نیرنگ خیال

لائبریرین
انسان کا کوئی کام بلاوجہ نہیں ہوتا۔ وجہ درست یا غلط ضرور ہو سکتی ہے۔ میری وجہ یہ ہے۔
ezgif-com-gif-maker.gif

آپ کو بھی مبارک ہو۔
با وجہ یا بلا وجہ آتے رہا کریں۔
کبھی کبھی مجھےلگتا ہے کہ پچھلے جنم میں آپ معلم تھے۔ پھر میں سوچتا ہوں، نہیں یار اگلے جنم میں یہ آدمی معلم ہوگا۔ :LOL:
 
الف نظامی

لائبریرین
جو ملاقات عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ بلاوجہ کی جائے ، وہی اصل ملاقات ہوتی ہے
(نیرنگ خیال)

کسی مقصدکے حل کی غرض سے کسی سے ملاقات کرنا اصل میں اُس کی کسی صفت سے ملاقات کرنا ہے
جب کہ بغیر کسی مقصد کے کسی سےملاقات کرنا اصل میں اُس کی ذات سے ملاقات کرنا ہے
یہ اور بات ہے کہ بقول واصف علی واصف:
گلاب کا نام خوشبو کے پردوں پر سفر کرتا ہے۔ گلاب ، ذات ہے اور خوشبو ، صفت۔
ذات اپنی صفات کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے۔
 
الشفاء

لائبریرین
یہ نیرنگئی خیال ہی کی برکت ہے کہ جو بلاوجہ بھی لکھوا دیتی ہے۔ ایک ہم ہیں کہ وجوہات ہونے کے باوجود کچھ نہیں لکھتے ، اور اگر لکھ دیں تو مزید کئی وجوہات کی بنا پر مٹا دیتے ہیں۔ اور یہ لکھنے اور مٹانے کا سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے۔۔۔
بلاوجہ تو خوب ہو گیا صاحب، اب بوجوہ بھی لکھیں کہ احباب منتظر ہیں۔۔۔:)
 
لکھنا مٹانا، لکھ کر مٹانا، "شفاء" یاب ہونے کا ہے ایک بہانہ
ہماری بھی ایسی ہی وجوہات ہیں کہ سر۔۔۔ کہ بس جو لکھتے ہیں بلاوجہ ۔۔۔ ہمارے حق میں دعائیں کرتے رہا کریں۔ نوازش۔
 
لاریب مرزا

محفلین
بہت خوب نین بھائی!! آپ نے تو بلاوجہ لکھ دیا جبکہ ہم آپ جیسے اچھے لکھاریوں کی تحریریں پڑھنے کی وجہ سے ہی محفل میں قدم رنجہ فرماتے ہیں. :)
 
سیما علی

لائبریرین
اگر میں گذشتہ دہائی پر نظر کروں تو مجھے بہت کچھ بلاوجہ نظر آتا ہے۔مثال لیجیے کہ میں ٹوئٹر پر کیوں ہوں؟ یا پھر میں فیس بک پر گھنٹوں کیا کرتا رہتا ہوں؟ یہ انسٹاگرام کیا بلا ہے؟ اور چلویہ تو مان لیا کہ لوگ ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں، لیکن یہ دیکھتا کون ہے؟ ان سب باتوں کا ایک ہی جواب ہے۔ "بلاوجہ"۔ یہ بلاوجہ ہماری ۔۔۔ اوہ اچھا معذرت ۔۔۔ میری زندگی میں کچھ یوں سرایت کر گیا ہے کہ میں اب وجہ گنوا بیٹھا ہوں۔ اسکول و کالج کے زمانے میں جب کوئی مجھ سے پوچھتا تھا کہ یہ کتاب کیوں پڑھ رہے ہو؟ یہ کام کیوں کر رہے ہو؟ تو میرے پاس وجہ ہوتی تھی ۔ اور مجال ہے جو میں کبھی جواب دینے میں چوکا ہوں ۔ اُدھر کسی نے بات کی، اِدھر میں نے ٹھک سے جواب دھرا۔ لیکن اس بلاوجہ کی دہائی نے مجھ سے ساری وجوہات چھین لی ہیں۔

ہمارے گھر میں ایک پنگوڑا ہوتا تھا ، جیسے آجکل فینسی قسم کے پنگوڑے آتے ہیں، جن میں بیٹھ کر لڑکیاں اپنی کتاب پڑھتے کی تصویر لگاتی ہیں، یا لڑکے شیو بڑھائے ، الجھے بال لیے، ہاتھ میں سگریٹ لگا کر بارش کو دیکھتے ہوئے ایک اداس شعر کے ساتھ جلوہ افروز نظر آتے ہیں، ویسا بالکل بھی نہیں۔ بلکہ لوہے ایک مضبوط بڑا سا پنگوڑا،جس میں بھلے چار پانچ لوگ بیٹھ جائیں۔ میرا بچپن اس کو جھولتے گزرا ہے۔ خیر تو میں بتا رہا تھا کہ سردیاں ہوں یا گرمیاں، میں اس پنگوڑے میں بیٹھاجھولتا رہتا تھا۔سردیوں کی رات میں بھی باہر صحن میں رکھے پنگوڑے پر جھول رہا تھا کہ کسی نے کہا۔ اتنی سردی میں کیا کررہے ہو؟ میں نے کہا! جھولا جھول رہا ہوں۔ غور فرمائیے! میرے پاس وجہ ہے۔ جواب ہے۔ آج اگر مجھے کوئی پوچھے کہ بھائی! یہ جھولا کیوں جھول رہے ہو! تو میرا جواب کیا ہوگا؟ ہاں! بالکل یہی۔۔۔۔ بلاوجہ!

کوئی دور تھا کہ میں بےمقصد یعنی بلاوجہ ملاقاتوں کا بہت بڑا علمبردار تھا۔ میرا یہ ماننا تھا بلکہ ابھی بھی یہی ماننا ہے کہ جو ملاقات عزیزوں اور دوستوں کے ساتھ بلاوجہ کی جائے ، وہی اصل ملاقات ہوتی ہے اور انسان کی نکاسی کا بندوبست بھی ایسی ہی ملاقاتیں ہوتی ہیں۔ لیکن " سماجی فاصلوں" کے اس دور میں ان جدید "سماجی اوزاروں" نے نامعلوم وجوہات کے لیے معلوم وجوہات کی پردہ پوشی فرما دی ہے۔

اب لوٹتے ہیں میری پہلی سطور کی طرف، جہاں میں نے "سماجی رابطوں کے معاصر اوزاروں" کا ذکر خیر کیا ہے لیکن اس میں اردو محفل کو شامل نہیں کیا۔ کیوں کہ میں اردو محفل پر بلاوجہ نہیں ہوں۔ اس پلیٹ فارم سے جتنی بھی محبت ملی اور جو کچھ بھی سیکھنے کو ملا وہ الگ داستاں کا متقاضی ہے۔ سردست میں اردو محفل کی سالگرہ والے دن محفل کے بانیوں اور منتظمین کو ایک بلاوجہ کی مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں۔

اردو محفل! یوں ہی بلاوجہ سالگرہ مبارک۔۔۔۔۔

اور آپ سب لوگوں کا بھی شکریہ جو عنوان میں بلاوجہ دیکھ کر بھی پڑھنے چلے آئے۔
جناب نیرنگ صاحب!
آپ کی تحریر نہ صرف شاندار بلکہ بے حد جاندار ! ایک بار پڑھی جی نہیں بھرا دوبارہ پڑھی پہلے سے زیادہ خوب صورت میں بالکل اچھا لکھنا نہیں جانتی اور میرے پاس آپکے شایان شان الفاظ نہیں البتہ جو بھی لکھا ہے وہ محسوس کیا ہے،آپکی نذر؀

ویسے اخلاق کی دو چار کتابیں پڑھ کر!!!!
ہم کو آتا ہی نہیں حرف سیاست لکھنا

ترے ہاتھوں کو جو مالک نے قلم سونپا ہے
جھوٹ کو جھوٹ صداقت کو صداقت لکھنا
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیر اپنی
جس شہر میں بھی رہنا اُکتائے ہوئے رہنا

چلو خیر، اکتائے ہوئے تو ہم بھی ہیں۔ اس بلا وجہ سے۔ کچھ دن پہلے دوستوں نے انسانی ترقی کا موضوع چھیڑا ہم بھی اس میں بلا وجہ الجھ گئے، ہم دوستوں کو یہی سمجھاتے رہ گئے کہ اس ترقی کی قیمت ،،،، اور وہ بھی بلا وجہ! ۔۔۔۔ یارِ من، یہ بلا وجہ ہمیں بھی نہیں بھاتا :):) خیر! یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ ہمارے دوست کے قلم میں اس کے اسم کا جادو آج بھی موجود ہے۔ بہت دعائیں! اور خیر مبارک بلاوجہ کی :):)
 
جناب جادو جیسا جادو بلکہ سحر کہنا زیادہ موزوں ہے انکی تحاریر آدمی کو سحر زدہ کر دیتی ہیں:):):):):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
جناب نیرنگ صاحب!
آپ کی تحریر نہ صرف شاندار بلکہ بے حد جاندار ! ایک بار پڑھی جی نہیں بھرا دوبارہ پڑھی پہلے سے زیادہ خوب صورت میں بالکل اچھا لکھنا نہیں جانتی اور میرے پاس آپکے شایان شان الفاظ نہیں البتہ جو بھی لکھا ہے وہ محسوس کیا ہے،آپکی نذر؀

ویسے اخلاق کی دو چار کتابیں پڑھ کر!!!!
ہم کو آتا ہی نہیں حرف سیاست لکھنا

ترے ہاتھوں کو جو مالک نے قلم سونپا ہے
جھوٹ کو جھوٹ صداقت کو صداقت لکھنا
ارے آپ تو باکمال شاعرہ ہیں۔ حوصلہ افزائی پر سراپا سپاس ہوں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ آپ کے حسن ظن جیسا ہی حقیقت میں بنا دے۔ آمین
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیر اپنی
جس شہر میں بھی رہنا اُکتائے ہوئے رہنا

چلو خیر، اکتائے ہوئے تو ہم بھی ہیں۔ اس بلا وجہ سے۔ کچھ دن پہلے دوستوں نے انسانی ترقی کا موضوع چھیڑا ہم بھی اس میں بلا وجہ الجھ گئے، ہم دوستوں کو یہی سمجھاتے رہ گئے کہ اس ترقی کی قیمت ،،،، اور وہ بھی بلا وجہ! ۔۔۔۔ یارِ من، یہ بلا وجہ ہمیں بھی نہیں بھاتا :):) خیر! یہ دیکھ کر اچھا لگا کہ ہمارے دوست کے قلم میں اس کے اسم کا جادو آج بھی موجود ہے۔ بہت دعائیں! اور خیر مبارک بلاوجہ کی :):)
عادت ہی بنا لی تم نے فصیح اپنی۔۔۔۔ ویسے فصیح سے بھی شعر وزن سے نہیں گرا۔۔۔ اب اس کا کیا علاج ہو۔
کہ عادت کے برخلاف آپ ادھر نظر بھی آ رہے ہیں اور تبصرہ بھی فرما رہے ہیں۔۔۔۔ اللہ خیر کرے۔ خوشی ہوئی فصیح عرصہ بعد آپ کو دیکھ کر۔۔۔۔
 
Top