تعارف ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم !!!

سید عاطف علی

لائبریرین
سید عمران بھائی کا جو بھی انجام ہو مگر آپ کی کمنٹری سے مزا دوبالا ہو رہا ہے :)
واہ واہ بھیا کمینٹری بہت بہترین۔۔۔۔
ہم کمنٹری میں حسن جلیل صاحب سے متاثر ہیں ۔ ۔ بالر آئے، رن اپ لیا، ایمپائر کے پاس سے گزرے ، ۔۔۔وغیرہ وغیرہ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور جو خواتین کا کرکٹ میچ ہو تو ان کے میچ کی کمنٹری بھی سننے کے لائق ہوتی ہے، خاص کر انگریزی میں۔
 

امین شارق

محفلین
السّلامُ علیکم!
میرا نام نُخبٰی عرفان ہے، میرا تعلق سوہنی کے شہر گُجرات سے ہے، تعلیمی قابلیت ایم اے (اردو) بی ایڈ ہے۔
لڑکپن سے ہی مجھے کہانیاں سُننے اور پڑھنے کا شوق تھا،جوانی کی دہلیز پہ قدم رکھتے ہی ناولز اور شاعری پڑھنے کا شوق بھی پیدا ہو گیا ،
رنگ،خوشبو،ہوا،بادل،پھول اور تتلیاں میرے شاعرانہ مزاج کی تسکین کا ذریعہ ہیں۔
دورانِ تعلیم جہاں غالبٓ،میرٓ،آتش،سودآ کے ساتھ ساتھ فیضٓ، مُنیرٓ،اقبالٓ،احسان دانشٓ، اور امجد اسلام امجدٓ سے تعارف ہوا۔
وہیں مرزا ہادی رسوا،مُنشی پریم چند،منٹو،سجاد حیدر یلدرم،قراتُ العین حیدر، قدرت اللّٰہ شہاب، مستنصر حُسین تارڑ،ڈپٹی نذیر احمد،مولانا عبدالحلیم شرر اور اشفاق احمد کو اپنے اردگرد چلتے پھرتے پایا۔
مجھے اردو شاعری اور نثر نگاری کے ساتھ ساتھ صوفیانہ کلام (شاعری) بھی پسند ہے۔
امیر خُسرو میرے پسندیدہ صوفی شاعر ہیں۔
خوش آمدید نُخبٰی عرفان
 
جی، یار لوگ کوششوں میں تو لگے ہوئے ہیں!!!
مگر ابھی بھیا کے دودھ والے دانت نہیں ٹوٹے اور امکان غالب ہے کہ اگر یار لوگوں کی کوشش مستجاب ہوئی تو بھابی ان کی بتسی کو ضرور درجہ شہادت عطا فرما دیں گی۔
 

سید عمران

محفلین
Top