پندرہویں سالگرہ برصغیر کی معدوم ہوتی اشیاء

فرخ منظور

لائبریرین
سروطا

گانا ہے ایک ۔ اچھے نندوئی جی سے طرز تخاطب کے ساتھ ۔
میں کھاؤں بمبئی کے کیلے ۔۔۔

میں نے آج تک بغیر مطلب والا گانا نہیں سنا۔ یہ پہلا گانا ہے جو میرے سر سے اوپر سے گزر گیا کہ آخر نندویا سے سروتا کا ہی کیوں پوچھا جا رہا ہے۔

ایک گیت تھا جس میں ؎ پان کل کے لیے لگاتے جائیں ۔ کا مصرع تھا۔ بہتوں سے پوچھا مگر کسی نے نہیں بتایا آخر ایک پرانا دکنی مل گیا اسی نے یہ گتھی سلجھائی۔
 
آخری تدوین:

سید عاطف علی

لائبریرین
میں نے آج تک بغیر مطلب والا گانا نہیں سنا۔ یہ پہلا گانا ہے جو میرے سر سے اوپر سے گزر گیا کہ آخر نندویا سے سروتا کا ہی کیوں پوچھا جا رہا ہے۔

ایک گیت تھا جس میں ؎ پان کل کے لیے لگاتے جائیں ۔ کا مصرع تھا۔ بہتوں سے پوچھا مگر کسی نے نہیں بتایا آخر ایک پرانا حیدرآبادی مل گیا اسی نے یہ گتھی سلجھائی۔
پھر گتھی سے کیا نکلا فرخ بھائی ؟
 
سیما علی

لائبریرین
میں نے آج تک بغیر مطلب والا گانا نہیں سنا۔ یہ پہلا گانا ہے جو میرے سر سے اوپر سے گزر گیا کہ آخر نندویا سے سروتا کا ہی کیوں پوچھا جا رہا ہے۔

ایک گیت تھا جس میں ؎ پان کل کے لیے لگاتے جائیں ۔ کا مصرع تھا۔ بہتوں سے پوچھا مگر کسی نے نہیں بتایا آخر ایک پرانا دکنی مل گیا اسی نے یہ گتھی سلجھائی۔
ہوسکتا ہے سروتا کے اصل مالک نندویا ہی ہوں اور اسی لئے ڈھونڈھا جارہا ہو۔۔۔
 
فرخ منظور

لائبریرین
برآمدے اور راہداری کے فرق پر تو بات نہیں ہوئی البتہ برآمدے ، ورانڈے ، دالان ، ڈیوڑھی ، صحن ، آنگن وغیرہ پر یہاں خاصی بات چیت ہوئی تھی اس لڑی میں ۔
برآمدہ گھر کی اصل عمارت سے باہر کو نکلا ہوا ہوتا ہے ۔ اس پر چھت ہوتی ہے اور اس برآمدے کو عبور کرکے گھر سے باہر نکلا جاتا ہے۔ راہداری گھر میں کہیں بھی ہوسکتی ہے ۔ انگریزی میں اسے corridorسمجھیے۔ راہداری میں کمروں کے دروازے کھلتے ہیں جیسا کہ عموماً ہوٹلوں میں ہوتا ہے۔
انگریزی میں Varanda کہا جاتا ہے ۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ اب گداگروں کے پاس کاسہ بھی نہیں ہوتا۔
IMG-20230327-204643.jpg
IMG-20230327-204623.jpg
 
جاسمن

لائبریرین
کیا کاسہ اور کشکول ایک ہی شے کے لیے ہیں؟
کہیں پڑھا کہ کاسہ مٹی کا بنا ہوتا ہے۔ لیکن میں نے اکثر چمڑے کے دیکھے تھے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا کاسہ اور کشکول ایک ہی شے کے لیے ہیں؟
کہیں پڑھا کہ کاسہ مٹی کا بنا ہوتا ہے۔ لیکن میں نے اکثر چمڑے کے دیکھے تھے۔

اصل کشکول تو کدو کے بنتے ہیں ۔
کاسہ کسی بھی پیالے اور گلاس یا برتن نما کی چیز کے لیے استعمال ہو جاتا ہے حتی کہ گدائی کا کاسہ بھی۔

کیوں بوتے ہیں باغبان تونبے
گر باغ گدائے مے نہیں ہے (غالب)
 
اصل کشکول تو کدو کے بنتے ہیں ۔
کاسہ کسی بھی پیالے اور گلاس یا برتن نما کی چیز کے لیے استعمال ہو جاتا ہے حتی کہ گدائی کا کاسہ بھی۔

کیوں بوتے ہیں باغبان تونبے
گر باغ گدائے مے نہیں ہے (غالب)
کاسہ موسٹ پراببلی اریبک ورڈ کأس سے ڈیرائیوڈ ہوگا...
 
سید عاطف علی

لائبریرین

اے خان

محفلین
قبلہ خان صاحب، دبستانِ لکھنو کے شعراء کا کلام چھاننا پڑ جائے گا۔ کئی اشیاء کا نام برآمد ہونے کی توقع ہے۔
یاد آیا چٹیا دھاگوں کی بنی ہوتی ہے
مہمند قوم چٹیا کے ساتھ لونگ لگاتے ہیں ان کی خوشبو بہت ہی مسحور کن ہوتی ہے
 
علی وقار

محفلین
یہ دیسی ہیئر بینڈ ہوتا ہے خان صاحب۔ پنجاب میں اس کا رواج رہا ہے۔ خواتین بالوں کو باندھنے کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ عموماً رنگا رنگ دھاگوں اور موتیوں سے بنا ہوتا ہے۔ پرانی فلموں اور ڈراموں میں خواتین بالخصوص ہیروئنیں اسے ادھر اُدھر لہراتی پھرتی تھیں۔ :) شاید وہیں سے آپ کو کچھ آئیڈیا ہو جائے گا۔ اب یہ فیشن میں نہیں رہا ہے۔
 
میں بھی اسی کا ذکر خیر کررہا تھا
 
جاسمن

لائبریرین
اب بال کھلارنے کا اتنا فیشن ہو گیا ہے کہ بال باندھنے کی چیزیں متروک ہوتے ہوتے معدوم ہی ہوں گی آخرکار ۔ :D
 
Top