گُلِ یاسمیں

لائبریرین
روح اور دل کا ایک دوسرے کا ساتھ گہرا تعلق تو ہے اگرچہ اس پر میرا علم نہ ہونے کے برابر ہے مگر اسی تعلق پر ایک کتاب ابھی زیرِ مطالعہ ہے جس کے بعد ممکن ہے میں اس موضوع کی مزید وضاحت کرسکوں
تعلق گہرا ہونے میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ بات کیفیات کو اپنے اوپر لینے کی ہو رہی ہے کہ ضروری نہیں دونوں ایک سا اپنے اوپر طاری کریں۔
کون سی کتاب زیرِ مطالعہ ہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
تعلق گہرا ہونے میں کوئی دو رائے نہیں ہے۔ بات کیفیات کو اپنے اوپر لینے کی ہو رہی ہے کہ ضروری نہیں دونوں ایک سا اپنے اوپر طاری کریں۔
کون سی کتاب زیرِ مطالعہ ہے؟
روح کی بیماریاں اور ان کا علاج
مصنف : مولانا شاہ محمد حکیم اختر صاحب
 
اپنا تعارف یا اپنے بارے میں لکھنا بنسبت دوسرے پر لکھنے سے خاصا مشکل ہوتا ہے اور ایک طرح سے آسان بھی ہے کہ آدمی اپنے بارے وہ حقائق بھی جانتا ہوتا ہے جس سے دوسرے بے خبر یا بے سروپائی کا شکار ہوتے ہیں. میرے بارے میں بھی بہت سے دوست احباب تخمینہ لگا چکے ہیں اور میں نے آج تک کسی کو یہ نہیں کہا کہ میرے اوپر انکا قیاس غلط ہے مجھے شروع سے ہی اپنی اصل چھپانے کی عادت ہے دیکھنے کو کچھ ہوں، سننے سننانے کو کچھ ہوں اور حقیقت میں کچھ اور. گھر میں، دوستوں کے ساتھ، رشتہ داروں میں میری مختلف شکلیں ہیں عقلی بھی اور شکلی بھی. شکلی اس طرح سے کہ میں اپنا ظاہری حلیہ بھی بدلتا رہتا ہوں کبھی لمبی داڑھی کبھی بہت چھوٹی کبھی مونچھیں اور اسی طرح سر کے بال. ایسے میں کوئی اپنا تعارف کروائے تو کیا کروائے. یہاں تک کہ سب نے میرا نام بھی میرے بارے میں اپنی اپنی سوچ کے مطابق رکھا ہے.
میرا نام عمر ہے لکھنے میں محمد عمر لکھا جاتا ہے اور والد محترم کا نام رمضان ہے تو میں محمد عمر رمضان لکھنے لگا جب شعور کی دنیا میں قدم رکھا تو معلوم ہوا میں ذات کا آرائیں ہوں چونکہ آرائیں چوہدری کہلاتے ہیں تو میں نے بھی اپنے نام کے ساتھ چوہدری کا اضافہ کرلیا کچھ دوستوں نے مجھے عمر کی بجائے چوہدری کہنا شروع کردیا. تھوڑا سے اور شعور حاصل ہوا تو پتا چلا کہ میرا حقیقی نام عمر شرجیل ہے شرجیل نام رکھنا میرے چچا کی خواہش تھی اور عمر میری پھوپھو کی، تو دونوں کی خوشی کو مدنظر رکھتے ہوئے میرا نام محمد عمر شرجیل چوہدری کہلایا اور اب مجھے ایک دو استاتذہ سمیت دوست الگ سے شرجیل بھی کہنے لگے. دوسرے مزید نام جو دوست احباب نے مخصوص وجوہات کے تحت رکھے ہیں ان کا ذکر کروں تو تعارف لمبا ہو جائے گا.

شعبہ کے اعتبار سے میں سافٹویئر انجینئر ہوں مگر اردو ادب سے محبت مجھے اللہ کی طرف سے ملا ہوا تحفہ ہے جس کی آگاہی مجھے اپنی پہلی محبت کے بعد ہوئی غالباً اس وقت میں نہم جماعت میں تھا. یہاں پہلی محبت پر فراز احمد فراز صاحب کا ایک شعر یاد آگیا.

وہ میری پہلی محبت وہ مری پہلی شکست
پھر تو پیمانِ وفا سو مرتبہ میں نے کیا...!

آج سے سات سال قبل نہم جماعت سے میری محبت کا سفر اور میری شعروں میں دلچسپی آج جانے کتنے ہی شعروں، غزلوں، نظموں اور نثروں کی تخلیق کاری کا موجب بنی. جلد ہی بندہ ناچیز کا لکھا ہوا کلام بصورت کتاب شائع کر دیا جائے گا. اس کے علاوہ نثر اور افسانوی کہانیوں کا مجموعہ بھی ان شاء اللہ جلد آپ سب ذوق رکھنے والوں کی نذر ہوگا.
آپکی محبتوں سے نوازا ہوا بندہ ناچیز "عمر شرجیل چوہدری"
شکریہ
اردو محفل پر خوش آمدید محترم عمر شرجیل چوہدری صاحب
 
بالکل درست کہا آپ نے۔
انگریزی،عربی فارسی یا چائینیز وغیرہ سیکھنا بہت اچھی بات ہے مگر اپنی مادری اور قومی زبان کا حق سب سے پہلے ہے۔افسوس ہم نے بچوں کو اردو سکھانے کے چکر میں پنجابی کی ہیئت بدل ڈالی اور انگریزی کے شوق میں اپنی قومی زبان اردو کے ساتھ ناانصافی کر ڈالی۔کسی بھی زبان پر عبور ہونا اچھی بات ہے مگر ان میں ایک دوسری کے پیوند لگا کے انکی اصلی شکل مسخ کر دینا اچھی بات نہیں۔
میرے خیال میں بچوں کو پنجابی بولنے دیا جائے اور انہیں اردو جو انکی قومی زبان ہے حرف حرف سکھائی جائے
 
روح کی بیماریاں اور ان کا علاج
مصنف : مولانا شاہ محمد حکیم اختر صاحب
[/QUOTE]

بہت روئیں گے کر کے یاد اہلِ مے کدہ مجھ کو

شرابِ دردِدل پی کر ہمارے جام و مینا سے
مصنف کا ایک شعر
ایک بہت بڑا نام ہے علمی دنیا میں۔انہیں شیخ العرب والعجم کہا جاتا تھا۔
اگر کتاب پڑھنے کے بعد عمل بھی کریں گے تو آپ اپنے آپ کو مکمل طور پر کوئی دوسرا انسان پائیں گے۔جس کے دل اور روح سے کثافت دھل جانے کے بعد روح نکھری ہوئی تروتازہ اپنے خالق کے قرب میں محسوس کریں گے۔
 
بہت روئیں گے کر کے یاد اہلِ مے کدہ مجھ کو

شرابِ دردِدل پی کر ہمارے جام و مینا سے
مصنف کا ایک شعر
ایک بہت بڑا نام ہے علمی دنیا میں۔انہیں شیخ العرب والعجم کہا جاتا تھا۔
اگر کتاب پڑھنے کے بعد عمل بھی کریں گے تو آپ اپنے آپ کو مکمل طور پر کوئی دوسرا انسان پائیں گے۔جس کے دل اور روح سے کثافت دھل جانے کے بعد روح نکھری ہوئی تروتازہ اپنے خالق کے قرب میں محسوس کریں گے۔[/QUOTE]
جی اسی اپنی اصلاح اور عمل کی ہی نیت سے کتاب پڑھنے کا ارادہ باندھ رکھا ہے، باقی مصنف کے شخصیت کا بھی مجھے بالکل علم نہ تھا
 
ہانیہ

محفلین
ایک بات آرہی ہے ذہن میں۔۔۔۔اگر کوئی لڑکی اس سائٹ پر ۔۔۔اپنے تعارف کی لڑی میں کہے ۔۔۔۔اسے محبت ہے بہت سالوں سے۔۔۔۔کیا تاثر ہوگا بہت سارے لوگوں کا یہاں ۔۔۔

میں ابھی سے بتا دیتی ہوں۔۔۔کیا کیا سننے کو ملے گا۔۔۔۔ماں کا چلن صحیح نہیں ہوگا جبھی لڑکی ایسی ہے ۔۔۔۔تربیت اچھی نہیں ہوئی۔۔۔توبہ توبہ کیسی بے شرم اور بے حیا ہے۔۔۔کتنا گرا ہوا کردار ہے اسکا۔۔۔۔کیا زمانہ آگیا ہے۔۔۔۔جبھی تو ہماراے معاشرے میں انتی برائیاں ہیں۔۔۔اب ایسی لڑکیاں کل کو مائیں بنیں گی تو کیا ہوگا۔۔ دینی تعلیم کی کمی ہے۔۔۔۔مارچ والی لگ رہی ہے۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔۔۔

خیر اس بات کا مقصد خدا نہ کرے عمر شرجیل چوہدری بھائی پر تنقید نہیں کرنا ہے۔۔۔دعا ہے کہ ان کو محبت میں کامیابی نصیب ہو۔۔۔اور دل و دغ سکون نصیب ہو۔۔۔۔اور اسائٹ پر ان کا بہت اچھا وقت گزرے۔۔۔۔

بس اس بات کا مقصد واضح کرنا تھا۔۔۔۔کہ ہمارے رویے سب کے ساتھ ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں۔۔۔۔اور کچھ نہیں۔۔۔ :)

سوچئے گا اس پر۔۔۔۔۔:)

اللہ حافظ ۔۔۔
 
آخری تدوین:

رویوں کی طرح سب کا تاثر بھی ایک لڑکی کی محبت پر ایک جیسا نہیں ہوگا یقیناً کچھ لوگ آپکو دعائیں بھی دیں گے اور کچھ آپ کے لیے افسردگی کا اظہار بھی کریں گے
 
Top