چائے کے رسیا متوجہ ہوں :)

آپ کتنی چائے پیتے ہیں؟

  • بہت زیادہ

    Votes: 6 15.8%
  • بہت

    Votes: 16 42.1%
  • بس پی لی

    Votes: 13 34.2%
  • شاذ و نادر

    Votes: 3 7.9%
  • کبھی نہیں پی

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    38

جاسمن

لائبریرین
اگر ان بارہ نکات میں دو مزید جوڑ دیئے جاتے توہم آپ کو قائدہِ اعظم کا لقب دے دیتے۔ :)

بارہواں نکتہ بڑا شاندار ہے۔ :)

لیکن ہم پھر بھی یہی کہیں گے کہ

سبق پھر پڑھ "صداقت کا"، "قناعت کا"، شرافت کا" :)

اگر مصرع کی گرہ : صلائے عام ہے ۔۔۔۔ :)

آپ ہمارے نکات کو "جاسمن کے بارہ نکات" کا نام دے کر تاریخی بنا سکتے ہیں۔
چلیے جلدی سے لڑی بنائیے۔
"جاسمن کے بارہ نکات"
 

شمشاد

لائبریرین
چائے نشہ بھی، دوا بھی، زہر بھی

دوا بھی حد سے زیادہ لینے پر زہر بن جاتی ہے
اور زہر کا استعمال بھی دوا کے طور پر کیا جاتا ہے
توبہ توبہ، آپ اشرف المشروبات کو زہر کہہ رہے ہیں۔

ڈاکٹر ہونےکے ناطے آپ دوا کہہ سکتے ہیں اور مریضوں کو روزانہ تین وقت لینے کی تاکید بھی کر سکتے ہیں، لیکن زہر، یہ تو کئی ایک بیماریوں کا تریاق ہے ڈاکٹر صاحب۔
 

لاریب مرزا

محفلین
روٹین میں ہم چائے کا پہلا اور آخری کپ ناشتے میں لیتے ہیں. اس کے علاوہ کبھی کبھار دن میں جی چاہے تو پی لیتے ہیں. لیکن روزانہ نہیں. :)
 

نور وجدان

لائبریرین
بھئی اوپر دی گئی آپشنز ٹھیک نہیں ہیں۔
1:بہت زیادہ
2:بہت
یہ دونوں نہیں۔
3:بس پی لیتا ہوں۔
پہ دو وجہ سے کلک نہیں کر سکتے۔ پہلی تو یہی کہ ہم مارے باندھے نہیں پیتے لیکن یہ آپشن مارے باندھے پینے والوں کے لیے ہے۔ دوسرے یہ کہ آپشن میں مردوں کا خیال رکھا گیا ہے اور جہاں صنفی امتیاز ہو، ہم نہیں جاتے۔:)
4:شاذ و نادر
5:کبھی نہیں پی
یہ دونوں بھی نہیں ہو سکتہں۔
سو ہم نے کسی آپشن کو کلک نہیں کیا۔:)
آپشن مدوون ہوگیا ہے
 

نور وجدان

لائبریرین
پہلا کپ چائے کا اس لیے لیتی کہ بس سب کی بن جاتی ہے وگرنہ جب تھکاوٹ ہو یا سر درد ہو تو چائے ضرور پیتی ... کافی چائے سے زیادہ پسند ہے. دن میں دو دفعہ چل ہی جاتی ہے تاہم
 

شمشاد

لائبریرین
پہلا کپ چائے کا اس لیے لیتی کہ بس سب کی بن جاتی ہے وگرنہ جب تھکاوٹ ہو یا سر درد ہو تو چائے ضرور پیتی ... کافی چائے سے زیادہ پسند ہے. دن میں دو دفعہ چل ہی جاتی ہے تاہم
اتنی کم چائے یا کوفی سے ایسی تحریریں لکھنا کسی معجزے سے کم نہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
چائے بھی بس روٹین ہی میں شامل ہے، ناشتے میں پی لی، دفتر میں دو کپ پی لی، دفتر کی چھٹی تو چائے کی بھی چھٹی۔

ویسے چائے اگر ایک نشہ ہے تو پھر کوئی انتہائی تھرڈ کلاس قسم کا گھٹیا نشہ ہے، نشہ ہی کرنا تو بندہ کوئی اعلیٰ قسم کا نشہ کرے، جیسے سگریٹ پی لے! :)
وارث بھائی کوئی خدا خوفی کریں۔ چائے میں دودھ ہوتا ہے، اور دودھ کو سادہ لوح لوگ اللہ کا نور کہتے ہیں۔

اگر سگریٹ کی بات کی جائے تو پھر آپ اس کے برانڈ پوچھیں گے کہ کنگ سٹارک ہے، قینچی ہے، ہتھوڑا مارکہ ہے یا پھر گولڈ لیف یا تھری کیسل ہے۔ سگار کی تو بات ہی الگ ہے۔ سگار پیتے ہوئے بندہ کیا دیسنٹ لگتا ہے۔
 
Top