نیند کی کمی موٹا اور احمق بنا سکتی ہے

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ماسی کو منہ مانگی تنخواہ نہیں ملتی ہوگی!!!
یہ بات نہیں۔ ہمارا سوچنا یہ ہے کہ جب اللہ پاک نے ہاتھ پاؤں دئیے ہیں تو اپنے کام خود ہی کرنا چاہئیں۔
ایک بار ایسا ہوا کہ امی جان نے کسی کام والی کو بلوایا ہوا تھا۔ ہم سے کہنے لگیں کہ اس سے اچھے سے صفائی کرانا۔
جب امی جان گھر واپس آئیں تو اُس کام والی کو ہم نے کُرسی پہ بٹایا ہوا تھا چائے اور بسکٹ کے ساتھ۔ خود صفائیوں میں لگے ہوئے تھے۔
ڈانٹ تو جو پڑی سو پڑی۔۔۔ مگر ہم اپنی اسی بات پہ آج تک ڈٹے ہوئے ہیں کہ اپنے کام اپنے ہاتھ پاؤں ۔
 
سید عمران

محفلین

اگر کام والے کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں!!!
چائے اور بسکٹ کھانے کے لیے!!!
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اگر کام والے کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں!!!
چائے اور بسکٹ کھانے کے لیے!!!

نیکی اور پوچھ پوچھ۔
گھر کے کام کے لئے تو ضرورت نہیں البتہ گارڈن سے گھاس کاٹنے کا مسئلہ ہوتا ہے
چائے اور بسکٹکے علاوہ گاجر کا حلواہ بھی کھلا دیں گے دیسی گھی میں بنا کر!!!
 
کرسی پر بٹھا کر ناں!!!
 
سیما علی

لائبریرین
یہ بات نہیں۔ ہمارا سوچنا یہ ہے کہ جب اللہ پاک نے ہاتھ پاؤں دئیے ہیں تو اپنے کام خود ہی کرنا چاہئیں۔
ایک بار ایسا ہوا کہ امی جان نے کسی کام والی کو بلوایا ہوا تھا۔ ہم سے کہنے لگیں کہ اس سے اچھے سے صفائی کرانا۔
جب امی جان گھر واپس آئیں تو اُس کام والی کو ہم نے کُرسی پہ بٹایا ہوا تھا چائے اور بسکٹ کے ساتھ۔ خود صفائیوں میں لگے ہوئے تھے۔
ڈانٹ تو جو پڑی سو پڑی۔۔۔ مگر ہم اپنی اسی بات پہ آج تک ڈٹے ہوئے ہیں کہ اپنے کام اپنے ہاتھ پاؤں ۔
جب تک ہمت رہی ہم نے بھی بہت کیا پر اب باورچی خانہ تو خود ہی مگر جھاڑو اور پونچھا تھوڑا مشکل لگتا ہے ۔۔پھر بھی اپنے ہاتھ سے کام کا الگ مزا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
جب تک ہمت رہی ہم نے بھی بہت کیا پر اب باورچی خانہ تو خود ہی مگر جھاڑو اور پونچھا تھوڑا مشکل لگتا ہے ۔۔پھر بھی اپنے ہاتھ سے کام کا الگ مزا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
ہوتا ہے ایسا بھی۔۔۔ مگر باورچی خانہ تو کسی دوسرے کے ہاتھ میں دل ہی نہیں چاہتا نا دینے کو۔
 
اے خان

محفلین
نیند اچھی صحت اور اچھے دماغ کے لئے بہت ضروری ہے۔ عرصہ دراز سے ہم بمشکل دو گھنٹے ہی لگاتار سو پاتے تھے۔ اب کچھ بہتری آئی ہے تو تین گھنٹے۔ لمبی تان کے سونا چاہتے ہیں سات گھنٹوں کے لئے۔۔۔ مگر ہو نہیں پاتا۔
اگر اس بارے کوئی رہنمائی فرما دے تو احسان مند رہیں گے۔
آپ کی عمر کتنی ہے؟ ٹین ایج میں ایسا ہوتا ہے.
 
اے خان

محفلین
اگر کوئی ذہنی تناؤ ہے تو جب تک اس سے نجات نہیں ملتی، نیند کی جنگ جاری رہی گی۔ پہلے تو جس وجہ سے ذہنی تناؤ ہے اس کو جڑ سے ختم کریں۔
جب تک ذہنی تناؤ ڈیپریشن میں تبدیل نہ ہو اینٹی ڈیپریشن لینا ٹھیک نہیں۔ بہتر تو آپ کی طبی حالت کے پیشِ نظر آپ کے معالج ہی بتا سکتے ہیں۔
معلوماتِ عامہ کی روشنی میں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے جسم میں ایک ہارمون میلاٹونِن کا سونے سے گہرا تعلق ہے۔
ImagesHandler.ashx

بےخوابی کے شکار لوگ میلاٹونِن بطور دوا کے بھی لیتے ہیں جس سے نیند میں بہت حد تک بہتری آجاتی ہے۔ میلاٹونِن فارمیسی اور سپر مارکیٹ میں عام دستیاب ہے اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر بھی خریدی جاسکتی ہے۔
اگر آپ کوئی مستقل دوائی استعمال کر رہی ہیں یا کوئی اور دوائی چل رہی ہے تو بہتر ہے کہ میلاٹونِن اور اس کی خوراک کی مقدار کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
چرس کا فارمولا کیا ہے اس بارے میں بھی کچھ بتائیں
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آپ کی پیشکش انتہائی پرکشش نہیں ہے۔۔۔
اس لیے قبول نہیں ہے!!!
پُرکشش بنانے کے لئے اب کیا جان جوکھوں میں ڈالنی پڑے گی؟
آپ کی دو دن کی غیرحاضری میں ہم نے آپ سے عرض کیا جانے والا کام خود ہی کر لیا۔ آپ بس دیسی گھی والا گاجر کا حلوا کھائیے۔

Top