نیند کی کمی موٹا اور احمق بنا سکتی ہے

554065_3368738_magazine.jpg

جرمن سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ نیند کی کمی کسی بھی عام فرد کو موٹا، احمق اور بیمار کرسکتی ہے۔اس ریسرچ کے مطابق نیند کی کمی سے براہِ راست یادداشت پر مضر اثرات مرتّب ہوتے ہیں، جو مختلف حماقتوں کی وجہ بن جاتےہیں۔ نیز، اگر دیر تک جاگنا اور کم نیند عادت بن جائے، تو دِل، دورانِ خون، معدے، انتڑیوں کے افعال بھی آہستہ آہستہ متاثر ہونے لگتے ہیں۔
یاد رہے، جب ہم گہری اور بَھرپور نیند لیتے ہیں، تو ہمارے جسم سے ایک مخصوص ہارمون کا اخراج ہوتا ہے، جو کھانے پینے کی طلب کم کر دیتا ہے۔ اگر اس ہارمون کے اخراج میں مداخلت یا رکاوٹ ہوجائے، تو ہم بہت جلد بھوک محسوس کرنے لگتے ہیں۔ سو، جب رات کی نیند پوری نہ ہو، تو بیش تر افراد بار بار کچھ نہ کچھ کھاتے پیتے رہتے ہیں، جس کا خمیازہ موٹاپے کی صورت بھی بھگتنا پڑتا ہے،لہٰذا خود کو توانا اور چست رکھنے کے لیے رات میں متواتر سات گھنٹے تک سویا جائے۔
لنک
 
عرفان سعید

محفلین

میں سونے جا رہا ہوں۔
 
سیما علی

لائبریرین

جناب عدنان صاحب!!!
السلام و علیکم،
آپ سے روز اوّل سے ہی ہماری کچھ خاص انسیت ہے ۔ جو آپ لکھتے ہیں وہ ہمارے لیے خاص ہے ،یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ
کم سونے کے صحت پر بہت مضر اثرات ہیں جن میں یادداشت کی کمی، فیصلے کرنے کی صلاحیت میں کمی، انفیکشن اور موٹاپے میں اضافہ وغیرہ شامل ہیں۔ عام طور پر لوگ ان خطرات کو جانتے ہیں، لیکن ان کو نظر انداز کرتے ہیں۔ جب بھی ہمیں کسی کام کے لیے اضافی وقت درکار ہوتا ہے تو پہلی قربانی نیند کی ہوتی ہے۔
دنیا بھر کے تجربات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ رات کو گہری نیند میں جانے اور دماغ کی استعداد دونوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ہمارا دماغ بغیر آرام کے کام نہیں کر سکتا۔ خوشحال، صحت مند اور مفید زندگی گزارنے کے خواہشمند حضرات کو یہ بات بخوبی سمجھ لینی چاہیے۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ آپ پر اپنا کرم خاص فرمائے اور اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
554065_3368738_magazine.jpg

جرمن سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ نیند کی کمی کسی بھی عام فرد کو موٹا، احمق اور بیمار کرسکتی ہے۔اس ریسرچ کے مطابق نیند کی کمی سے براہِ راست یادداشت پر مضر اثرات مرتّب ہوتے ہیں، جو مختلف حماقتوں کی وجہ بن جاتےہیں۔ نیز، اگر دیر تک جاگنا اور کم نیند عادت بن جائے، تو دِل، دورانِ خون، معدے، انتڑیوں کے افعال بھی آہستہ آہستہ متاثر ہونے لگتے ہیں۔
یاد رہے، جب ہم گہری اور بَھرپور نیند لیتے ہیں، تو ہمارے جسم سے ایک مخصوص ہارمون کا اخراج ہوتا ہے، جو کھانے پینے کی طلب کم کر دیتا ہے۔ اگر اس ہارمون کے اخراج میں مداخلت یا رکاوٹ ہوجائے، تو ہم بہت جلد بھوک محسوس کرنے لگتے ہیں۔ سو، جب رات کی نیند پوری نہ ہو، تو بیش تر افراد بار بار کچھ نہ کچھ کھاتے پیتے رہتے ہیں، جس کا خمیازہ موٹاپے کی صورت بھی بھگتنا پڑتا ہے،لہٰذا خود کو توانا اور چست رکھنے کے لیے رات میں متواتر سات گھنٹے تک سویا جائے۔
لنک
نیند اچھی صحت اور اچھے دماغ کے لئے بہت ضروری ہے۔ عرصہ دراز سے ہم بمشکل دو گھنٹے ہی لگاتار سو پاتے تھے۔ اب کچھ بہتری آئی ہے تو تین گھنٹے۔ لمبی تان کے سونا چاہتے ہیں سات گھنٹوں کے لئے۔۔۔ مگر ہو نہیں پاتا۔
اگر اس بارے کوئی رہنمائی فرما دے تو احسان مند رہیں گے۔
 
ہانیہ

گل سسٹر۔۔۔آپ دودھ پیتی ہیں سونے سے پہلے؟۔۔۔
 
نیند اچھی صحت اور اچھے دماغ کے لئے بہت ضروری ہے۔ عرصہ دراز سے ہم بمشکل دو گھنٹے ہی لگاتار سو پاتے تھے۔ اب کچھ بہتری آئی ہے تو تین گھنٹے۔ لمبی تان کے سونا چاہتے ہیں سات گھنٹوں کے لئے۔۔۔ مگر ہو نہیں پاتا۔
اگر اس بارے کوئی رہنمائی فرما دے تو احسان مند رہیں گے۔
بے خوبی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں،
بہنا بہتر تو یہی ہے کہ آپ عوامی ٹوٹکوں سے بہتر اپنے معالج سے مشورہ لیں۔
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بے خوبی کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیین،
بہنا بہتر تو یہی ہے کہ اپ عوامی ٹوٹکوں سے بہتر اپنے معالج سے مشورہ لیں۔
معالج بھی کچھ نہیں کر پائے اس معاملے میں۔ وجہ تو ذہنی تناؤ ہے۔اینٹی ڈپریشن سے نیند بلکہ غنودگی کہنا بہتر ہے، وہ تو چھائی رہتی تھی مگر جسے پُر سکون نیند کا نام دیا جائے، اس سے محرومی ہی رہی۔
 
اللہ کریم آپ صحت کاملہ عطا فرمائیں۔آمین
 
سید عمران

محفلین
ابھی ہم جارہے ہیں۔۔۔
پیر کو آئیں گے۔۔۔
تب تک مریض کو صحت یاب ہوجانا چاہئیے۔۔۔
دو دن ہیں آپ کے پاس!!!
:hurryup::hurryup::hurryup:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ابھی ہم جارہے ہیں۔۔۔
پیر کو آئیں گے۔۔۔
تب تک مریض کو صحت یاب ہوجانا چاہئیے۔۔۔
دو دن ہیں آپ کے پاس!!!
:hurryup::hurryup::hurryup:
آپ کہاں چل دئیے۔۔۔
مریض کے پاس کوئی تیماردار تو ہونا چاہئیے نا۔
کیا کہا؟؟؟ دو دن ہیں بس ہمارے پاس؟؟؟

ہم نے ابھی دیکھا ہی کیا ہے دنیا میں۔۔۔ :cry::cry::cry:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
دعا کے ساتھ دوا بھی دیں۔۔۔
اتنی سستی جان نہیں چھوٹے گی آپ کی!!!
:timeout::timeout::timeout:
بالکل درست فرمایا۔۔۔
دعا کے ساتھ دوا بھی کی جائے۔
ہم قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں۔۔۔ سستے میں جان چھوٹنی بھی نہیں چاہئیے۔ ویسے ہم ابھی تک لاعلم ہیں کہ ہمیں تختہ ء مشق بنا کون رہا ہے۔
اب تو ہم سے بہت ساری ننھی مُنی جانیں بھی جُڑی ہیں۔ خاص طور پر راجو اور انار کلی۔ کر دیجئے ہمارا علاج۔
 
عرفان سعید

محفلین
وجہ تو ذہنی تناؤ ہے۔اینٹی ڈپریشن سے نیند بلکہ غنودگی کہنا بہتر ہے، وہ تو چھائی رہتی تھی مگر جسے پُر سکون نیند کا نام دیا جائے، اس سے محرومی ہی رہی۔
اگر کوئی ذہنی تناؤ ہے تو جب تک اس سے نجات نہیں ملتی، نیند کی جنگ جاری رہی گی۔ پہلے تو جس وجہ سے ذہنی تناؤ ہے اس کو جڑ سے ختم کریں۔
جب تک ذہنی تناؤ ڈیپریشن میں تبدیل نہ ہو اینٹی ڈیپریشن لینا ٹھیک نہیں۔ بہتر تو آپ کی طبی حالت کے پیشِ نظر آپ کے معالج ہی بتا سکتے ہیں۔
معلوماتِ عامہ کی روشنی میں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے جسم میں ایک ہارمون میلاٹونِن کا سونے سے گہرا تعلق ہے۔
ImagesHandler.ashx

بےخوابی کے شکار لوگ میلاٹونِن بطور دوا کے بھی لیتے ہیں جس سے نیند میں بہت حد تک بہتری آجاتی ہے۔ میلاٹونِن فارمیسی اور سپر مارکیٹ میں عام دستیاب ہے اور ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر بھی خریدی جاسکتی ہے۔
اگر آپ کوئی مستقل دوائی استعمال کر رہی ہیں یا کوئی اور دوائی چل رہی ہے تو بہتر ہے کہ میلاٹونِن اور اس کی خوراک کی مقدار کے بارے میں اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر لیں۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہائی ڈپریشن رہا۔ ہفتوں کے حساب سے ہسپتال نگرانی رہی۔بس زنجیروں کی کمی تھی۔ بدل بدل کر اینٹی ڈپریشن دئیے گئے۔مگر افاقہ نہ ہوا۔
جو وجہ بنتے ہیں ایسے معاملات میں ، وہ اپنے ہوتے ہیں جنھیں ختم نہیں کیا جا سکتا۔ حساس طبیعت کچھ زیادہ ہی متاثر ہو جاتی ہے۔ سارے جہاں کا درد اپنے سینے میں سمو کر۔
اب قدرے بہتر ہے۔۔۔ کیونکہ اب اپنی سمجھ آ گئی ہے۔ زیادہ فوکس اپنے پر ہے اب۔
اردو فورم بھی اس سلسلہ میں ہمارے لئے معاون ثابت ہو گا ان شا اللہ۔۔۔ جہاں اچھے لوگوں کی صحبت اچھا کر دے گی۔
 
فاخر رضا

محفلین
مجھے اردو محفل فورم کی افادیت کا اندازہ ہے. یہ ریلیکس ہونے کا بہترین ذریعہ ہے. اس کے علاوہ ہم یہاں انسانی اقدار اور اخلاقیات بھی سیکھتے ہیں
قلمی دوستی کا اس سے اچھا ذریعہ نہیں ہوسکتا.
ذہنی الجھاؤ سے نکلنے میں مذہب بہت اہم کردار ادا کرتا ہے. آپ جس مذہب سے بھی تعلق رکھتے ہوں اسی کی عبادات بجا لائیں اور خدا سے لو لگائیں تو وہ، جو طاقت و قدرت کا منبع ہے، ضرور مشکل آسان کرتا ہے.
جتنی بھی ریلیکس کرنے کی تیکنیک ہیں ان سے زیادہ آپ کو دعائیں مدد کرتی ہیں
صحیفہ کاملہ امام زین العابدین علیہ السلام کا مطالعہ کیجیے
اس کے علاوہ مفاتیح الجنان پڑھیے اس میں بھی بہت دعائیں ہیں.
 
سید رافع

محفلین
نیند اچھی صحت اور اچھے دماغ کے لئے بہت ضروری ہے۔ عرصہ دراز سے ہم بمشکل دو گھنٹے ہی لگاتار سو پاتے تھے۔ اب کچھ بہتری آئی ہے تو تین گھنٹے۔ لمبی تان کے سونا چاہتے ہیں سات گھنٹوں کے لئے۔۔۔ مگر ہو نہیں پاتا۔
اگر اس بارے کوئی رہنمائی فرما دے تو احسان مند رہیں گے۔

اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو خوب سکون و اطمینان عطا فرمائے۔ آپ پر سکون سوئیں اور غیر ضروری فکروں سے پاک رہیں۔

آمین

آپ کو مشورے کے طور پر عرض ہے کہ آہستہ آہستہ دواؤں سے دور ہوں۔ اسکے بجائے لکھیں تاکہ دل کا بوجھ کم ہو۔ صاف ستھرا رہنے وضو و نماز کی طرف آئیں۔ پرانے دوستوں سے راہ و رسم بنا لیں اور ان سے بات چیت کریں۔ تفریحی ہرے مقام پر جائیں اگر کوئی دوست رشتے دار ہو تو اچھا ہے۔ دنیا میں اپنے سے کم تر حال خاص کر افریقی ممالک کے لوگوں کو دیکھیں اور شکر کرنے کی عادت بنائیں۔ غم حسین ع کو سنیں۔ غم رسول ﷺ کے بارے میں سنیں۔ تاکہ اپنے غم کو کمتر جانیں۔ شاعری پڑھیں۔ پاک و ہند کے پرمزاح فنکاروں، رسل پیٹرز، مسٹر بین یا دیگر پر مزاح لوگوں کو سنیں۔ لاحول ولا قوت الا باللہ پڑھیں۔

ہمہ وقت جب مصروف رہیں گی تو تھک ہار کر سونے کا اپنا مزہ ہے۔ :)
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
مجھے اردو محفل فورم کی افادیت کا اندازہ ہے. یہ ریلیکس ہونے کا بہترین ذریعہ ہے. اس کے علاوہ ہم یہاں انسانی اقدار اور اخلاقیات بھی سیکھتے ہیں
قلمی دوستی کا اس سے اچھا ذریعہ نہیں ہوسکتا.
ذہنی الجھاؤ سے نکلنے میں مذہب بہت اہم کردار ادا کرتا ہے. آپ جس مذہب سے بھی تعلق رکھتے ہوں اسی کی عبادات بجا لائیں اور خدا سے لو لگائیں تو وہ، جو طاقت و قدرت کا منبع ہے، ضرور مشکل آسان کرتا ہے.
جتنی بھی ریلیکس کرنے کی تیکنیک ہیں ان سے زیادہ آپ کو دعائیں مدد کرتی ہیں
صحیفہ کاملہ امام زین العابدین علیہ السلام کا مطالعہ کیجیے
اس کے علاوہ مفاتیح الجنان پڑھیے اس میں بھی بہت دعائیں ہیں.
پُر سکون مشوروں کے لئے بہت شکریہ۔
بے شک اللہ پاک سے لو لگانا سکونِ قلب کا باعث ہے۔ وہ مشکلیں آسان کرتا ہے۔
جن کتابوں کا تذکرہ آپ نے کیا ہے، ضرور مطالعہ کریں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کو خوب سکون و اطمینان عطا فرمائے۔ آپ پر سکون سوئیں اور غیر ضروری فکروں سے پاک رہیں۔

آمین

آپ کو مشورے کے طور پر عرض ہے کہ آہستہ آہستہ دواؤں سے دور ہوں۔ اسکے بجائے لکھیں تاکہ دل کا بوجھ کم ہو۔ صاف ستھرا رہنے وضو و نماز کی طرف آئیں۔ پرانے دوستوں سے راہ و رسم بنا لیں اور ان سے بات چیت کریں۔ تفریحی ہرے مقام پر جائیں اگر کوئی دوست رشتے دار ہو تو اچھا ہے۔ دنیا میں اپنے سے کم تر حال خاص کر افریقی ممالک کے لوگوں کو دیکھیں اور شکر کرنے کی عادت بنائیں۔ غم حسین ع کو سنیں۔ غم رسول ﷺ کے بارے میں سنیں۔ تاکہ اپنے غم کو کمتر جانیں۔ شاعری پڑھیں۔ پاک و ہند کے پرمزاح فنکاروں، رسل پیٹرز، مسٹر بین یا دیگر پر مزاح لوگوں کو سنیں۔ لاحول ولا قوت الا باللہ پڑھیں۔

ہمہ وقت جب مصروف رہیں گی تو تھک ہار کر سونے کا اپنا مزہ ہے۔ :)
ثُم آمین۔
جی دوائیں تو بالکل چھوڑ رکھی ہیں ڈپریشن کی۔۔۔ کیونکہ ہم نے ان میں فائدہ کی بجائے الٹا نقصان ہی محسوس کیا ہے۔ جیسے آہستہ آہستہ بے حسی طاری ہوتی جا رہی ہو۔
الحمد للہ وضو نماز کی پابندی کی پوری کوشش رہتی ہے۔ رہی لکھنے کی بات، تو لکھتے بھی رہے، پھر اس سے دھیان ہٹ گیا۔ مگر اب دوبارہ ذہن مائل ہونے لگا ہے پھر سے لکھنے کی طرف۔
دوست کوئی بنایا ہی نہیں۔۔۔ رشتہ دار بہت۔۔۔ کزنز مگر دوستی والا معامل نجانے کیوں نہیں ہے ان سے بھی۔
شکر اللہ پاک کا جس نے اپنی نعمتوں سے نواز رکھا ہے اور حساس دل عطا فرمایا ہے دوسروں کے لئے سوچنے اور خیال کرنے کے لحاظ سے۔
غم کی بات سوچنے بیٹھیں تو کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ جو ہوتا ہے، جیسا ہوتا ہے زندگی میں ۔۔۔۔ اسے اللہ پاک کی رضا سمجھ کر قبول کرتے ہیں۔
شاعری سے لگاؤ نے ہی اردو محفل تک پہنچایا ہے۔
ہریالی سے واقعی انسان تازہ دم ہو جاتا ہے۔ اس کے لئے ہم نے طرح طرح کے پھول پودے لگائے ہوئے ہیں اب۔
اتنا سب کچھ لکھے جا رہے ہیں کہ شاید آپ میں سے کوئی سمجھ پائے، یا ہمیں ہی بات کرتے کرتے کچھ سوجھ جائے۔
 
Top