پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

زیک

مسافر
اس پہلو پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ بلکہ اس سالگرہ کے موقعے کو اس اعتبار سے تاریخی بنایا جا سکتا ہے کہ سالگرہ کے جشن کے مہینے میں صرف تعمیری سلسلوں کی اجازت دی جائے۔ اس ضمن میں چند تجاویز ذیل میں پیش کر رہا ہوں:
۔ فورم کی سالگرہ کو کامیاب بنانے کے لیے کم از کم ایک مہینے تک سیاست اور مذہب والے زمرہ جات کو مقفل کر دیا جائے، اور ان موضوعات کو دوسرے زمرہ جات میں پوسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ فورم پر اس تبدیلی کا اگر مثبت اثر نظر آئے تو اس کا دورانیہ طویل بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)
۔ فورم پر جو لوگ محض مباحث کو ہوا دینے اور ٹرول کرنے کے لیے آتے ہیں، ان پر فورم کی سالگرہ کے عرصے تک پابندی عائد کر دی جائے۔ انہیں مکمل معطل کرنے کی بجائے ان پر ایسی قدغن عائد کر دینی چاہیے کہ یہ فورم پر کوئی پیغام ارسال نہ کر سکیں لیکن انہیں ذاتی پیغام ارسال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ اس میں دہائی دے سکیں۔ :) فورم کے منتظمین ایسی پابندی عائد کرنے کے بارے میں جانتے ہیں اور غالبا کچھ محفلین اس پابندی کے اثرات کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ :)
Seconded
 
نبیل

تکنیکی معاون
یعنی کہ کچھ محفلین کا دم گھوٹ دیا جائے ۔ واہ ۔

اصل میں تجویز کچھ یوں ہے کہ سالگرہ کے مہینے میں ٹرولز کو قید کر دیا جائے، جیسے کہ رمضان کے مہینے میں شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔ اور بعد میں ان کی زنجیریں بھی ویسے ہی کھول دی جائیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں اپنی جانب سے چند تکنیکی نوعیت کے سلسلے شروع کرنے کی کوشش کروں گا۔ بہتر یہی ہوگا کہ ادبی، تکنیکی، تفریحی ہفتے معین کرنے کی بجائے سب محفلین اپنی بساط کے مطابق کوئی نہ کوئی تعمیری سلسلہ شروع کریں۔ اس کے لیے انسپریشن گزشتہ سالوں کے سالگرہ کے دھاگوں سے لی جا سکتی ہے۔ بہتر ہوگا کہ اس سلسلے میں ایک علیحدہ تھریڈ میں تجاویز اکٹھی کر لی جائیں۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
اصل میں تجویز کچھ یوں ہے کہ سالگرہ کے مہینے میں ٹرولز کو قید کر دیا جائے، جیسے کہ رمضان کے مہینے میں شیاطین کو قید کر دیا جاتا ہے۔ اور بعد میں ان کی زنجیریں بھی ویسے ہی کھول دی جائیں۔
ہا ہا ہا ہا ہاہا!
یہ ہوئی نا بات! میں تو اتنے سارے محفلین پر لاحول پڑھ پڑھ کر تھک گیا تھا ۔ کمبخت بھاگ کر ہی نہیں دیتے ۔

میری تجویز یہ ہے کہ سالگرہ کی تقریبات سارا سال جاری رکھی جائیں ۔ ایک مہینہ بہت کم ہے
 
برادرم ظہیر، آپ بس ساتھ دینے کو تیار ہوں، ہم انشاءاللہ ایسی تقریب منعقد کریں گے کہ ہر شب شب برات ہوگی اور ہر روز، روز عید۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ایک بات جو میرے لئے (اور میں سمجھتا ہوں کہ بہت سارے دوسرے محفلین کے لئے بھی) سخت کوفت اور بدمزگی کا باعث بنتی ہے وہ اردو محفل پر غلط املا کا روز افزوں مسئلہ ہے ۔ پچھلے ایک دو سالوں میں یہ مسئلہ بتدریج شدت اختیار کرگیا ہے ۔ بخدا کئی دفعہ تو اردو ویب کھولتے کے ساتھ ہی اس لئے بند کردیتا ہوں کہ صفحۂ اول پر ہی کئی عنوانات "املائی حملہ" کے لئے تیار بیٹھے ہوتے ہیں ۔ آگے جانے کا دل ہی نہیں کرتا ۔
میری ناقص رائے میں اردو محفل انٹرنیٹ پر اردو کی سب سے معتبر ویبگاہ ہے ۔ اس کے عظیم الشان اور فقیدالمثال ہونے میں ذرہ بھر شک نہیں ۔ چونکہ اس ویبگاہ کا بنیادی مقصد ہی اردو کی ترویج و ترقی ہے اس لئے غلط املا اور غیر معیاری زبان کے پہلو بہت اہمیت کے حامل ہیں ۔ ظاہر ہے کہ درجنوں کی تعداد میں پوسٹ ہونے والے روزانہ مراسلوں میں لسانی اغلاط کی نشاندہی اور انہیں درست کرنا تو اتنا آسان نہیں ہے اور اس کے لئے کوئی طریقۂ کار وضع کرنا بھی اتنا آسان نہیں ہوگا ( ویسے یہ کام ادبی زمروں میں کسی نہ کسی سطح پرآہستہ آہستہ ہوتا ہی رہتا ہے۔) لیکن املا کی غلطیاں تو فوراً ہی سب کی نظر میں آجاتی ہیں اور خصوصاً عنوانات میں بہت کھٹکتی ہیں ۔ میری تجویز ہے کہ املا کی اغلاط درست کرنے کا کوئی باقاعدہ نظام ہونا چاہئے ۔ اس کے لئے ایک " املا پولیس" بنائی جائے ۔ میں ذاتی طور پر کسی مراسلے میں غلط املا کی نشاندہی کرتے اس لئے ڈرتا ہوں کہ صاحبِ مراسلہ کہیں برا نہ مان جائیں ۔ ( اصلاحِ سخن کی بات اور ہے کہ وہاں تو ایسی نشاندہی مطلوب و مقصود ہوتی ہے۔) اور میرا خیال ہے کہ دیگر احباب بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہوں گے۔ چنانچہ املا کی تصحیح کے لئے کچھ اراکین کی شناخت ظاہر کئے بغیر انہیں پوشیدہ طور پر فرضی آئی ڈیز دے کر یہ کام سونپ دیا جائے تاکہ کسی کی دل آزاری اور حوصلہ شکنی نہ ہو اور تصحیح کا کام بخیر و خوبی چلتا رہے ۔
فرضی آئی ڈیز کچھ اس قسم کی ہوسکتی ہیں : املا سارجنٹ ، املا حوالدار ، املا ڈی ایس پی وغیرہ
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
برادرم ظہیر، آپ بس ساتھ دینے کو تیار ہوں، ہم انشاءاللہ ایسی تقریب منعقد کریں گے کہ ہر شب شب برات ہوگی اور ہر روز، روز عید۔ :)
اگرچہ کسی لائق نہیں ہوں لیکن دامے درمے سخنے حاضر پائیں گے ۔ بس صاحبانِ اختیار کا اشارہ چاہئے ۔
میں سالگرہ کے لئے ابھی ایک دو تجاویز لکھ ہی رہا تھا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
محفل کی سالگرہ کے سلسلے میں ایک تجویز :
اردومحفل باکمال اور با ہنر خواتین و حضرات سے بھری پڑی ہے ۔ بقول شخصے ایک لڑی اٹھاؤ تو تین نکلتے ہیں ۔:):):) ۔ وہ لوگ جو مصوری اور گرافکس میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لئے تجویز ہے کہ سالگرہ کے موقع پر اردو محفل کا نام یا " لوگو" مختلف فونٹ ایفیکٹس یا مصورانہ انداز میں تخلیق کیجئے ۔ کسی فونٹ یا کسی سافٹ ویئر کی تخصیص نہیں ۔ کسی بھی طریقے سے اپنے بہترین انداز میں "اردو محفل" لکھ کر اپنی مصورانہ صلاحیتوں کا نذرانۂ عقیدت یا تحفہ پیش کیجئے ۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
اہر ہے کہ درجنوں کی تعداد میں پوسٹ ہونے والے روزانہ مراسلوں میں لسانی اغلاط کی نشاندہی اور انہیں درست کرنا تو اتنا آسان نہیں ہے اور اس کے لئے کوئی طریقۂ کار وضع کرنا بھی اتنا آسان نہیں ہوگا

برادرم ظہیر، یقینا املا کی غلطیاں ثقہ دوستوں پر شاق گزرتی ہیں، لیکن دیکھنے میں یہی آیا ہے کہ لوگ ان غلطیوں کی نشاندہی زیادہ پسند نہیں کرتے ہیں۔ گرامر ناتزی کی اصطلاح سے شاید آپ واقف ہوں گے۔ املا کی غلطیاں محض ٹائپنگ کی غلطیوں کی وجہ سے ہی نہیں ہوتی، بلکہ آج کل احباب کی اردو کا لیول بھی میرے جیسا ہی ہوتا ہے۔ اگر اردو سپیل چیکر کا استعمال کیا جائے تو ان اغلاط کی شرح میں کمی آ سکتی ہے۔ فی الحال مجھے علم نہیں ہے کہ آن لائن ایسے سپیل چیکر کا استعمال کیسے ممکن ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کوئی اور صاحب اس بارے میں مزید معلومات فراہم کر سکیں۔
 
اسی گرامر ناتزی کے لقب سے بچنے کے لئے ہر آدمی چشم پوشی سے کام لیتا ہے ۔ لیکن میں سمجھتا ہوں کہ زبان کی بنیادی اغلاط کی نشاندہی اور تصحیح کرنا بہت ضروری ہے۔ اس ڈیجیٹل دور میں کتابیں اور اخبار و رسائل پڑھنے کا رواج کم ہوتا جارہا ہے اور نئی نسل میڈیا اور انٹر نیٹ ہی سے زبان سیکھ رہی ہے۔ اردو محفل پرآنے والے اکثر نووارد رکنیت اختیار کرنے کی بڑی وجہ یہی بتاتے ہیں کہ اس محفل میں اردو کا معیار بہت اعلیٰ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ۔ لیکن اگر اس معیار کو تادیر برقرار رکھنا ہے تو اس کے لئے کچھ اقدامات تو کرنے پڑیں گے ۔ میرا مشاہدہ تو یہ ہے کہ پچھلے دو سالوں میں بتدریج یہ حال ہوگیا ہے کہ ادب کے زمروں میں نئے اراکین جو نثر اور نظم پیش کرتے ہیں ان میں اکثر و بیشتر گرامر اور املا کی بنیادی اور فاش غلطیاں ہوتی ہیں ۔ اور بے چارے قارئین مجبوراً بنظرِ حوصلہ افزائی یہ اغلاط نظرانداز کرکے تحریر پر ستائشی تبصرے بھی لکھتے ہیں ۔ اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو خدشہ ہے کہ چند سالوں میں اردو محفل کا معیارمتاثر ہوجائےگا اور اسے دوسری ویبگاہوں پر جو فوقیت حاصل ہے ، خاکم بدہن ، وہ نہ رہے گی ۔ اگر اسپیل چیکر اس مسئلے کا علاج ہے تو کمپیوٹر کے ماہرین احباب سے التجا ہے کہ براہِ کرم اس پر توجہ دیں ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
اس پہلو پر خاص توجہ کی ضرورت ہے۔ بلکہ اس سالگرہ کے موقعے کو اس اعتبار سے تاریخی بنایا جا سکتا ہے کہ سالگرہ کے جشن کے مہینے میں صرف تعمیری سلسلوں کی اجازت دی جائے۔ اس ضمن میں چند تجاویز ذیل میں پیش کر رہا ہوں:
۔ فورم کی سالگرہ کو کامیاب بنانے کے لیے کم از کم ایک مہینے تک سیاست اور مذہب والے زمرہ جات کو مقفل کر دیا جائے، اور ان موضوعات کو دوسرے زمرہ جات میں پوسٹ کرنے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔ فورم پر اس تبدیلی کا اگر مثبت اثر نظر آئے تو اس کا دورانیہ طویل بھی کیا جا سکتا ہے۔ :)
۔ فورم پر جو لوگ محض مباحث کو ہوا دینے اور ٹرول کرنے کے لیے آتے ہیں، ان پر فورم کی سالگرہ کے عرصے تک پابندی عائد کر دی جائے۔ انہیں مکمل معطل کرنے کی بجائے ان پر ایسی قدغن عائد کر دینی چاہیے کہ یہ فورم پر کوئی پیغام ارسال نہ کر سکیں لیکن انہیں ذاتی پیغام ارسال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے تاکہ اس میں دہائی دے سکیں۔ :) فورم کے منتظمین ایسی پابندی عائد کرنے کے بارے میں جانتے ہیں اور غالبا کچھ محفلین اس پابندی کے اثرات کا تجربہ بھی رکھتے ہیں۔ :)
مکمل متفق۔ :)
 
میر ا قطعاؔ یہ مطلب نہ تھا میرا کہنا یہ تھا میں نے باریک بینی سے پڑھی کبھی دماغ میں کچھ اور ہوتا ہے اور لکھ کچھ اور دیتے ہیں
جی بالکل، میں آپ کا مطلب سمجھ گیا تھا اور لوگ عمومی طور پر خشوع و خضوع کا مطلب انہماک سمجھ لیتے ہیں۔
جبکہ خشوع و خضوع انہماک نہیں انہماک کی وجہ ہے۔ :)
معذرت الفاظ کے غلط استعمال پر
معذرت کی ضرورت نہیں، یہ فورم ہی سیکھنے سکھانے کا ہے۔ میں نے بھی اس فورم پر رہ کر اپنی اردو کافی بہتر بنائی ہے۔ :)
 
Top