فہد اشرف
محفلین
یہاں بات کارکردگی کی نہیں ہے، ہو سکتاہے یہ رضوان کے اب تک کے کیریر کی سب سے بہترین کارکردگی رہی ہو لیکن کسی ایسے آدمی سے محنت کروانا (خواہ وہ کھیل کا میدان ہو یا کام کا) جو کسی طرح سے بیمار یاانفٹ ہو غیر اخلاقی ہے بھلے وہ خود ہی کیوں نہ اصرار کر رہا ہوکہ میں کر لوں گا، انتظامیہ یا باس کا فرض بنتا ہے کہ وہ اس شخص کو آرام دے۔اگر میں یہ تصویر نہ دیکھوں یا خبت نہ پڑھوں ،تو کبھی یقین نہ کروں کہ کل رضوان اس وجہ سے اچھا نہیں کھیلا ۔
ویسے مجھے جہاں تک لگتا ہے کہ رضوان کو ٹیم میں شامل کرنے سے پہلے ان کے ڈاکٹر سے ضرور رائے لی گئی ہو گی۔