چائے کے رسیا متوجہ ہوں :)

آپ کتنی چائے پیتے ہیں؟

  • بہت زیادہ

    Votes: 6 15.8%
  • بہت

    Votes: 16 42.1%
  • بس پی لی

    Votes: 13 34.2%
  • شاذ و نادر

    Votes: 3 7.9%
  • کبھی نہیں پی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    38

لاریب مرزا

محفلین
تو اس کو تھوڑا بڑھائیں ناں۔

آپ ایسا کریں لائبریری والے سیکشن میں آئیں۔
یقین جانیے، ہم اپنا اسکول کا کام ہی مکمل کر لیں تو بہت ہے. :) لائبریری سیکشن بہت بڑی ذمہ داری ہے. جس کے ابھی متحمل نہیں ہو سکتے. مزید یہ کہ ابھی لیپ ٹاپ بھی بیمار ہے تو موبائل فون سے لائبریری سیکشن کے کام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. :)

جب کبھی سہولت ہوئی اس کارِ خیر میں ضرور حصہ لیں گے. :)
 
توبہ توبہ، آپ اشرف المشروبات کو زہر کہہ رہے ہیں۔

ڈاکٹر ہونےکے ناطے آپ دوا کہہ سکتے ہیں اور مریضوں کو روزانہ تین وقت لینے کی تاکید بھی کر سکتے ہیں، لیکن زہر، یہ تو کئی ایک بیماریوں کا تریاق ہے ڈاکٹر صاحب۔

ڈاکٹر کہاں مریضوں کو چائے پینے کی صلاح دیتے ہیں
یہ تو چائے کی چسکیاں لیتے ہوے مریض سے کہتے ہیں چائے چھوڑ دیں نقصان دیتی ہے
 
شمشاد

لائبریرین

شمشاد

لائبریرین
یقین جانیے، ہم اپنا اسکول کا کام ہی مکمل کر لیں تو بہت ہے. :) لائبریری سیکشن بہت بڑی ذمہ داری ہے. جس کے ابھی متحمل نہیں ہو سکتے. مزید یہ کہ ابھی لیپ ٹاپ بھی بیمار ہے تو موبائل فون سے لائبریری سیکشن کے کام کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا. :)

جب کبھی سہولت ہوئی اس کارِ خیر میں ضرور حصہ لیں گے. :)
چلیں لائبریری سیکشن میں نہ آئیں، پھر بھی اردو محفل پر دلچسپی کے سینکڑوں زمرے ہیں، کہیں تو نقش پا چھوڑا کریں۔
 
وارث بھائی کوئی خدا خوفی کریں۔ چائے میں دودھ ہوتا ہے، اور دودھ کو سادہ لوح لوگ اللہ کا نور کہتے ہیں۔

اگر سگریٹ کی بات کی جائے تو پھر آپ اس کے برانڈ پوچھیں گے کہ کنگ سٹارک ہے، قینچی ہے، ہتھوڑا مارکہ ہے یا پھر گولڈ لیف یا تھری کیسل ہے۔ سگار کی تو بات ہی الگ ہے۔ سگار پیتے ہوئے بندہ کیا دیسنٹ لگتا ہے۔
ایسی پوسٹ کے آخر میں یہ نوٹ بھی لکھ دیا کیجیے۔
نوٹ: تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے۔ وزارتِ صحت :)
 
سیما علی

لائبریرین
وارث بھائی کوئی خدا خوفی کریں۔ چائے میں دودھ ہوتا ہے، اور دودھ کو سادہ لوح لوگ اللہ کا نور کہتے ہیں۔

اگر سگریٹ کی بات کی جائے تو پھر آپ اس کے برانڈ پوچھیں گے کہ کنگ سٹارک ہے، قینچی ہے، ہتھوڑا مارکہ ہے یا پھر گولڈ لیف یا تھری کیسل ہے۔ سگار کی تو بات ہی الگ ہے۔ سگار پیتے ہوئے بندہ کیا دیسنٹ لگتا ہے۔
بھیا آپ اور سگار پلایئں۔یک نہ شد :):)
 
محمداحمد

لائبریرین
Top