عشق کی گلی

اوکے۔۔لیکن میں جب بھی لکھتی ہوں لوگ اس کا مزاق ہی بناتے ہیں۔اس کا مطلب کوہی برا تو نہین ھے
ارے مذاق نہیں بنایا۔
دراصل انگریزی کا lol اردو ميں عموماً لول لکھا جاتا ہے۔
اور چونکہ ہنسنے ہنسانے کی ہی بات ہے تو اسی انداز سے تبصرے بھی ہو گئے۔ :)
 
ارے مذاق نہیں بنایا۔
دراصل انگریزی کا lol اردو ميں عموماً لول لکھا جاتا ہے۔
اور چونکہ ہنسنے ہنسانے کی ہی بات ہے تو اسی انداز سے تبصرے بھی ہو گئے۔ :)
اوکے جی چلے شکریہ۔ویسے یہاں آ کر بھی بہت وقت برباد ہوتا ھے۔پتا نہیں لوگ ایک ساتھ اتنے کام کیسے کر لیستے ہین
 

اے خان

محفلین
پشتو کا ایک ٹپہ ہے
میرے چہرے کو نہ دیکھ یوں تم کافر ہوگئے
میرے مسافر اشنا (یہاں خاوند مراد ہے) نے مجھے اپنے خدا کے سہارے چھوڑا ہے
 

اے خان

محفلین
اور ایک ٹپہ ہے
اے میرے محبوب لوگوں نے مجھے تمہارا طعنہ دیا ہے. آنکھیں شرم سے جھک گئی دل خوشی سے جھوم اٹھا
 

اے خان

محفلین
جب دہر کے غم سے اماں نہ ملی، ہم لوگوں نے عشق ایجاد کیا
کبھی شہرِ بتاں میں خراب پھرے، کبھی دشتِ جنوں آباد کیا۔۔

کبھی بستیاں بن، کبھی کوہ و دمن،رہا کتنے دنوں یہی جی کا چلن
جہاں حُسن ملا وہاں بیٹھ گئے، جہاں پیار ملا وہاں صاد کیا۔۔

شبِ ماہ میں جب بھی یہ درد اٹھا، کبھی بیت کہے ، لکھی چاندنگر
کبھی کوہ سے جاسر پھوڑ مرے، کبھی قیس کو جا استاد کیا۔۔

یہی عشق بالآخر روگ بنا، کہ ہے چاہ کے ساتھ بجگ بنا
جسے بننا تھا عیش وہ سوگ بنا، بڑا مَن کے نگر میں فساد کیا۔۔

اب قربت و صحبتِ یار کہاں، اب و عارض و زلف و کنار کہاں
اب اپنا بھی میر سا عالم ہے، ٹک دیکھ لیا جی شاد کیا۔۔

ابنِ انشاء
 

سیما علی

لائبریرین
یہی عشق بالآخر روگ بنا، کہ ہے چاہ کے ساتھ بجگ بنا
جسے بننا تھا عیش وہ سوگ بنا، بڑا مَن کے نگر میں فساد کیا۔۔
واہ واہ بہت خوب
آپکی نذر؀
دیکھ ہماری دید کے کارن کیسا قابلِ دید ہوا
ایک ستارا بیٹھے بیٹھے تابش میں خورشید ہوا

آج تو جانی رستہ تکتے، شام کا چاند پدید ہوا
تو نے تو انکار کیا تھا، دل کب نا امید ہوا

آن کے اس بیمار کو دیکھے، تجھ کو بھی توفیق ہوئی؟
لب پر اس کے نام تھا تیرا، جب بھی درد شدید ہوا
 
Top