔
شامیانے اٹھا کے کہیں اور لے چلیں، محمداحمد فارم پُر کروا رہے ہیں اور سید عاطف علی بھی اپنا سامان سر پہ رکھے کب سے کھڑے ہیں۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اب کون لکھیں گا تشریحیں۔۔۔۔ ہائے نین۔۔۔ تو ہی ناداں تھا چند تشریحوں پر قناعت کر گیا۔۔۔۔ ورنہ محفل میں شاعر و شاعرات اور بھی تھے
پیوستہ رہ تو شر سے امیدِ اشعار رکھ
ظہیر بھائی ۔۔۔ آپ کی دعاؤں نے دیوار ہی اٹھا دی۔۔۔
دیورا اٹھائی نہیں ڈھائی گئی ہے ۔۔۔۔ اور ڈھانے والوں میں باسیانِ کوچۂ آلکساں کو بھی الزام دیا جارہا ہے کہ اتنی دیر سے سایۂ دیوار میں لیٹے ہوئے نہ صرف بغیر سائلنسر کے خراٹے لے رہے تھے بلکہ پڑوس میں کوچۂ ملنگاں کی نیند بھی اجیرن کر رکھی تھی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
Top