انگریزی سے اردو - متبادل الفاظ

شمشاد

لائبریرین
اب تک صرف تین الفاظ زیر بحث آئے ہیں :

اپ ڈیٹ
چیلنج
ٹاسک

اور اراکین نے مندرجہ ذیل متبادل الفاظ دیئے ہیں :

اپ ڈیٹ :
  • تازہ ترین
  • تازہ کاری
  • تجدید
  • مطابقت نو
  • اصلاح

چیلنج :

  • للکار
  • مہم جوئی
  • مہم
  • آزمائش
  • دعوت مبارزت
  • للکار

ٹاسک

  • معینہ
  • مقرر کام
  • ذمہ کام
  • امر درپیش
  • تفویضہ
  • ہدف
  • مشق
 

وجی

لائبریرین
اب تک صرف تین الفاظ زیر بحث آئے ہیں :

اپ ڈیٹ
چیلنج
ٹاسک

اور اراکین نے مندرجہ ذیل متبادل الفاظ دیئے ہیں :

اپ ڈیٹ :
  • تازہ ترین
  • تازہ کاری
  • تجدید
  • مطابقت نو

چیلنج :

  • للکار
  • مہم جوئی
  • مہم
  • آزمائش
  • دعوت مبارزت

ٹاسک

  • معینہ
  • مقرر کام
  • ذمہ کام
  • امر درپیش
  • تفویضہ
  • ہدف
 

جاسمن

لائبریرین
اب تک صرف تین الفاظ زیر بحث آئے ہیں :

اپ ڈیٹ
چیلنج
ٹاسک

اور اراکین نے مندرجہ ذیل متبادل الفاظ دیئے ہیں :

اپ ڈیٹ :
  • تازہ ترین
  • تازہ کاری
  • تجدید
  • مطابقت نو

چیلنج :

  • للکار
  • مہم جوئی
  • مہم
  • آزمائش
  • دعوت مبارزت

ٹاسک

  • معینہ
  • مقرر کام
  • ذمہ کام
  • امر درپیش
  • تفویضہ

مثالوں کے طور پہ اگر ان سب الفاظ کو جملوں میں بھی مختلف طرح سے استعمال کر لیا جائے تو آسانی ہو گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
صرف چیلنج ہی نہیں، انگریزی کے اور بھی کئی ایک حروف عام بول چال میں رائج ہو گئے ہیں۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مثالوں کے طور پہ اگر ان سب الفاظ کو جملوں میں بھی مختلف طرح سے استعمال کر لیا جائے تو آسانی ہو گی۔
منصوبے کے تمام اہداف ایک مہینے میں حاصل کرنا آپ کے لیے ایک چیلنج ہے ۔
منصوبے کے تمام اہداف ایک مہینے میں حاصل کرنا آپ کے لیے ایک آزمائش ہے ۔
  • للکار
  • مہم جوئی
  • مہم
  • آزمائش
  • دعوت مبارزت
  • للکار
 

Ali Baba

محفلین
معاف کیجیے گا، چیلنج یا ٹاسک وغیرہ کو ایسے ہی استعمال کرنے میں کیا امر مانع ہے، آخر کو آپ گلاس، پلیٹ، جگ، فلم، ریڈیو،کار، سائیکل، موٹر، اور اسی طرح کے لاتعداد الفاظ بھی تو ایسے ہی استعمال کرتے ہیں ایک لمحے کے لیے بھی یہ سوچے بغیر کے یہ الفاظ اردو کے نہیں بلکہ فرنگی یا کسی اروپائی زبان کے ہیں؟
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایسا تو ممکن نہیں ہے کہ ہر ایک انگریزی لفظ کا مترجم ایک ہی اردو لفظ ہوکہ جو اس کے تمام معانی کا احاطہ کرسکے ۔ سیاق و سباق کے لحاظ سے مختلف اردو لفظ استعمال کرنا ہو گا ۔ بہتر یہ ہے کہ انگریزی لفظ کو پہلے جملے میں استعمال کیا جائے اور پھر اس کا اردو متبادل تجویز کیا جائے۔ مثال کے طور پر لفظ چیلنج کو لے لیجئے اور ان تین جملوں کو دیکھئے:

.He challenged me to a game of chess
.I challenge the validity of election results
.This job will challenge your writing skills​
ان تینوں جملوں میں چیلنج کا اردو متبادل ایک لفظ نہیں ہوسکتا ۔ سیاق و سباق کے مطابق ترجمہ کرنا پڑے گا ۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
جب آپ کسی بڑے کام یا منصوبے کو چھوٹے حصوں میں تقسیم کرتے ہیں تو ہر حصہ ایک ٹاسک کہلاتا ہے۔ اور عموما کسی شخص یا گروہ کو یہ تمام ٹاسکس علیحدہ علیحدہ بطور اسائنمنٹ تفویض کیے جاتے ہیں۔ جبکہ ہدف کے معنی ٹارگیٹ کے ہیں ۔ جو ان ٹاسک کو حاصل یا مکمل کرنے کی کیفیت کے لیے مناسب ہے۔ یعنی ہدف کسی چیز کی تکمیل کا ایک وسیع تر عام مفہوم رکھتا ہے۔ جبکہ ٹاسک محض اسائن شدہ کام کا تصور رکھتا ہے۔ ہدف ٹاسک اور منصوبے، دونوں کی تکمیل کے لیے یکساں طور پر استعمال ہو سکتا ہے ۔
یہاں ہمیں لفظی ترجمے کے لیے ۔ پراجیکٹ مینجمنٹ کی فیلڈ میں استعمال ہونے والی اصطلاحات کی مطابقت کا پس منظر ذہن میں رکھنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ پراجیکٹ مینجمنٹ بجائے خود ایک منظم فیلڈ ہے اور اس میں اپنے معیارات اور اصطلاحات کا ایک نظام موجود ہے۔
 
آخری تدوین:

بابا-جی

محفلین
.[/QUOTE][/QUOTE]He challenged me to a game of chess
.I challenge the validity of election results
.This job will challenge your writing skills​
ان تینوں جملوں میں چیلنج کا اردو متبادل ایک لفظ نہیں ہوسکتا ۔ سیاق و سباق کے مطابق ترجمہ کرنا پڑے گا ۔[/QUOTE]
QUOTEQUOTEQUOTEQUOTEQUOTEQUOTEQUOTEQUOTEQUOTEQUOTEQUOTEQUOTEQUOTE


QUOTE
ترجمہ نظر نہیں آیا، میری عینک کہاں گُم ہو گئی؟
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
He challenged me to a game of chess
اس نے مجھے شطرنج کے کھیل میں للکارا

.I challenge the validity of election results​
میں انتخابی نتائج کی صداقت کو چیلنج کرتا ہوں

.This job will challenge your writing skills​
یہ کام آپ کی تحریری صلاحیتوں کو چیلنج کرے گا
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
He challenged me to a game of chess
اس نے مجھے شطرنج کے کھیل میں للکارا

.I challenge the validity of election results​
میں انتخابی نتائج کی صداقت کو چیلنج کرتا ہوں

.This job will challenge your writing skills​
یہ کام آپ کی تحریری صلاحیتوں کو چیلنج کرے گا
:):):)
 

وجی

لائبریرین
He challenged me to a game of chess
اس نے مجھے شطرنج کے کھیل میں للکارا
یہ تو ٹھیک لگ رہا ہے

.I challenge the validity of election results​
میں انتخابی نتائج کی صداقت کو چیلنج کرتا ہوں
میں انتخابی بتائج کی صداقت پر سوال اٹھاتا ہوں۔
.This job will challenge your writing skills​
یہ کام آپ کی تحریری صلاحیتوں کو چیلنج کرے گا
یہ کام آپ تحریری صلاحیتوں کی پرکھے گا۔
 
صرف سیر نہیں بلکہ سوفٹ وئیر اپڈیٹ کی سہولت بھی فراہم کر سکتا ہے ۔ ۔۔۔۔
کیا میں صحیح سمجھا ؟:LOL:
اب میں کچھ کہوں گا تو ایک بابا آکر ناپسندیدہ کا تمغہ دے جاویں گے، لگتا ہے موصوف نے کچھ زیادہ ہی نازک طبع پائی ہے :)
 
Top