عشق کی گلی

اے خان

محفلین
واہ واہ بہت خوب
آپکی نذر؀
دیکھ ہماری دید کے کارن کیسا قابلِ دید ہوا
ایک ستارا بیٹھے بیٹھے تابش میں خورشید ہوا

آج تو جانی رستہ تکتے، شام کا چاند پدید ہوا
تو نے تو انکار کیا تھا، دل کب نا امید ہوا

آن کے اس بیمار کو دیکھے، تجھ کو بھی توفیق ہوئی؟
لب پر اس کے نام تھا تیرا، جب بھی درد شدید ہوا
واہ بہت شکریہ
 

اے خان

محفلین
میں تو سمجھ رہا تھا کہ سرد دسمبر میں ایک مہم سر ہو چکی ہو گی ۔
لیکن ہوئی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا ۔
ہماری نیک خواہشات ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں ۔
مجھے بھی کچھ ایسا لگ رہا تھا اب پھر دسمبر کا انتظار اور ہم
 

اے خان

محفلین
یہاں میں پہلے اپنے یک طرفہ محبتوں کے قصے سناؤں گا ، اس وقت تو ہم دو کشتیوں میں پیر رکھے ہوئے ہیں ، ایک سے ان شاءاللہ شادی ہوجائے گی. اور ایک کی جدائی میں آہیں بھروں گا
زیک ایک کی جدائی میں آہیں بھر رہا ہوں آجکل
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اففففف جولائی 2018 کا سلسلہ ہے۔۔۔۔
سانپ گزر گیا ہے۔ لکیر پیٹنا چھوڑ دیں اے خان
تب سے اب تک اسی روگ کو گلے لگایا ہوا ہے کیا؟
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نہیں جرم تو نہیں لیکن ہمارے ہاں جب ایک بیوی مرجاتی تب دوسری شادی ہوتی ہے ، اور دوسری شادی پر بیوی کے دل کو دکھ پہنچے گا میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی کو کوئی دکھ پہنچے.
وہی تو۔۔۔ کتنے سمجھدار ہیں آپ۔
کسی کو روز روز دکھ دینے سے بہتر کہ اس کا گلا ہی گھونٹ کر مار دیا جائے
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
یہاں میں پہلے اپنے یک طرفہ محبتوں کے قصے سناؤں گا ، اس وقت تو ہم دو کشتیوں میں پیر رکھے ہوئے ہیں ، ایک سے ان شاءاللہ شادی ہوجائے گی. اور ایک کی جدائی میں آہیں بھروں گا
کہاں لکھی ہے یہ داستان۔۔۔ ہمیں بھی پڑھنی ہے سنہری حروف میں لکھی داستان آپ کی۔
کوئی اتہ پتہ بتائیں
 
Top