گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ارے ارے۔۔۔ ایسا کیسے۔بھائیوں کے ساتھ مل کر ایک گھرمیں رہنے میں کیسے جھگڑے۔ آپس میں مل جل کر رہنے سے تو محبت بڑھنی چاہئیے نا۔
محبت کے ڈھول اور خوبصورتی بھی دور سے سہانی سے کیا مطلب ہے آپ کا؟
کہیں آپ ٹیلیفونک محبت ہی کو تو سہانا سمجھنے پہ نہیں تُلے ہوئے؟ تبھی تو حامد بیچارا ابھی تک آواز کے جادو میں کھویا ہوا ہے۔
ڈھول دور کے ہوں یا قریب کے۔۔۔۔۔ جب تال سے ان پہ تھاپ دی جائے تو بھلی لگتی ہے آواز ان کی۔
جہاں محبت ہو وہاں اَن بن، ان بن ہو جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں
دور کے ڈھول سہانے سے میرا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ قریب سے وہ برا معلوم ہوتا ہے قریب آکر بس ہم پر کچھ راش افشاں ہونا شروع ہو جاتے ہیں
 
ہرج تو عربی، چائنیز یا جپانیز بولنے میں بھی نہیں ہے مگر بولتا نہیں ہے کوئی، کیوں؟
کیونکہ انگریزی ترقی کرتی ہوئی زبان ہے اور ہم اس کی غلامی میں اپنی پہچان بھول رہے ہیں. ہماری پہچان ہمارا پرچم اور ہماری ہی زبان سے ہے اور ہمارے ہی قانون و ضوابط سے ہے.
رہی بات آرائیں کی تو ہم پنجابی ہی بولتے ہیں مگر قومی زبان اردو ہی ہے
اب یہ تو کہیں کا انصاف نہ ہوا مادری زبان پنجابی ہو، قومی زبان اردو ہو اور ہم انگریزی سیکھنے اور پڑھانے نکل جائیں

بالکل درست کہا آپ نے۔
انگریزی،عربی فارسی یا چائینیز وغیرہ سیکھنا بہت اچھی بات ہے مگر اپنی مادری اور قومی زبان کا حق سب سے پہلے ہے۔افسوس ہم نے بچوں کو اردو سکھانے کے چکر میں پنجابی کی ہیئت بدل ڈالی اور انگریزی کے شوق میں اپنی قومی زبان اردو کے ساتھ ناانصافی کر ڈالی۔کسی بھی زبان پر عبور ہونا اچھی بات ہے مگر ان میں ایک دوسری کے پیوند لگا کے انکی اصلی شکل مسخ کر دینا اچھی بات نہیں۔
 
پیش
جو پیشہ آپ کی روٹی روزی کا وسیلہ بنے، وہ نام نہاد نہیں ہوتا۔
سُرخ عبارت کا مطلب بھی سمجھا دیجئے کہ اس میں بھی سے کیا مطلب آپ کا۔
پیشہ ضرور ہے مگر ابھی تک روزی روٹی کا ذریعہ نہیں بنا.
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا
اب ہمارے دل و دماغ پر صرف محبت ہی تو سوار نہیں رہتی نا
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جہاں محبت ہو وہاں اَن بن، ان بن ہو جانا کوئی غیر معمولی بات نہیں
دور کے ڈھول سہانے سے میرا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ قریب سے وہ برا معلوم ہوتا ہے قریب آکر بس ہم پر کچھ راش افشاں ہونا شروع ہو جاتے ہیں
ان بن تو چلتی ہی رہتی ہے۔ دلوں میں دوریاں آنے سے پہلے مٹا لینی چاہئیے۔
کیسے رازافشاں ہونے لگتے ہیں؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
پیش

پیشہ ضرور ہے مگر ابھی تک روزی روٹی کا ذریعہ نہیں بنا.
اور بھی غم ہیں زمانے میں محبت کے سوا
اب ہمارے دل و دماغ پر صرف محبت ہی تو سوار نہیں رہتی نا
دل لگا کر پڑھئیے۔۔۔ ان شا اللہ روزی روٹی کاذریعہ بن جائے گا آپ کا پیشہ۔
 
ان بن تو چلتی ہی رہتی ہے۔ دلوں میں دوریاں آنے سے پہلے مٹا لینی چاہئیے۔
کیسے رازافشاں ہونے لگتے ہیں؟
ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں ایک جسے ہم دیکھ رہے ہوتے ہیں اور ایک ہم سے پوشیدہ ہوتا ہے
دور سے چمکتا ہوا موتی ہاتھ میں پکڑ کر ہی معلوم ہوگا کہ ہیرا ہے یا موتی.
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب بے چینی اور اداسی کی کیفیت ہو تو یہ روح کی حالت درست نہ ہونے کی علامت ہے
روح اور دل کا آپس میں ایسا پختہ رشتہ ہے کہ ایک کا بیمار ہونا دوسرے کو بھی بیمار کر دیتا ہے
بے چینی اور اداسی کی کیفیت کو بیمار روح نہیں کہا جا سکتا، وہ دل کی کیفیات ہوتی ہیں۔
انسانی اعضاء بھی تو ایک ہی جسم کے ہوتے ہیں۔۔۔ تو کیا ایک ہاتھ میں تکلیف ہونے کی وجہ سے دوسرے ہاتھ کو بھی تکلیف زدہ سمجھ لیا جائے؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ ہر انسان ان احساسات کو اپنے دل اور روح میں اپنے انداز میں جذب کرتا ہے۔۔۔
کسی کے دل پہ چوٹ پڑے تو اس کی روح بیمار نہیں پڑتی، تازہ دم ہو کر اپنے سفر کو جاری رکھتی ہے۔ اور کسی کے دل پر چوٹ پڑے تو اسے لگے کہ جان ہی نکل گئی اب۔۔
 
خیر سے۔
لیکن ہم ان درجہ بندیوں اور ذات پات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔ نہ اپنے نام کے ساتھ چوہدری لگانا پسند کرتے ہیں۔
نام کے ساتھ چوہدری لگانا درجہ بندیوں کو تو اہمیت نہیں دیتا اگر آپ اسے اپنی شناخت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں.
البتہ کسی انا میں یہ کہنا کہ میں چوہدری ہوں اور آپ کمہار تو یہاں یہ انسانی توہین ہے میرے نزدیک
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہر تصویر کے دو رخ ہوتے ہیں ایک جسے ہم دیکھ رہے ہوتے ہیں اور ایک ہم سے پوشیدہ ہوتا ہے
دور سے چمکتا ہوا موتی ہاتھ میں پکڑ کر ہی معلوم ہوگا کہ ہیرا ہے یا موتی.
اصل پرکھ جوہری کو ہوتی ہے اور ہر شخص جوہری نہیں ہوتا۔
ہمممم۔۔۔ دوسرا رخ جو پوشیدہ ہوتا ہے، کیا پوشیدہ ہی رہتا ہے؟
آپ ظاہر اور باطن کے مختلف ہونے کی بات تو نہیں کر رہے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب کوئی آپکو ملنگ کہہ دے اگرچہ آپ ہو نہیں
وہ تو انسان خود جانتا ہے نا کہ حقیقت کیا ہے۔
کوئی بے وقوفی کرتا ہے تبھی اسے بےوقوف کہا جاتا ہے
اسی طرح کوئی عقلمندی دکھاتا ہے تو اسے دانا سمجھا جاتا ہے۔
کوئی ملنگ کہے۔۔۔ آخر اس کے پیچھے کوئی وجہ تو ہوتی ہو گی نا۔ بنا رائی کے پہاڑ تو بنتا نہیں نا۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
نام کے ساتھ چوہدری لگانا درجہ بندیوں کو تو اہمیت نہیں دیتا اگر آپ اسے اپنی شناخت کے طور پر استعمال کر رہے ہیں.
البتہ کسی انا میں یہ کہنا کہ میں چوہدری ہوں اور آپ کمہار تو یہاں یہ انسانی توہین ہے میرے نزدیک
یہ تو اچھی بات ہے۔
اچھا ۔۔۔ زمینداری سے کوئی تعلق ہے آپ کا؟
 
بے چینی اور اداسی کی کیفیت کو بیمار روح نہیں کہا جا سکتا، وہ دل کی کیفیات ہوتی ہیں۔
انسانی اعضاء بھی تو ایک ہی جسم کے ہوتے ہیں۔۔۔ تو کیا ایک ہاتھ میں تکلیف ہونے کی وجہ سے دوسرے ہاتھ کو بھی تکلیف زدہ سمجھ لیا جائے؟
کہیں ایسا تو نہیں کہ ہر انسان ان احساسات کو اپنے دل اور روح میں اپنے انداز میں جذب کرتا ہے۔۔۔
کسی کے دل پہ چوٹ پڑے تو اس کی روح بیمار نہیں پڑتی، تازہ دم ہو کر اپنے سفر کو جاری رکھتی ہے۔ اور کسی کے دل پر چوٹ پڑے تو اسے لگے کہ جان ہی نکل گئی اب۔۔
روح اور دل کا ایک دوسرے کا ساتھ گہرا تعلق تو ہے اگرچہ اس پر میرا علم نہ ہونے کے برابر ہے مگر اسی تعلق پر ایک کتاب ابھی زیرِ مطالعہ ہے جس کے بعد ممکن ہے میں اس موضوع کی مزید وضاحت کرسکوں
 
وہ تو انسان خود جانتا ہے نا کہ حقیقت کیا ہے۔
کوئی بے وقوفی کرتا ہے تبھی اسے بےوقوف کہا جاتا ہے
اسی طرح کوئی عقلمندی دکھاتا ہے تو اسے دانا سمجھا جاتا ہے
کوئی ملنگ کہے۔۔۔ آخر اس کے پیچھے کوئی وجہ تو ہوتی ہو گی نا۔ بنا رائی کے پہاڑ تو بنتا نہیں نا۔
یہ تو دوسرے کی سمجھ کی بات ہے اگر ہم کسی دانشور کو محض اپنی کم عقلی کی وجہ سے بیوقوف کہہ دیں تو اس سے وہ بیوقوف تو نہیں کہلائے گا
 
Top