پندرہویں سالگرہ اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ اور ہماری فلسفیانہ سوچ

محمد عدنان اکبری نقیبی نے 'محفل کی سالگرہ' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جون 23, 2020

  1. صابرہ امین

    صابرہ امین لائبریرین

    مراسلے:
    1,223
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    السلام و علیکم
    منتظمین و محفلین
    یہ پوسٹ پڑھ کر دل کو ایک دھکا سا لگا کہ ہم پر پابندی کی بات ہو رہی ہے ۔ ۔ یعنی اصلاح سخن میں مبتدی پر پابندی ۔ ۔ اس بات کا فیصلہ تو بلاشبہ آپ لوگوں نے ہی کرنا ہے مگر بحیثیت ایک نوآموز شاعرہ بس ایک نقطہءنظر یا التجا رکھنا چاہتے ہیں کہ شائد بہتوں کا بھلا ہو جائے ۔ ۔
    محترم استاد محمد خلیل الرحمٰن کا کہنا بالکل بجا ہے کہ کسی بھی مبتدی (سائل) کو نہ روکا جائے ۔ ۔ یہ مبتدی علمی طور پر بہت مفلس ہوتے ہیں ۔ ۔ صحیح اور مخلصانہ رہنمائ کے بھوکے ۔ ۔ بھلا مفلس سے بھی پوچھا جاتا ہے کہ اپنے اثاثے ظاہر کرے( بخدا کسی سیاسی مفلس کی طرف اشا رہ نہیں ۔ ۔ یعنی میری لندن تو کیا ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ) ۔ ۔ اگر کوئ پہلے ہی مالامال ہو تو
    آپ کی گلیوں میں آئے کیوں ۔ ۔ ۔

    ہمارے بارے میں کوئ سخت رائے یا فیصلہ لینے سے پہلے اساتذہ کی بات کو اہم ماننے کی گذارش ہے ۔ ۔:):)

    اور خوشیوں کے موقوں پر تو دان کرنے کی بات ہونی چاہیے کہ مبتدیوں کی اور کیسے کیسے مدد کی جائے ۔ ۔ چھوٹوں کی طرف کیسے بڑا سا ہاتھ بڑھایا جائے مثلاََ اردو محفل کی اس سالگرہ کے موقع پر محمد وارث صاحب صابرہ امین بٹیا کو قافیہ اور ردیف کے اسباق دیں گے ۔ ۔ (لکھتے کے ساتھ ہی یہ کچھ چھیچھڑے سے کیوں نظر آرہے ہیں ۔ ۔ جاگتی آنکھوں سے خواب ۔ ۔ ;);) وارث صاحب جرات کی معافی ۔ ۔ :bashful::bashful:) اور لگے ہاتھوں فارسی بھی سکھا دیں گے ۔ ۔ ۔ وغیرہ وغیرہ (مزید چھیچھڑے ۔ ۔ )(اب تو ہم پر بین لگا ہی لگا ۔ ۔ کوئ بات نہیں ویسے بھی تو پابندی کے منصوبے بن رہے ہیں)

    ہاں اساتذہ کی شاعری کا مطالعہ ہم خود ہی کر لیں گے۔ ۔ (اب ایسے گئے گذرے بھی نہیں)

    امید ہے کہ ہماری رحم کی اپیل پرکوئ گرم فیصلہ کے بجائے کوئ نرم فیصلہ کیا جائے گا ۔ ۔

    اور اس بات کو ہمارے دنیائے ادب کا آفتاب بننے تک بھول ہی جائیں تو کیا کہنے ۔ ۔ :D:D
    اللہ آپ سب کو سلامت رکھے۔ ۔ آمین :redheart: :redheart:
     
    • دوستانہ دوستانہ × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. سین خے

    سین خے محفلین

    مراسلے:
    2,329
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یاد نہیں آرہا کہ یہ کہاں بات ہوئی تھی پر مبارکباد اور تاسف کے سالوں پرانے تھریڈز کو لاک کرنے پر بات ہوئی تھی۔ اس کے لئے اگر کچھ ہو سکے تو بہت اچھا ہوگا۔ اور کاپی پیسٹ مواد پر بھی کچھ حد بندی کر دی جائے۔
     
    • متفق متفق × 3
  3. نکتہ ور

    نکتہ ور محفلین

    مراسلے:
    714
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    یہاں ہوئی تھی۔
     
    • زبردست زبردست × 1
  4. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی لائبریرین

    مراسلے:
    19,142
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    منتظم اعلی صاحب توجہ فرمائیں اور ہمیں یہ بتائیں کہ اس سال سولہویں سالگرہ کے جشن میں شرکت کے لیے کرونا کا ٹیکہ لگوانا لازمی ہوگا یا نہیں ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  5. رومی

    رومی لائبریرین

    مراسلے:
    681
    سالگرہ شرکت کے لیے کورونا ٹیسٹ ھونا ضرروی ہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. رومی

    رومی لائبریرین

    مراسلے:
    681
    سر اردو محفل کی سالگرہ کب ھے؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,628
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    یکم جولائی کو سالگرہ ہے۔ جولائی کا پورا مہینہ سالگرہ کی تقریبات جاری رہتی ہیں۔
     
    • متفق متفق × 3
    • زبردست زبردست × 2
  8. رومی

    رومی لائبریرین

    مراسلے:
    681
    تھینکس سر :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر