جاسمن

لائبریرین
ہر کتاب پر اس کا ISBN بار کوڈ کی شکل میں ہوتا ہے۔
مجھے آپ کی بات ایک حد تک سمجھ آ گئی تھی کہ دکاندار اشیاء کو سکین کرتے ہیں تو کوئی کوڈ ہی ہوتا ہوگا جو بل بنتا جاتا ہے۔
لیکن مجھے تو یہ مشکل ہی نہیں ناممکن لگتا ہےکہ ہمارے ہاں سب کتابوں پہ یہ کوڈ ہو۔
 
سیما علی

لائبریرین
6kAAgSz.jpg
مجھے آپ کی بات ایک حد تک سمجھ آ گئی تھی کہ دکاندار اشیاء کو سکین کرتے ہیں تو کوئی کوڈ ہی ہوتا ہوگا جو بل بنتا جاتا ہے۔
لیکن مجھے تو یہ مشکل ہی نہیں ناممکن لگتا ہےکہ ہمارے ہاں سب کتابوں پہ یہ کوڈ ہو۔
pSgbfFA.jpg

یہ تو ضرور ہوتا ہے pirated books پہ نہیں ہوتا ہوگا بٹیا!!!
 
آخری تدوین:
مجھے آپ کی بات ایک حد تک سمجھ آ گئی تھی کہ دکاندار اشیاء کو سکین کرتے ہیں تو کوئی کوڈ ہی ہوتا ہوگا جو بل بنتا جاتا ہے۔
لیکن مجھے تو یہ مشکل ہی نہیں ناممکن لگتا ہےکہ ہمارے ہاں سب کتابوں پہ یہ کوڈ ہو۔
جی بہت سی کتب پر بارکوڈ نہیں ہوتا۔
 
سید عمران

محفلین
آج بازار میں موبائل پر فہرست دیکھ کر واپس جیب میں رکھا اور پرس سے پیسے نکال کر قیمت ادا کی. دوبارہ فہرست دیکھنے کے لیے موبائل جیب سے نکالنا چاہا تو موبائل غائب تھا. دوکاندار سے موبائل لے کر کال کی تو کاٹ دی، اور موبائل بند کر دیا. خیر اب گھر آ کر پی ٹی اے کو شکایت درج کروا دی ہے، اور گوگل سے ڈیٹا ریموو کرنےکی درخواست کر دی ہے.
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
شکر ہے مال پر نقصان آیا، جان اور ایمان بچ گئے اور اس صدمہ کا اجر آخرت میں جمع ہوگیا!!!
 
سید عمران

محفلین
بیٹی کی اردو کی استانی صاحبہ ساری گفتگو انگریزی میں کر رہی ہیں۔
ہاہاہاہاہا۔۔۔
وہی بقول دلاور فگار ؎
کل یونیوسٹی میں جو ملے ایک صاحب
میں نے پوچھا کیا آپ ہیں کوئی سارجنٹ
بولے آپ سے مسٹیک ہو گئی
آئی ایم دی ہیڈ آف دی اردو ڈپارٹمنٹ
 
سید عمران

محفلین
میں نے اپنا گذر بسر بہتر کرنے کے لئے دراز پر اسٹور بنایا کافی وقت کپڑے وغیرہ کی سیل کی پر کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا ہاں تھوڑا بہت کمپیوٹر کا سامان اچھا سیل ہورہا تھا پر کوئی خاص آمدنی نہیں ہورہی تھی جس کو کہا جائے کہ ہاں اب کچھ بہتر ہوگئی پھر ایک دن یوٹیوب پر ویڈیو دیکھی کہ ایک بندہ تھرموکول سے فاونٹین تیار کررہا ہے دیکھ کر لگا کہ میں بھی اِسے تیار کرسکتا ہوں تو میں نے اُس ویڈیو کے اِسکرین شارٹ لے کر اپنے دراز کے اِسٹور پر لگادئیے قدرت خدا کی دیکھیے کہ اگلے ہی دن آرڈر آگیا اب میرے پاس تین سے چار دن کا وقت تھا بڑی مشکل سے سامان اکھٹا کیا پھر اُسے بنانا شروع کیا اللہ پاک نے کرم کیا وہ بن کر تیار ہوگیا اور پارسل بھی کردیا اب وہ ہی کام کررہا ہوں اللہ پاک کا کرم ہے کہ کبھی کبھی اِسٹور کو بند بھی کرنا پڑجاتا ہے اِتنے آرڈر آجاتے ہیں۔ اللہ پاک نظرِ بد سے بچائے آمین
ماشاء اللہ۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ کے، بلکہ ہم سب کے حلال رزق میں خوب فراخی اور برکت عطا فرمائیں!!!
 
31 مارچ
ایک وقت تھا کہ یہ سال کا ایک اہم دن ہوا کرتا تھا۔ :)
کہیں شادیانے بج رہے ہوتے تھے :chill:
تو کہیں آنسو بہہ رہے ہوتے تھے:crying3:
کہیں بچے کوتحائف مل رہے ہوتے تھے:giftwithabow:
تو کہیں ڈانٹ مار پڑ رہی ہوتی تھی:beating:
کسی نہ کسی گھر سے مٹھائی آ ہی جاتی تھی:birthdaycake:
کچھ ہم جیسے معتدل مزاج بھی ہوتے تھے، جو اتنے ہی نمبر لاتے تھے، کہ نہ مٹھائی کا خرچہ ہو، اور نہ آنسو بہانے پڑیں۔ :battingeyelashes:
ایک تہوار کا سا سماں ہوتا تھا
اب تو ہر سکول کا نتائج کا دن الگ ہے
کوئی خود ہی بتائے تو بچوں کے نتیجہ معلوم ہوتا ہے، ورنہ اب خاندان کے بچوں تک کا نہیں پتا ہوتا کہ کس جماعت میں ہیں، اور کب نتیجہ آنا ہے۔:yawning:
 
شمشاد

بہت سے بچے، جنہیں یقین ہوتا تھا کہ وہ پاس ہو جائیں گے، نتیجہ سُننے جاتے وقت گلاب کے پھولوں کا ہار ساتھ لیکر جاتے تھے جو کے کلاس ٹیچر کو پہناتے تھے۔
 
بہت سے بچے، جنہیں یقین ہوتا تھا کہ وہ پاس ہو جائیں گے، نتیجہ سُننے جاتے وقت گلاب کے پھولوں کا ہار ساتھ لیکر جاتے تھے جو کے کلاس ٹیچر کو پہناتے تھے۔
یہ رواج چھوٹے شہروں، یا گاؤں وغیرہ میں رہا ہو گا۔ یہاں اسلام آباد میں یہ رواج نہ تھا۔ زیادہ سے زیادہ والدین اپنے ممکنہ پوزیشن ہولڈر بچوں کے لیے ہی لے کر آتے تھے۔
 
Top