آپ کی نظر میں سب سے احمقانہ جملہ یا کلام (انگریزی: بنکم bunkum)

Gulmaily

محفلین
میں کہتی ہوں کہ نظریۂ ارتقا بالکل درست ہے۔ اگر تم میری بات نہیں مانتے تو تم اسے غلط ثابت کرو۔
 
Gulmaily

محفلین
ایک عالم کا کہنا ہے کہ مجھے زندگی میں آج تک کسی نے لاجواب نہیں کیا لیکن ایک عورت نے مجھے بھی لاجواب کر دیا ۔ وہ عالم کہتا ہے کہ ایک دن ایک عورت ، ایک تھال کو کپڑے سے ڈھانپے ہوئے لے کر جا رہی تھی تو میں نے اس سے پوچھا ! تھال میں کیا ہے ؟ وہ عورت بولی ! اگر بتانا ہی ہوتا تو پھر ڈھانپنے کی کیا ضرورت تھی ؟

منقول
احمد بھیا، ابھی میری سمجھ میں ایک بات آئی۔ ڈھانپنا ہر بار چھپانے یا پوشیدہ رکھنے کیلئے نہیں ہوتا۔ کسی کھانے پینے کی چیز کو دھول مٹی گرد، مکھیوں اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی ڈھانپا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں پوشیدگی ضروری نہیں ہوتی۔ میں کچھ غلط تو نہیں کہہ گئی؟
 
محمداحمد

لائبریرین

جی۔ آپ کی بات بالکل درست ہے ۔

لیکن مذکورہ خاتون کی قطعیت سے تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ تھال کو ڈھانپنے کی اُن کی بنیادی غرض و غایت رازداری ہی تھی۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
احمد بھیا، ابھی میری سمجھ میں ایک بات آئی۔ ڈھانپنا ہر بار چھپانے یا پوشیدہ رکھنے کیلئے نہیں ہوتا۔ کسی کھانے پینے کی چیز کو دھول مٹی گرد، مکھیوں اور کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے بھی ڈھانپا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں پوشیدگی ضروری نہیں ہوتی۔ میں کچھ غلط تو نہیں کہہ گئی؟
بنیادی پیغام اس میں یہ ہے کہ انسان کو پوشیدہ باتوں کی کھوج میں نہیں رہنا چاہیے۔
 
La Alma

لائبریرین
اکثر لوگ پبلک ہالیڈے کی تاریخ کے متعلق استفسار کرتے پائے جاتے ہیں۔
جیسے ، چودہ اگست کس تاریخ کو آ رہی ہے۔
 
La Alma

لائبریرین
بعض لوگ خود کال ملا کر پوچھ رہے ہوتے ہیں کہ کون بول رہا/ رہی ہے۔ حالانکہ انہیں تو معلوم ہی ہونا چاہیے کہ کس کا نمبر ملایا ہے۔
 
فاخر رضا

محفلین
ایک جملہ
اجی سنتے ہو
دوسرا
میں بہرا نہیں ہوں
پہلا
کیا سو رہے ہو
دوسرا
نہیں میں جاگ رہا ہوں

ستاؤ مت، میں سو رہا ہوں
 
اکمل زیدی

محفلین
میں آفس کے فون سے کال کرتا ہوں تو سب سے پہلے پوچھا جاتا ہے ۔۔۔آپ پہنچ گئے آفس۔۔۔۔:laugh:
گھر واپس جاتا ہو ں تو پھر سننے کو ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔آپ آگئے ۔ ۔ ۔ :laughing:
جب جانے کے لیے دروازے تک پہنچتا ہو ں تو ۔۔۔آواز آتی ہے آپ جا رہے ہیں ۔ ۔ ۔ :LOL:
 
یہ آپ نے لکھا ہے؟ :)
 
بہت بہت بہووووت خووووب
 
سیما علی

لائبریرین
یہ عموماً جملہء استعجابیہ ہوتا ہے۔

یعنی حیرت کا اظہار اور اس میں کوئی نہ کوئی سوال پنہاں ہوتا ہے یا پھر خوشی کا اظہار۔

سوال یہ ہو سکتا ہے کہ اتنی جلدی کیوں آ گئے یا جس کام سے گئے تھے وہ ہوا یا نہیں۔ یا اگر تم آ گئے تو پھر چلیں۔ :)
اس سے بھی اُونچی بات رائٹنگ میں لکھ کے دیں ۔۔
 
Top