اردو محفل فورم: ماضی، حال اور مستقبل

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز محفلین، السلام علیکم،
اردو محفل فورم کے قیام کے بیس سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ان بیس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں ان مٹ نقش چھوڑے ہیں۔ ایک کمیونٹی کے اعتبار سے بھی محفل فورم کا کرداررشک رہا ہے۔ اس فورم پر ادبی اور تنیکی مواد کی اشاعت اس کا امتیاز ہے۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ہم نے اس امر کا کئی سال قبل اندازہ لگا لیا تھا کہ محفل فورم کے قیام کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اب اردو کی سپورٹ خاطر خواہ طور پر موجو د ہے۔ ویب اور ڈیسکٹاپ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کی سپورٹ موجود ہے۔ متعدد اردو اخبارات اپنی ویب سائٹ پر جو نستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں وہ اردو ویب کے پلیٹ فارم پر ہی تیار ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں اردو کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے۔ اب سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کی توجہ کا دورانیہ کافی کم ہو گیا ہے اور فورمز کا استعمال بھی اسی لیے زوال پذیر ہے۔ایسے میں ہر سال ویب ہوسٹنگ اور سوفٹویر لائسنسز پر آنے والے اخراجات کا اب مصرف نہیں رہا ہے۔ ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ اس پر موجود مواد کو محفوظ طریقے سے آرکائیو کر دیا جائے۔ اس کی تفصیلات فی الحال طے نہیں کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جیسے تفصیلات طے ہوتی جائیں گی، انہیں سامنے لایا جاتا رہے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ خبراردو کمیونٹی کے لیے مایوس کن ہوگی، لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ نئے پلیٹ فارم اردو ویب اور اردو محفل فورم کی جگہ لیں گے، اور اردو زبان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
والسلام
 
الف نظامی

لائبریرین
فروغ اردو کے تاریخی بیس سال!

اردو ویب کا انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل دنیا میں فروغ اردو کے لیے اہم کردار رہا ہے۔ جس کے لیے نبیل ،@زیک ، ابن سعید اور دیگر منتظمین و اراکین کی خدمات قابل قدر ہیں۔

آپ سب کا بہت بہت شکریہ۔
 
آخری تدوین:
عزیز محفلین، السلام علیکم،
اردو محفل فورم کے قیام کے بیس سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ان بیس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں ان مٹ نقش چھوڑے ہیں۔ ایک کمیونٹی کے اعتبار سے بھی محفل فورم کا کرداررشک رہا ہے۔ اس فورم پر ادبی اور تنیکی مواد کی اشاعت اس کا امتیاز ہے۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ہم نے اس امر کا کئی سال قبل اندازہ لگا لیا تھا کہ محفل فورم کے قیام کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اب اردو کی سپورٹ خاطر خواہ طور پر موجو د ہے۔ ویب اور ڈیسکٹاپ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کی سپورٹ موجود ہے۔ متعدد اردو اخبارات اپنی ویب سائٹ پر جو نستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں وہ اردو ویب کے پلیٹ فارم پر ہی تیار ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں اردو کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے۔ اب سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کی توجہ کا دورانیہ کافی کم ہو گیا ہے اور فورمز کا استعمال بھی اسی لیے زوال پذیر ہے۔ایسے میں ہر سال ویب ہوسٹنگ اور سوفٹویر لائسنسز پر آنے والے اخراجات کا اب مصرف نہیں رہا ہے۔ ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ اس پر موجود مواد کو محفوظ طریقے سے آرکائیو کر دیا جائے۔ اس کی تفصیلات فی الحال طے نہیں کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جیسے تفصیلات طے ہوتی جائیں گی، انہیں سامنے لایا جاتا رہے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ خبراردو کمیونٹی کے لیے مایوس کن ہوگی، لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ نئے پلیٹ فارم اردو ویب اور اردو محفل فورم کی جگہ لیں گے، اور اردو زبان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
والسلام
اردو ویب کے ساتھ رشتہ کافی پُرانا ہوگیا ہے ۔ دُکھ ہورہا ہے کہ یہ اب ہمارے ساتھ نہیں ہوگی ۔ پر آپ کی بات درست ہے کچھ پُرانی چیزیں جاتی ہیں اُس کی جگہ نئی چیزیں لے لیتی ہیں ۔ کچھ ہمارے اردو محفل کے دوست احباب بھی اِس دُنیا سے جاچکے ہیں اُن کی جگہ کوئی نہیں لے سکا آج تک ۔ کچھ چیزیں انمول ہوتی ہیں ۔ ہمیں تو یہ ہی لگتا ہے کہ اردو محفل بھی انمول ہے۔
 
عزیز محفلین، السلام علیکم،
اردو محفل فورم کے قیام کے بیس سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ان بیس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں ان مٹ نقش چھوڑے ہیں۔ ایک کمیونٹی کے اعتبار سے بھی محفل فورم کا کرداررشک رہا ہے۔ اس فورم پر ادبی اور تنیکی مواد کی اشاعت اس کا امتیاز ہے۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ہم نے اس امر کا کئی سال قبل اندازہ لگا لیا تھا کہ محفل فورم کے قیام کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اب اردو کی سپورٹ خاطر خواہ طور پر موجو د ہے۔ ویب اور ڈیسکٹاپ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کی سپورٹ موجود ہے۔ متعدد اردو اخبارات اپنی ویب سائٹ پر جو نستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں وہ اردو ویب کے پلیٹ فارم پر ہی تیار ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں اردو کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے۔ اب سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کی توجہ کا دورانیہ کافی کم ہو گیا ہے اور فورمز کا استعمال بھی اسی لیے زوال پذیر ہے۔ایسے میں ہر سال ویب ہوسٹنگ اور سوفٹویر لائسنسز پر آنے والے اخراجات کا اب مصرف نہیں رہا ہے۔ ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ اس پر موجود مواد کو محفوظ طریقے سے آرکائیو کر دیا جائے۔ اس کی تفصیلات فی الحال طے نہیں کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جیسے تفصیلات طے ہوتی جائیں گی، انہیں سامنے لایا جاتا رہے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ خبراردو کمیونٹی کے لیے مایوس کن ہوگی، لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ نئے پلیٹ فارم اردو ویب اور اردو محفل فورم کی جگہ لیں گے، اور اردو زبان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
والسلام

ڈیٹا کو محفوظ کرنے کا کیا فائدہ جب کوئی دیکھ ہی نہیں سکتا ۔ اگر اتنا ہی ڈیٹا قیمتی ہوتا تو بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آتی ۔آپ اِس پوری کمیونٹی کو ہی کسی نئی جگہ میں شفٹ کردیں جہاں آپ کو لگے کے یہ ویب سائٹ یا پروڈکٹ مصنوعی ذہانت کے ساتھ مقابلہ کرسکتا ہے۔
یا آپ کو چاھئیے کہ کم سے کم 20 لوگوں کی کمیٹی بنائیں جو اِس کو چلانے میں رغبت رکھتے ہوں ۔ وہ بیس لوگ جو اکثریت میں فیصلہ دیں اُس طرح سے اردو ویب کو ڈھال دیا جائے اور وہ بیس لوگوں کی اکثریت سے کسی کو بھی اِس ویب کا اختیار دے دیا جائے ووٹنگ کے ذریعے سے۔ اور اِس کو فنڈ کرنے کے لئے کچھ اشتہار سائیڈ پر لگادئیے جائیں تاکہ یہ ویب اپنا خرچہ تو نکال سکے ۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین

دیکھ توسکیں گے، تبصرہ نہ کر سکیں گے۔

تاہم، آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ
اس حُسن کے سچے موتی کو،ہم دیکھ سکیں پر چُھو نہ سکیں
جسے دیکھ سکیں پر چُھو نہ سکیں،وہ دولت کیا وہ خزانہ کیا!
 
شہزاد وحید

محفلین
عزیز محفلین، السلام علیکم،
اردو محفل فورم کے قیام کے بیس سال مکمل ہونے والے ہیں۔ ان بیس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے اردو کمپیوٹنگ کے میدان میں ان مٹ نقش چھوڑے ہیں۔ ایک کمیونٹی کے اعتبار سے بھی محفل فورم کا کرداررشک رہا ہے۔ اس فورم پر ادبی اور تنیکی مواد کی اشاعت اس کا امتیاز ہے۔ لیکن اب وقت آ گیا ہے اس کے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کیا جائے۔ ہم نے اس امر کا کئی سال قبل اندازہ لگا لیا تھا کہ محفل فورم کے قیام کا مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اب اردو کی سپورٹ خاطر خواہ طور پر موجو د ہے۔ ویب اور ڈیسکٹاپ پر اردو لکھنے اور پڑھنے کی سپورٹ موجود ہے۔ متعدد اردو اخبارات اپنی ویب سائٹ پر جو نستعلیق فونٹ استعمال کر رہے ہیں وہ اردو ویب کے پلیٹ فارم پر ہی تیار ہوئے ہیں۔ آج کے دور میں اردو کو نئے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آنے والا دور مصنوعی ذہانت کا ہے۔ اب سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کی توجہ کا دورانیہ کافی کم ہو گیا ہے اور فورمز کا استعمال بھی اسی لیے زوال پذیر ہے۔ایسے میں ہر سال ویب ہوسٹنگ اور سوفٹویر لائسنسز پر آنے والے اخراجات کا اب مصرف نہیں رہا ہے۔ ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ اس پر موجود مواد کو محفوظ طریقے سے آرکائیو کر دیا جائے۔ اس کی تفصیلات فی الحال طے نہیں کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جیسے تفصیلات طے ہوتی جائیں گی، انہیں سامنے لایا جاتا رہے گا۔

ہم جانتے ہیں کہ یہ خبراردو کمیونٹی کے لیے مایوس کن ہوگی، لیکن امید کی جا سکتی ہے کہ نئے پلیٹ فارم اردو ویب اور اردو محفل فورم کی جگہ لیں گے، اور اردو زبان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔
والسلام
چینج از ان اویٹ ایبل۔ بدلاؤ سے دنیا کی کون سی چیز بچ سکی ہے۔ مجھے بھی اردو محفل کو دیکھتے دیکھتے اٹھارہ سال ہوگئے۔ بے شمار معروف اردو فارمز جیسے ہلہ گلہ، اردو پیجز، ون اردو پہلے ہی بند ہو چکے۔ بہت بڑے لیول کے فارمز جیسے مائی سپیس، آرکٹ اور گوگل پلس بھی اسی بدلاؤ کے سفر میں اپنی منزل تک پہنچ چکے ہیں۔ لیکن فیس بک ، ٹویٹر اور انسٹا نے ایسا کیا کیا کہ ہر دور میں اپنی ریلیونس بنا کر رکھی۔
 
زیک

مسافر
بیس سال بہت عرصہ ہوتا ہے۔ اس وقت میں انٹرنیٹ اور اس سے باہر کی دنیا بالکل بدل گئے۔ واقعی اب محفل کو مقفل کرنا ہی بہتر ہے۔ البتہ اس کا مواد آرکائیو کر کے آن لائن محفوظ کرنا اردو، انٹرنیٹ اور کمپیوٹنگ کے لئے خوب رہے گا
 
علی وقار

محفلین
گو کہ محفل میں کبھی ہنسی کی بازگشت سنائی دیتی تھی، علمی و ادبی ابحاث کی مہک فضا میں گھلی رہتی تھی، اور محبت بھرے مکالمے دلوں کو گرما دیتے تھے — مگر اب شاید یہ سب وقت کی گرد میں تحلیل ہونے جا رہا ہے۔ یقیناً یہ فیصلہ آسان نہ رہا ہوگا۔ مگر جو بھی ہے، اسے قبول کرنا ہی پڑے گا۔ اب جو تھوڑا سا وقت باقی ہے، اسے محبت اور شکرگزاری کے ساتھ گزارنا چاہیے۔ خاص طور پر آخری سالگرہ — جسے ایسی جاوداں خوشبو میں ڈھال دینا چاہیے کہ محفل کی روح تادیر اسی مہک میں سانس لیتی رہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
ان حالات میں ہم نے کافی سوچ بچار کے بعد فیصلہ کیا ہے اس مرتبہ فورم کی آنے والی سالگرہ اس کی آخری سالگرہ ہوگی۔ اس کے بعد اس فورم کو ریڈ اونی موڈ میں ڈال دیا جائے گا۔ ہماری مکمل کوشش ہوگی کہ اس پر موجود مواد کو محفوظ طریقے سے آرکائیو کر دیا جائے۔ اس کی تفصیلات فی الحال طے نہیں کی گئی ہیں۔اس سلسلے میں جیسے تفصیلات طے ہوتی جائیں گی، انہیں سامنے لایا جاتا رہے گا۔
وعلیکم السلام
 فروغ
اردو ادب میں ،اردو محفل کے گراں قدر بیس سال ۔۔
زیک
نبیل
ابن سعید
اور تمام منتظمین کا بہت بہت شکریہ۔گو کہ یہ انتہائی افسوسناک خبر ہے ۔مگر کسی حد تک
زیک
نے کچھ عرصہ پہلے آگاہ کرکے یہ خبر کو سننے کے لئے تیار کر دیا تھا۔آپ سب کے لیے دعائیں اور ایک بار پھر نوازش کرم شکریہ مہربانی ۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

علی وقار

محفلین
اردو محفل علم، محبت اور مکالمے کا ایک خوبصورت گوشہ رہی ہے۔اب جب یہ چراغ مدہم ہونے کو ہے تو دل میں ایک خلاء سا محسوس ہوتا ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر جیسے پلیٹ فارمز کی بھیڑ میں وہ اپنائیت، وہ بات کہاں جو محفل کے باسیوں میں تھی۔ اس کی تو بصری خوب صورتی ہی کا مقابلہ نہیں۔ ہم چند دیوانے تو اب بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ اگر کہیں کوئی اور اردو فورم، کوئی اور محفل آباد ہو، تو وہاں جا کر پھر اسی شوق، اسی محبت سے بیٹھا جائے۔ اگر کسی کے علم میں کوئی اور جگہ ہو جہاں اردو اپنی خوبصورتی و رعنائی کے ساتھ زندہ ہو تو ضرور خبر دیجیے گا۔ شاید ہم پھر سے کسی نئے آنگن میں اکٹھے ہو سکیں۔
گو کہ کہا یہی جا رہا ہے کہ فورمز، بالخصوص اردو فورمز غیر متعلق ہوتے جاتے ہیں لیکن میرے خیال میں، اب تک ان کی افادیت کافی حد تک قائم و دائم ہے۔ رہی بات اردو زبان کی تو، یہ زبان آج بھی دنیا کی بڑی زبانوں میں سے ایک ہے، جسے کروڑوں لوگ نہ صرف بولتے اور پڑھتے ہیں، بلکہ اپنی شناخت کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ایسے میں اردو محفل جیسے پلیٹ فارمز کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ یہ محفل نہ صرف اردو کا سب سے بڑا، بلکہ نہایت سنجیدہ، باوقار اور معیاری اردو فورم رہا ہے، جہاں علم، ادب، تنقید، تحقیق اور محبت کے خزانے وقت کے ساتھ جمع ہوتے چلے گئے۔ یہ کہنا کہ اردو محفل اب غیر متعلق ہو گئی ہے، شاید وقت کی ستم ظریفی ہو۔ اب بھی گوگل پر جب کوئی اردو میں علمی یا ادبی سوال ڈھونڈا جائے،تو اکثر رہنمائی کے لیے اردو محفل ہی کی تحریریں سامنے آتی ہیں۔ شاید وقت نے محفل کے بانیان کو مزید مصروف کر دیا ہے،اس لیے اگر فورم کو چلانے کا تجربہ رکھنے والے چند تکنیکی اذہان پھر سے اکھٹے ہو جائیں اور اردو محفل کی طرز پر کوئی نیا پلیٹ فارم تشکیل دیں جس میں جدید زمانے کے لحاظ سے جدت آمیزی بھی ہو، مصنوعی ذہانت کا بھی بھرپور استعمال ہو تو لطف آ جائے۔ اس طرف نبیل بھائی نے بھی ضمناً اشارہ کر دیا ہے۔

یعنی کہ، کچھ ایسا معاملہ ہو جائے تو کیا ہی بات ہے!

ایک شمع بجھائی تو کئی اور جلا لیں
ہم گردش ِ دوراں سے بڑی چال چلے ہیں
 
علی وقار

محفلین
ریڈ اونلی موڈ کے حوالے سے عرض ہے کہ اردو محفل کے منتظمین کو کوئی ای میل یا رابطے کا کوئی ذریعہ فراہم کر دینا چاہیے تاکہ ڈیٹا کے حوالے سے اگر کوئی جینوئن مسئلہ ہو تو اُن سے رجوع کیا جا سکے۔ یعنی، جب تک یہ ڈیٹا موجود رہے گا، ہم ایسی آسانی سے جان چھوڑنے والے نہ ہیں۔ :)
 
واقعی یہی دنیا کا دستور ہے کہ گردشِ ایام بہت سی چیزوں کو پیچھے چھوڑتی ہوئی آگے بڑھتی رہتی ہے.

بہت بہت قابلِ تحسین ہیں آپ سب لوگ جنہوں نے اردو زبان کی ترویج کے لیے اتنی محنت کی.
 
جاسمن

لائبریرین
اردو محفل علم، محبت اور مکالمے کا ایک خوبصورت گوشہ رہی ہے۔اب جب یہ چراغ مدہم ہونے کو ہے تو دل میں ایک خلاء سا محسوس ہوتا ہے۔ فیس بک اور ٹویٹر جیسے پلیٹ فارمز کی بھیڑ میں وہ اپنائیت، وہ بات کہاں جو محفل کے باسیوں میں تھی۔ اس کی تو بصری خوب صورتی ہی کا مقابلہ نہیں۔ ہم چند دیوانے تو اب بھی یہ خواہش رکھتے ہیں کہ اگر کہیں کوئی اور اردو فورم، کوئی اور محفل آباد ہو، تو وہاں جا کر پھر اسی شوق، اسی محبت سے بیٹھا جائے۔ اگر کسی کے علم میں کوئی اور جگہ ہو جہاں اردو اپنی خوبصورتی و رعنائی کے ساتھ زندہ ہو تو ضرور خبر دیجیے گا۔ شاید ہم پھر سے کسی نئے آنگن میں اکٹھے ہو سکیں۔
گو کہ کہا یہی جا رہا ہے کہ فورمز، بالخصوص اردو فورمز غیر متعلق ہوتے جاتے ہیں لیکن میرے خیال میں، اب تک ان کی افادیت کافی حد تک قائم و دائم ہے۔ رہی بات اردو زبان کی تو، یہ زبان آج بھی دنیا کی بڑی زبانوں میں سے ایک ہے، جسے کروڑوں لوگ نہ صرف بولتے اور پڑھتے ہیں، بلکہ اپنی شناخت کا حصہ سمجھتے ہیں۔ ایسے میں اردو محفل جیسے پلیٹ فارمز کی افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ یہ محفل نہ صرف اردو کا سب سے بڑا، بلکہ نہایت سنجیدہ، باوقار اور معیاری اردو فورم رہا ہے، جہاں علم، ادب، تنقید، تحقیق اور محبت کے خزانے وقت کے ساتھ جمع ہوتے چلے گئے۔ یہ کہنا کہ اردو محفل اب غیر متعلق ہو گئی ہے، شاید وقت کی ستم ظریفی ہو۔ اب بھی گوگل پر جب کوئی اردو میں علمی یا ادبی سوال ڈھونڈا جائے،تو اکثر رہنمائی کے لیے اردو محفل ہی کی تحریریں سامنے آتی ہیں۔ شاید وقت نے محفل کے بانیان کو مزید مصروف کر دیا ہے،اس لیے اگر فورم کو چلانے کا تجربہ رکھنے والے چند تکنیکی اذہان پھر سے اکھٹے ہو جائیں اور اردو محفل کی طرز پر کوئی نیا پلیٹ فارم تشکیل دیں جس میں جدید زمانے کے لحاظ سے جدت آمیزی بھی ہو، مصنوعی ذہانت کا بھی بھرپور استعمال ہو تو لطف آ جائے۔ اس طرف نبیل بھائی نے بھی ضمناً اشارہ کر دیا ہے۔

یعنی کہ، کچھ ایسا معاملہ ہو جائے تو کیا ہی بات ہے!

ایک شمع بجھائی تو کئی اور جلا لیں
ہم گردش ِ دوراں سے بڑی چال چلے ہیں
واقعی یا تو کوئی اور موجودہ فورم ہو یا پھر کوئی نیا پلیٹ فارم ہو۔
 
اس جیسا پلیٹ فارم تو شاید اب بہت مشکل سے بنے. جہاں تقریباً ہر بات کو اردو میں پیش کیا جاتا ہو.. 😔
آہستہ آہستہ انگریزی کے الفاظ قبضہ جماتے جا رہے ہیں..

Top